• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کوئی شخص حج یا عمرہ جہاد سے لوٹے تو وہ کیا کہے؟
(۸۷۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد کہتے : '' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزا وار ہے ہر طرح کی تعریف اور وہ ہر بات پر قادر ہے (ہم حج سے) واپس ہو رہے ہیں تو بہ کر تے ہوئے، سجدہ کرتے ہوئے، اپنے پروردگار کی تعریف کرتے ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا وعدہ سچا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور کفار کی جماعتوں کو اسی اکیلے نے بھگا دیا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
حاجیوں کا استقبال کرنا مسنون ہے اور تین آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا (جائز ہے)
(۸۷۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب مکہ میں تشریف لائے تو بنی عبدالمطلب کے چند لڑکے آپﷺ کے استقبال کو گئے ان میں سے ایک کو آپﷺ نے اپنے سامنے بیٹھا لیا اور ایک کو ا پنے پیچھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سہ پہر کے بعد گھر واپس آنے کا بیان
(۸۷۵)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنے گھر والوں کے پاس سفر سے رات کے وقت تشریف فرما نہ ہوتے یا صبح کے وقت تشریف لاتے یا زوال کے بعد۔

(۸۷۶)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس جانے سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس شخص نے مدینہ پہنچ کر اپنی اونٹنی کو تیز کر دیا
(۸۷۷)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب کسی سفر سے مدینہ واپس تشریف لاتے اور مدینہ کی راہوں کو دیکھتے تو اپنی اونٹنی کو تیز کر دیتے اور اگر کوئی دوسری سواری ہوتی تو اس کو بھی تیز کر دیتے۔ دوسری روایت میں ہے کہ بوجہ مدینہ کی محبت کے آپﷺ سواری کو تیز کر دیتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سفر بھی گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔
(۸۷۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سفر کیا ہے گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔ آدمی کو کھانا پینا اور سونا آرام سے نہیں ملتا۔ لہٰذا جب ضرورت پوری ہو جائے تو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کے پاس جلد واپس آ جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
حج و عمرہ سے روکے جانا

باب۔ جب عمرہ کر نیو الا اگر روکا جائے تو کیا کرے؟
(۸۷۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (حدیبیہ کے سال مکہ جانے اور) عمرے سے روک دیے گئے تو آپﷺ نے (حدیبیہ میں ہی) اپنا سرمنڈواڈالا اور اپنی بیویوں کے ساتھ صحبت فرمائی اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا پھر آئندہ سال میں (اس کے بدلے کا) عمرہ کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حج سے روکے جانے کا بیان
(۸۸۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ کیا تمہیں رسول اللہﷺ کی سنت کافی نہیں ہے؟ اگرتم میں سے کوئی شخص حج سے روک لیا جائے تو اسے چاہیے کہ کعبہ کا اور صفا مردہ کا طواف کر ے پھر احرام کی ہر بات سے باہر ہو جائے یہاں تک کہ آئندہ سال حج کر ے ا ور قربانی کرے اور اگر قربانی میسر نہ ہو تو روزے رکھے (احادیث ۸۳۹، ۸۶۶،۸۶۷کو بھی پڑھیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب حج و عمرہ سے روک دیا جائے تو پہلے قربانی کرے پھر سرمنڈوائے
(۸۸۱)۔ سیدنا مسورؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (جس سال آپﷺ کو عمرہ سے روکا گیا تھا) سر منڈوانے سے پہلے قربانی کی تھی اور اپنے صحابہ کو بھی اسی بات کا حکم دیا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ نے ''صدقہ '' کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے مراد چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے
(۸۸۲)۔ سیدنا کعب بن عجرہؓ کہتے ہیں کہ حدیبیہ میں رسول اللہﷺ میرے پاس کھڑے ہوئے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں تو آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ '' میں نے عرض کی جی ہاں تو آپﷺ نے فرمایا :'' تم اپنا سرمنڈوالو۔ ''(کعبؓ) کہتے ہیں کہ میرے ہی حق میں یہ آیت نازل ہوئی :'' جو کوئی تو میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہوا اور وہ اپنا سرمنڈوالے تو۔۔۔ ''(البقرہ : ۱۹۶)تو نبیﷺ نے فرمایا :'' تم تین روزے رکھ لو چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو یا جو قربانی میسرہو وہ کر دینا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ فدیہ میں نصف صاع کھانا کھلانا چاہیے
(۸۸۳)۔ سیدنا کعب بن عجرہؓ دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ یہ آیت خاص کر میرے ہی حق میں نازل ہوئی ہے اور وہ تم سب لوگوں کے لیے عام ہے۔
 
Top