• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت سے اختلاط کرنا (درست ہے)
(۲۰۹)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں اور نبیﷺ ایک ظرف سے غسل کرتے تھے اور ہم دونوں جنبی ہوتے تھے اور حالت حیض میں مجھے آپﷺ حکم دیتے تھے تو میں ازار پہن (باند ھ) لیتی تھی،پھر آپ مجھ سے اختلاط کرتے تھے (یعنی صرف جسم سے جسم ملا لیتے لیکن مجامعت نہیں فرماتے تھے) اور آپ بحالت اعتکاف اپنا سر میری طرف نکال دیتے تھے اور میں اس کو دھو دیتی تھی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔

(۲۱۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی بی بی حائضہ ہو جاتی تھی اور رسول اللہﷺ اس سے اختلاط کرنا چاہیے تو اسے حکم دیتے تھے کہ اپنے حیض (کے زور اور غلبہ) کی حالت میں ازار پہن (باندھ) لے، پھر آپﷺ اس سے اختلاط کرتے تھے (لیکن مجامعت نہیں فرماتے تھے) ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ تم میں سے اپنی شہوت پر کون اس قدر قابو رکھ سکتا ہے جس قدر نبیﷺ اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت کا (فرض) روزے چھوڑ دینا
(۲۱۱)۔ سیدنا ابوسعد خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ عید الاضحی یا عید الفطر کے دن نکلے اور (عید گاہ میں) عورتوں (کی جماعت) پر گزرے تو آپ نے فرمایا : '' اے عورتو ! صدقہ دیا کرو اس لیے کہ میں نے تمہیں (معراج میں) زیادہ دوزخ میں دیکھا ہے۔ '' وہ بولیں کہ یا رسول اللہ! یہ کیوں ؟ آپﷺ نے فرمایا : '' تم لعن طعن کثرت سے کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو اور میں نے تم سے زیادہ کسی کو باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے، پختہ رائے مرد کی عقل کا (اڑ ا) لے جانے والا نہیں دیکھا۔ '' عورتوں نے کہا یا رسول اللہ! ہمارے دین میں اور ہماری عقل میں کیا نقصان (کمی) ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' عورت کی گواہی (شرعاً) مرد کی گواہی کے نصف کے برابر نہیں ہے ؟'' انھوں نے کہا ہاں ہے۔ آپ نے فرمایا : '' یہی اس کی عقل کا نقصان ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت کا حائضہ ہوتی ہے نہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ نہ رکھتی ہے ؟ '' انھوں نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا : '' پس یہی اس کے دین کا نقصان ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :استحاضہ والی عورت کا اعتکاف کرنا
(۲۱۲)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے ہمراہ آپﷺ کی کسی بیوی نے بھی اعتکاف کیا حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، خون کو (خارج ہوتے ہوئے) دیکھتی تھیں۔ پس وہ اکثر اپنے نیچے خون (کی کثرت کے سبب) سے طشت رکھ لیا کرتی تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :عورت کا اپنے غسل حیض کے وقت خوشبو لگانا (درست ہے)
(۲۱۳)۔ سیدہ ام عطیہؓ کہتی ہیں (رسول اللہﷺ کے دور میں) ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کی ممانعت کی جاتی تھی مگر شوہر پر چار مہینہ دس دن تک سوگ کا حکم تھا اور ایسی حالت میں نہ ہم سرمہ لگاتیں نہ خوشبو لگاتیں اور نہ رنگیں کپڑا سوا عصب (جس کپڑے کا سوت بناوٹ سے پہلے رنگا گیا ہو) کے پہنتیں اور ہمیں طہارت کے بعد، جب کوئی ہم میں سے حائضہ ہو، تھوڑی کست اظفار اور (خوشبو) کی اجازت دیدی گئی تھی اور ہمیں جنازوں کے ہمراہ جانے کی ممانعت کر دی گئی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :عورت کا اپنے بدن کو ملنا جب کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے
(۲۱۴)۔ ام المومنین عائشہؓ سے (روایت ہے کہ) ایک عورت نے نبیﷺ سے اپنے غسل حیض کی بابت پوچھا تو آپﷺ نے اسے حکم دیا : '' اس طرح غسل کر لے۔ '' فرمایا : '' ایک کستوری لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے طہارت حاصل کر لے۔ '' اس نے عرض کی اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں ؟ آپﷺ نے فرمایا : '' سبحان اللہ !۔ ۔ ۔ طہارت حاصل کر لے۔ '' (ام المومنین کہتی ہیں) تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ '' اسے خون کے مقام (شرمگاہ) پر لگائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :عورت کا اپنے غسل حیض (کے وقت) کنگھی کرنا (ثابت ہے)
(۲۱۵) ۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں احرام باندھا، میں ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے (حج) تمتع (کا ارادہ) کیا تھا اور قربانی کا جانور اپنے ہمراہ نہ لائے تھے۔ پھر انھوں نے کہا کہ وہ حائضہ ہو گئیں اور شب عرفہ تک پاک نہ ہوئیں، تب انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! یہ عرفہ کے دن کی رات ہے اور میں نے عمرہ کے ساتھ تمتع کیا تھا تو رسول اللہ نے ان سے فرمایا : '' تم اپنا سر (احرام) کھول دو اور کنگھی کرو اور اپنے عمرہ سے رکی رہو (اور حج کر لو)۔ '' چنانچہ میں نے (ایسا ہی) کیا پس جب میں حج کر چکی تو آپﷺ نے عبدالرحمن (بن ابی بکرؓ) کو حصبہ کی رات میں حکم دیا اور وہ میرے اس عمرہ کے بدلے جس کا میں نے احرام باندھا تھا، لیکن کیا نہیں تھا،مجھے تنعیم سے عمرہ کر وا لائے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :غسل حیض کے وقت عورت کو اپنے بالوں کو کھول دینا
(۲۱۵)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ ہم لوگ ذی الحجہ کے چاند کے قریب (حج کو) نکلے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اگر میں ہدی (قربانی کا جانور) نہ لایا ہوتا تو عمرہ کا احرام باندھتا۔ پس بعض نے تو عمرہ (حج تمتع) کا احرام باندھا اور بعض لوگوں نے حج (قران) کا احرام باندھا، اور میں ان لوگوں میں سے تھی، جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا، پس عرفہ کا دن میرے اوپر اس حال میں آیا کہ میں حائضہ تھی، تو میں نے رسول اللہﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا : '' اپنے عمرہ کو (چندے) موقوف رکھو اور اپنا سر (بال) کھول دو اور کنگھی کر و اور حج کا احرام باندھ لو۔ '' (چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا) یہاں تک کہ جب حصبہ کی رات آئی تو آپﷺ نے میرے بھائی عبدالرحمن بن ابو بکرؓ کو میرے ہمراہ کر دیا چنانچہ میں تنعیم تک گئی اور میں نے اپنے (فوت شدہ) عمرہ کے عوض (نئے سرے سے) عمرہ کا احرام باندھا۔ (ہشام راوی کہتے ہیں کہ) ان میں سے کسی بات میں نہ قربانی دینا پڑی اور نہ روزہ رکھنا پڑا اور نہ صدقہ دینا پڑا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت نماز کی قضا نہ کرے
(۲۱۷)۔ ام المومنین عائشہؓ سے کسی عورت نے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو کر اپنی نماز کی قضا پڑھے گی ؟ تو عائشہؓ نے کہا کہ کیا تو حرور یہ ہے ؟ یقیناً (جب) ہم نبیﷺ کے ہمراہ (رہتے اور) حائضہ ہوتے تھے مگر آپ ہمیں نماز (کی قضا پڑھنے) کا حکم نہ دیتے تھے یا (ام المومنین نے) کہا کہ ہم (ایسا نہ کرتے یعنی) قضا نہ پڑھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت کے ہمراہ اس حال میں سونا کہ وہ حیض کے لباس میں ہو
(۲۱۷)۔ ام المومنین عائشہؓ نے حیض کی حدیث بیان کی اور کہا کہ مجھے اس حالت میں حیض آگیا کہ میں نبیﷺ کے ہمراہ چادر میں (لپٹی ہوئی) تھی (تفصیل کے لیے دیکھئے حدیث نمبر ۲۰۷) یہاں اتنا زیادہ بیان کیا کہ نبیﷺ مجھے بوسے دیتے تھے اور آپﷺ روزہ دار ہوتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب :حائضہ عورت کا عیدین کی نماز میں حاضر ہونا
(۲۱۸)۔ سیدہ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ نے فرمایا : '' جوان عورتیں اور پردہ نشین اور حائضہ عورتیں باہر نکلیں اور (مجالس) خیر میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں۔ ''پوچھا گیا کیا حائضہ عورتیں (بھی شریک ہوں) ؟ تو سیدہ ام عطیہ بولیں کیا حائضہ عورتیں عرفہ میں فلاں فلاں کام میں حاضر نہیں ہوتیں ؟
 
Top