• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سجدوں میں اپنی کہنیاں (زمین پر) نہ بچھائے
(۴۶۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنی دونوں کہنیاں (زمین پر) ، جس طرح کہ کتا بچھا لیتا ہے، نہ بچھائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص اپنی نماز کی طاق رکعت میں پہلے سیدھا بیٹھ جائے پھر اس کے بعد کھڑا ہو
(۴۶۷)۔ سیدنا مالک بن حویرثؓ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے نبیﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا تو (دیکھا کہ) جب آپﷺ اپنی نماز کو طاق رکعت میں ہوئے تھے تو جب تک سیدھے نہ بیٹھ جاتے تھے کھڑے نہ ہوتے تھے۔ '۔ '
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : دو رکعتیں پڑھنے کے بعد تیسری کے لیے اٹھتے وقت تکبیر کہے
(۴۶۸)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نماز پڑھائی تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے سے اٹھایا اور دوسر اسجدہ کیا اور جب (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے) اٹھے تو (ان سب مواقع پر) بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نے نبیﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ
(۴۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ جب (ان کے باپ عبداللہ ابن عمرؓ) نماز میں بیٹھتے تو چار زانو بیٹھتے تھے، میں بھی اسی طرح بیٹھا، میں ان دنوں کمسن تھا تو (میرے باپ) عبداللہ بن عمرؓ نے انھیں منع کیا اور کہا کہ نماز کا طریقہ تو یہی ہے کہ تم اپنا داہنا پاؤں کھڑا کر لو اور بایاں دہرا کر لو اس پر میں نے کہا آپ (یعنی عبداللہ بن عمرؓ) بھی تو ایسا کرتے ہیں تو وہ بولے کہ میرے پاؤں (کمزور ہو گئے ہیں اور) میرا وزن اٹھا نہیں سکتے۔

(۴۷۰)۔ سیدنا ابو حمید ساعدیؓ سے روایت ہے کہ مجھے تم سب سے زیادہ رسول اللہﷺ کی نماز یاد ہے میں نے آپﷺ کو دیکھا کہ جب آپﷺ نے تکبیر (تحریمہ) پڑھی تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں شانوں کی بلندی تک اٹھائے اور جب آپﷺ نے رکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر جما لیے پھر اپنی پیٹھ کو جھکا دیا اور جس وقت آپﷺ نے اپنا سر (رکوع سے) اٹھایا تو سیدھے ہو گئے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی اپنی جگہ پر چلی گئی اور جب آپﷺ نے سجدہ کیا تو دونوں ہاتھ زمین پر رکھ دیے نہ ان کو بچھا یا اور نہ سمیٹا اور اپنے پاؤں کی انگلیاں آپﷺ نے قبلہ رخ کر لی تھیں پھر جس وقت آپﷺ دو رکعتوں میں بیٹھے تو اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھنے اور داہنے پاؤں کو آپﷺ نے کھڑا کر لیا پھر جب آخری رکعت میں بیٹھے تو آپﷺ نے اپنے بائیں پاؤں کو آگے کر دیا اور داہنے پاؤں کو کھڑا کر لیا اور اپنی سرین پر بیٹھ گئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو پہلے تشہد کو واجب نہیں سمجھتا۔
(۴۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن بحینہؓ کہتے ہیں کہ وہ قبیلہ ازد شنوئیۃ کے ہیں اور نبی عبد مناف کے حلیف اور نبیﷺ کے اصحاب میں سے تھے کہ نبیﷺ نے (ایک دن) لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی تو (بھولے سے) پہلی دو رکعتوں (کے اختتام) پر کھڑے ہو گئے اور بیٹھے نہیں تو لوگ بھی آپﷺ کے ساتھ کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ جب آپﷺ نماز مکمل کر چکے اور لوگ آپﷺ کے سلام پھیرنے کے منتظر ہوئے تو آپﷺ نے بیٹھے ہی بیٹھے تکبیر کہی اور سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے اس کے بعد سلام پھیرا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : دوسرے قعدہ میں (بھی) تشہد پڑھنا (چاہیے)
(۴۷۲)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم جب نبیﷺ کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو (قعدہ میں) یہ پڑھا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام، جبریل پر سلام، میکائیل پر سلام اور فلاں پر سلام اور فلاں پر سلام تو (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے ہماری طرف دیکھا اور فرمایا: '' اللہ تو خود ہی سلام ہے تو اس پر سلام بھیجنے کی کیا ضرورت ؟ پس جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے '' تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبیﷺ ! تم پر سلام اور اللہ کی رحمت اور ا سکی برکتیں (نازل ہوں) ہم پر سلام اور اللہ تعالیٰ کے سب نیک بندوں پر سلام۔ '' کیونکہ جس وقت تم یہ کہہ دو گے تو یہ دعا اللہ کے ہر نیک بندے کو پہنچ جائے گی خواہ وہ آسمان میں ہو یا زمین میں۔ (اور) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سلام پھیرنے سے پہلے (نماز کے اندر) دعا کرنا
(۴۷۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نبیﷺ کی زوجہ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے : '' اے اللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور دجال کے فساد سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کی خرابی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ '' ایک کہنے والے نے کہا کہ آپ قرض سے بہت پناہ مانگتے ہیں (اس کی کیا وجہ ہے؟) تو آپﷺ نے فرمایا: '' جب آدمی قرض دار ہو جاتا ہے تو جب وہ بات کہتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔ ''

(۴۷۴)۔ امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ سے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمایے جسے میں اپنی نماز میں مانگوں۔ تو آپﷺ نے فرمایا یہ (دعا) پڑھا کرو کہ '' اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف کر نے والا نہیں پس تو مجھے اپنی رحمت سے معاف کر دے اور مجھ پر مہربانی کر بے شک تو معاف کرنے والا مہربان ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو دعا بھی اچھی معلوم ہو تشہد کے بعد (قعدہ میں) پڑھے۔
(۴۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کی تشہد کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے (دیکھیے حدیث : ۴۷۲) یہاں اس روایت میں، حدیث کے آخر میں یہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد جوجو د عا اسے اچھی معلوم ہو اور وہ مانگنا چاہے تو وہ مانگ لے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (نماز کے اختتام پر) سلام پھیرنا
(۴۷۶)۔ ام المومنین ام سلمہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ، اختتام نماز پر جب سلام پھیرتے، تو جس وقت آپﷺ اپنا سلام پورا کر چکتے تو عورتیں کھڑی ہو جاتیں (اور چل دیا کرتیں) تھیں اور آپﷺ اپنے کھڑے ہو نے سے پہلے تھوڑی دیر ٹھہر جایا کرتے تھے (یعنی وہیں بیٹھے رہتے تھے) ۔ امام زہر ی فرماتے ہیں :میرا خیال ہے اور پورا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے کہ آپﷺ محض اس لیے ٹھہر جاتے تھے تاکہ عورتیں چلی جائیں اور مرد نماز سے فارغ ہو کر انہیں نہ پائیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : امام سلام پھیرے تو مقتدی بھی سلام پھیر دے
(۴۷۷)۔ سیدنا عتبان بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو جب آپﷺ نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی سلام پھیر دیا۔
 
Top