• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :غسل میں بالوں کا خلال کرنا (ضروری ہے)
(۱۹۶)۔ اُم المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے اور وضو فرماتے جس طرح آپﷺ کا وضو نماز کے لیے (ہوتا تھا) پھر غسل کرتے اپنے ہاتھ سے اپنے بالوں کا خلال کرتے تھے یہاں تک کہ جب آپﷺ سمجھ لیتے کہ کھال تر ہو گئی ہے تو اس پر تین بار پانی بہاتے پھر اپنے باقی ماندہ بدن کو دھوتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس کو مسجد میں (داخل ہو نے کے بعد) یاد آئے کہ جنبی ہے (تو وہ) فوراً مسجد سے نکل جائے اور تیمم نہ کرے
(۱۹۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نماز کی اقامت کہی گئی اور صفتیں کھڑی کر کے درست کی گئیں، پھر رسول اللہﷺ ہماری طرف تشریف لائے تو جب آپ نماز پڑھانے کی جگہ یہ کھڑے ہو گئے تو اس وقت یاد کیا کہ جنبی ہیں، پھر ہم سے فرمایا : '' تم اپنی جگہ پر (کھڑے) رہو۔ '' اور آپﷺ لوٹ گئے اور غسل کیا اور اس کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپﷺ نے تکبیر (تحریمہ) کہی اور ہم سب نے آپﷺ کے ہمراہ نماز پڑھی۔
فائدہ : معلوم ہوا کہ آپﷺ ننگے سر تھے۔ غسل کر کے سیدھے مسجد تشریف لائے، نہ بالوں کو خشک کیا اور نہ ہی سر ڈھانپے کا تکلف کیا۔ غور کریں وہ لو گ جو ننگے سر نماز کو مکروہ معیوب سمجھتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس شخص نے ایک گوشہ میں بحالت تنہائی برہنہ ہو کر غسل کیا
(۱۹۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : '' بنی اسرائیل برہنہ غسل کیا کرتے تھے، ایک دوسرے کی طرف دیکھا کرتے تھے اور موسیٰؑ تنہا غسل کیا کرتے تھے تو بنی اسرائیل نے کہا کہ واللہ !موسیٰ علیہ السلام کو ہم لوگوں کے ہمراہ غسل کر نے سے سوا اس کے کچھ مانع نہیں کہ وہ فیق (ایک قسم کی مردانہ بیماری) میں مبتلا ہیں۔ اتفاق سے ایک دن موسیٰؑ غسل کرنے لگے اور اپنا لباس پتھر پر رکھ دیا، وہ پتھر ان کا لباس لے کر بھاگا اور موسیٰؑ بھی اس کے تعاقب میں یہ کہتے ہوئے دوڑے کہ اے پتھر ! میرے کپڑے دیدے اے حجر میرے کپڑے دیدے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰؑ کی طرف دیکھ لیا اور کہا کہ واللہ موسیٰؑ کو کچھ بیماری نہیں ہے اور (پتھر ٹھہر گیا) موسیٰؑ نے اپنا لباس لے لیا اور پتھر کو مارنے لگے۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! (موسیٰؑ کی) مار سے (اس) پتھر پر چھ یا سات نشان (اب تک باقی) ہیں۔

(۱۹۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : '' اس حال میں کہ ایو بؑ برہنہ نہا رہے تھے، ان پر سونے کی ٹڈیاں برسنے لگیں تو ایوبؑ ان کو اپنے کپڑے میں سمیٹنے لگے تو انھیں ان کے پروردگار نے آواز دی کہ اے ایوبؑ ! کیا میں نے تمہیں اس (سونے کی ٹڈی) سے جو تم دیکھ رہے ہو بے نیاز نہیں کر دیا ؟ انھوں نے کہاں ہاں قسم تیری بزرگی کی (تو نے مجھے بے نیاز کر دیا ہے) لیکن میں تیری برکت (کے حصول) سے بے پرواہ و بے نیاز نہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :لوگوں کے سامنے نہانے کی حالت میں پردہ کرنا
(۲۰۰)۔ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالبؓ کہتی ہیں کہ میں فتح (مکہ) کے سال رسول اللہﷺ کے پاس گئی تو میں نے آپ کو غسل کرتے ہوئے پایا اور سیدہ فاطمہؓ آپﷺ پر پردہ کیے ہوئے ہوئے تھیں آپﷺ نے فرمایا : '' یہ کون ہے ؟ '' میں نے عرض کی کہ میں ام ہانی ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جنبی کا پسینہ (پاک ہے) اور مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا
(۲۰۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ مدینہ کی کسی گلی میں انھیں رسول اللہﷺ مل گئے اور سیدنا ابوہریرہؓ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں کہ) چنانچہ میں آپﷺ سے کنی کترا گیا اور جا کر غسل کیا، پھر آیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اے ابوہریرہ ! تم کہاں (چلے گئے) تھے۔ '' سیدنا ابوہریرہؓ نے کہا کہ میں جنبی تھا اور ناپا کی کی حالت میں میں نے آپ کے پاس بیٹھنا برا جانا تو آپﷺ نے فرمایا : '' سبحان اللہ مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔ ''
جنبی کا (قبل ازغسل) سونا (جائز ہے)

(۲۰۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی بحالت جنابت ہو سکتا ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' ہاں ! جب تم میں سے کوئی جنبی ہو تو وہ وضو کر کے سوئے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :(غسل جب ہی فرض ہے کہ) جب مردو عورت کے ختنے (شرمگاہیں) مل جائیں
(۲۰۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' مرد جب اپنی عورت کے چاروں کونوں کے درمیان بیٹھ گیا پھر اس کے ساتھ (جماع کی) کو شش کرے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
حیض کا بیان

باب :حیض کے مسائل کے متعلق جبکہ عورت حائضہ ہو
(۲۰۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ ہم سب لوگ مدینہ سے صرف حج کا خیال کر کے نکلے۔ پھر جب (مقام) سرف میں پہنچے تو مجھے حیض آگیا۔ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں رور ہی تھی تو آپ نے فرمایا: '' تمہیں کیا ہوا، کیا تمہیں حیض آگیا ؟'' میں نے کہا ہاں۔ آپﷺ نے فرمایا : '' یہ ایک ایسی چیز ہے جو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے اور لہٰذا جو مناسک حج کر نے والا ادا کرتا ہے، تم بھی کرو مگر تم کعبہ کا طواف نہ کرنا۔ '' عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں (کہ پھر) رسول اللہﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت کا اپنے شوہر کے سرکودھونا اور کنگھی کرنا
(۲۰۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں بحالت حیض رسول اللہﷺ کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھی۔

(۲۰۶)۔ ایک روایت میں ہے کہ آپﷺ مسجد میں معتکف ہوتے اور اپنا سر مبارک ام المومنین عائشہؓ کے حجرہ میں کر دیتے اور وہ بحالت حیض، اپنے حجرہ میں رہتے ہوئے رسول اللہﷺ کے سر مبارک میں کنگھی کر دیا کرتی تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :خاوند کا اپنی بیوی کی گود میں (سر رکھ کر) اس حال میں کہ وہ حائضہ ہو، قرآن کی تلاوت کرنا
(۲۰۷)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ میری گود میں (سر رکھ کر) تکیہ لگا لیتے تھے حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر آپﷺ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جو کوئی حیض کو نفاس کہہ دے
(۲۰۸)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ اس دوران کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ یکایک مجھے حیض آگیا تو میں آہستگی سے کھسک گئی اور اپنے حیض کے کپڑے سنبھالے، تو آپ نے فرمایا کہ : '' کیا تمہیں نفاس (حیض) آگیا ؟'' میں نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ نے مجھے بلا یا میں آپ کے ہمراہ (اسی ایک) چادر میں لیٹ گئی۔
 
Top