• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :مسواک کرنا (سنت ہے)
(۱۸۲)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ کہتے ہیں کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا،دیکھا تو آپﷺ ہاتھ میں مسواک لیے ہوئے مسواک کر رہے ہیں اور آپﷺ '' اع، اع'' کرتے جاتے تھے اور مسواک آپﷺ کے منہ میں تھی گویا کہ آپ قے کرتے تھے۔

(۱۸۳)۔ حذیفہؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ رات کو اٹھتے تو اپنے منہ (دانتوں) کو مسواک سے رگڑتے (صاف کرتے) تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :مسواک کا بڑے شخص کو دینا (سنت ہے)
(۱۸۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ سےروایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' میں نے خواب میں اپنے آپ کو مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے دیکھا۔ پھر (میں نے دیکھا کہ) میرے پاس دو شخص آئے، ایک ان میں دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے یہ چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ '' بڑے کو دے دیجیے۔ '' پھر میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :اس شخص کی فضیلت (کا بیان) جو با وضو سوئے
(۱۸۵)۔ سیدنا برا ء بن عاز بؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (مجھ سے) فرمایا : '' جب تم اپنی خوابگاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کر لیا کر و۔ پھر اپنے داہنے پہلو پر لیٹ جاؤ پھر اس کے بعد کہو '' اے اللہ ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری جناب میں جھکا دیا اور اپنا (ہر) کام تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشتی بان و پناہ دہندہ بنا لیا اور (میں یقین رکھتا ہوں کہ) تجھ سے (یعنی تیرے غضب سے) سوا تیرے پاس کے کوئی پناہ نجات کی جگہ نہیں ہے۔ اے اللہ ! میں اس کتاب پر ایمان لا یا جو تو نے نازل فرما ئی ہے اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لیے) بھیجا ہے۔ '' پس اگر تم اپنی اسی رات میں مر جاؤ گے تو ایمان پر (مرو گے) اور ان کلمات کو تمام ان باتوں کے بعد کہو جو تم کرنا چاہتے ہو (یعنی اس کے بعد کلام نہ کر و) ۔ '' سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کو نبیﷺ کے سامنے دہرایا پھر جب میں آمَنْتُ بکتَابکَ الَّذیْ اَنْزَلْتَ پر پہنچا تو میں نے کہہ دیا وَرَسُو لکَ (یعنی) '' اور تیرے رسول پر '' تو آپﷺ نے فرمایا نہیں وَنَبیّکَ الَّذی ْ اَرْسَلْتَ بلکہ '' اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لیے) بھیجا ہے۔ ''
نوٹ : حالانکہ آپﷺ نبی بھی تھے اور رسول بھی، لیکن اس کے باوجود آپﷺ نے جس طرح کلمات سکھائے تھے ان الفاظ کو جوں کاتوں باقی رکھا اور ذرا سی تبدیلی بھی گوار ا نہیں کی۔ غور کریں وہ لوگ جو آپﷺ کی مسنون دعاؤں اور کلمات میں اپنی طرف سے اضافہ کر دیتے ہیں اور کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ مثال کے طور پر روزہ افطار کر نے کی دعا میں ''وَبکَ اٰمَنْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَ کَّلتُ '' یہ ایسا اضافہ ہے جو شریعت سازی اور اَحْدَاث فی الدّیْن نیز کَذبَ عَلَی النَّبیَّﷺ کے زمرے میں آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بدعت و گمراہی سے بچائے۔ آمین یا رب العالمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
غسل کا بیان

باب :غسل کرنے سے پہلے وضو کرنا (مسنون ہے)
(۱۸۶)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب جنابت کا غسل فرماتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے پھر وضو فرماتے جس طرح نماز کے لیے وضو فرماتے تھے، پھر اپنی انگلیاں پانی میں داخل کرتے اور ان سے بالوں کی جڑوں میں خلال کرتے پھر اپنے سر پر تین چلو (لپیں پانی) اپنے دونوں ہاتھوں سے ڈالتے پھر اپنے تمام بدن پر پانی بہا لیتے۔

(۱۸۷)۔ ام المومنین میمونہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (غسل کے وقت پہلے) وضو فرمایا جس طرح نماز کے لیے آپﷺ کا وضو ہوتا تھا، سو ادونوں پاؤں کے (دھونے کے) اور اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جہاں کہیں نجاست لگ گئی تھی (اسے بھی دھو ڈالا) پھر اپنے اوپر پانی بہا لیا۔ اس کے بعد اپنے دونوں پاؤں کو (اس جگہ سے) ہٹا لیا اور ان کو دھو ڈلا۔ یہ (طریقہ) آپﷺ کا غسل جنابت (کا تھا) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :خاوند کا اپنی بیوی کے ہمراہ نہانا (درست ہے)
(۱۸۸)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں اور نبیﷺ ایک برتن سے یعنی ایک قدح (ٹب) سے جس کو فرق کہتے ہیں، غسل کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :ایک صاع یا اس کے لگ بھگ پانی سے غسل کرنا
(۱۸۹)۔ ام المومنین عائشہؓ صدیقہ سے رسول اللہﷺ کے غسل کی کیفیت پوچھی گئی تو انھوں نے ایک صاع کے قریب (پانی کا) برتن منگوایا اور (اس سے) غسل کیا اور اپنے سر پر پانی بہایا اور ام المومنین کے اور پوچھنے والے کے درمیان موٹا پردہ حائل تھا۔

(۱۹۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے ایک شخص نے غسل کے بارے میں پوچھا (کہ کس قدر پانی سے کیا جائے) تو انھوں نے کہا کہ ایک صاع (پانی) تجھے کافی ہے۔ ایک شخص بولا کہ مجھے کافی نہیں ہے توجابرؓ نے کہا کہ (ایک صاع پانی) اس شخص کو کافی ہو جاتا تھا جس کے بال تجھ سے زیادہ گھنے تھے اور تجھ سے بہتر بھی تھا (یعنی رسول اللہﷺ) پھر جابرؓ نے صرف ایک کپڑا پہن کر (نماز میں) ہماری امامت کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے اپنے سر پر تین بار پانی بہایا
(۱۹۱)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔ ''اور (یہ کہہ کر) آپﷺ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس نے نہاتے وقت حلاب یا خوشبو سے ابتدا کی (اس کا ذکر)
(۱۹۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ جب جنابت سے غسل فرماتے تھے تو کوئی چیز مثل حلاب وغیرہ کے لگاتے تھے اور اسے اپنے ہاتھوں میں لے کر پہلے سر کے داہنے حصہ سے ابتدا کرتے پھر بائیں (جانب) میں (لگاتے تھے) پھر دونوں ہاتھ اپنے سر کے درمیان میں رگڑتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جماع کے بعد (بغیرغسل کیے) پھر جماع کرنا
(۱۹۳)۔ ام المو منین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو خوشبو لگاتی تھی پھر آپﷺ اپنی (سب) بیویوں کے پاس جاتے (یعنی وظیفہ زوجیت فرماتے) پھر دوسرے دن احرام باندھتے ہوئے خوشبو جھاڑ دیتے تھے۔

(۱۹۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اپنی (تمام) بیویوں کے پاس ایک ہی ساعت کے اندر رات کے اور دن میں دورہ کر لیتے تھے اور وہ گیارہ تھیں، ایک روایت میں ہے کہ نو عورتیں تھیں، تو انسؓ سے پوچھا گیا کہ آپﷺ ان سب کی طاقت رکھتے تھے ؟ وہ بولے کہ (ہاں بلکہ) ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ آپﷺ کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :جس شخص نے خوشبو لگائی اور پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر باقی رہ گیا
(۱۹۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ گویا میں نبیﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک (اب تک) دیکھ رہی ہوں، اس حال میں کہ آپﷺ محرم (یعنی احرام میں) تھے۔
 
Top