Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,099
- پوائنٹ
- 1,033
باب۔ میت کی طرف سے حج اور نذر کا ادا کرنا اور مرد کا عورت کی طرف سے حج کرنا
(۸۹۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کی ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور اس نے عرض کی کہ میری ماں نے یہ نذر فرمائی تھی کہ وہ حج کرے گی مگر حج نہ کرنے پائی تھی کہ مر گئی، لہٰذا کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' ہاں تم اس کی طرف سے حج کر لو، بتاؤ ! اگر تمہاری ماں پر کچھ قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتی نہیں؟ پس اللہ تعالیٰ کا قرض ادا کرو کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس بات کا سب سے زیادہ حقدار ہے کہ اس کا قرض ادا کیا جائے۔ ''