• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ دار اگر بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں ٹوٹتا
(۹۴۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''جب کوئی شخص بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ کو پورا کر لے کیوں کہ یہ تو اللہ نے اس کو کھلا پلا دیا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کوئی شخص رمضان میں جماع کر لے اور اس کے پاس کچھ نہ ہو پھر اس کو صدقہ ملے تو اسے چاہیے کہ (اسی صدقہ سے) کفارہ دے دے
(۹۴۱)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) اس حال میں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص آپﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ!میں تو برباد ہو گیا، آپﷺ نے فرمایا :''کیا ہوا؟ ''اس نے عرض کی کہ میں نے روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستری کر لی۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :''کیا تو ایک غلام آزاد کر سکتا ہے؟ ''تو اس نے عرض کی کہ نہیں۔ پھر آپﷺ نے فرمایا :''کیا تو ساٹھ مسکینوں کو کھا نا کھلا سکتا ہے؟ ''تو اس نے عرض کی کہ نہیں۔ (سیدنا ابو ہریرہؓ) کہتے ہیں کہ پھر نبیﷺ نے توقف کیا۔ ہم اسی حال میں تھے کہ کوئی شخص نبیﷺ کے پاس کھجوروں سے بھرا ہوا خرمے کی چھال کا ایک ٹوکرا لایا۔ آپﷺ نے فرمایا :''سائل کہاں ہے؟ ''تو اس نے عرض کی حاضر ہوں، آپﷺ نے فرمایا :''اس ٹوکرے کولے لے اور خیرات کر دے۔ ''اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! کیا اپنے سے زیادہ محتاج کو خیر ات کر دوں تو اللہ کی قسم !مدینہ کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان کوئی گھر میرے گھر سے زیادہ محتاج نہیں ہے۔ یہ سن کررسول اللہﷺ اتنا ہنسے کہ آپﷺ کے دانت مبارک نظر آنے لگے پھر آپﷺ نے فرمایا : ''اچھا ! پھر اپنے ہی گھر والوں کو کھلا دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ دار کا پچھنے لگوانا اور قے کرنا (کیسا ہے)
(۹۴۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے احرام کی حا لت میں بھی پچھنے لگوائے ہیں اور روزے کی حالت میں بھی (پچھنے لگو ائے ہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سفرمیں روزہ رکھنا اور افطار کرنا (دونوں جائز ہیں؟)
(۹۴۳)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم کسی سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے (جب شام ہو گئی) تو آپﷺ نے ایک شخص سے فرمایا۔ :''اترو اور میرے لیے ستو گھول دو۔ اس نے عرض کی یا رسول اللہ !ابھی آفتاب موجود ہے۔ آپﷺ نے دوبارہ فرمایا :''اترو اور میرے لیے ستو گھول دو۔ ''اس نے پھر عرض کی یارسول اللہ ! ابھی تو آفتاب موجود ہے۔ چنانچہ آپﷺ نے فرمایا :''اترو اور میرے لیے ستو گھول دو،''چنانچہ وہ اونٹ سے اترے اور آپﷺ کے لیے ستو گھول دیے پس آپﷺ نے پیے اور اپنے ہاتھ سے اس طرف اشارہ کیا اور فرمایا :''جب تم رات کو دیکھو کہ اس طرف سے آ گئی تو روزہ دار روزہ افطار کر لے۔ ''

(۹۴۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ (زوجۂ نبیﷺ) سے روایت ہے کہ حمزہ بن عمر واسلمیؓ نے نبیﷺ سے عرض کی کہ کیا میں سفر میں روزہ رکھوں؟ اور وہ اکثر روزہ رکھا کرتے تھے تو آ پﷺ نے فرمایا :''اگر چاہو تو روزہ رکھو اور چاہو تو نہ رکھو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب رمضان میں کچھ دنوں کے روزے رکھنے کے بعد سفر کرے
(۹۴۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ) رمضان میں مکہ کی طرف تشریف لے چلے تو آپﷺ نے متواتر روزے رکھے یہاں تک کہ جب مقام ''کدید ''پر پہنچے تو آپﷺ نے روزہ رکھنا چھو ڑ دیا تو لوگوں نے بھی روزہ رکھنا چھوڑ دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
((باب))
(۹۴۶)۔ سیدنا ابو درداءؓ کہتے ہیں کہ ہم گرمی کے موسم میں نبیﷺ کے ہمراہ کسی سفر میں نکلے، ایسی سخت گرمی تھی کہ آدمی شدت گرمی سے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیتا تھا اور کو ئی شخص ہم میں سے روزہ دار نہ تھا سوائے نبیﷺ اور عبداللہ ابن رواحہؓ کے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
نبیﷺ کا اس شخص کے لیے جس پر سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا :''(اس طرح) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہے۔ ''
(۹۴۷)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کسی سفر (غزوۂ فتح) میں تھے تو آپﷺ نے ایک ہجوم دیکھا اور ایک شخص کو دیکھا کہ اس پر سایہ کیا گیا تھا۔ فرمایا۔ :''اس کو کیا ہوا؟ ''تو لوگوں نے عرض کی کہ یہ شخص روزہ دار ہے تو آپﷺ نے فرمایا :''(اس حالت میں) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہیں ''(کیوں کہ اس مسئلہ میں رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے دیکھئیے حدیث :۹۴۴)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ صحابۂ کرامؓ حالت سفر میں روزہ رکھنے، نہ رکھنے غرض کسی بات پر تنقید یا ملامت نہ کرتے تھے
(۹۴۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے تو ہم نے دیکھا کہ روزہ رکھنے والا روزہ نہ رکھنے والے کو برا نہیں سمجھتا تھا اور روزہ نہ رکھنے والا بھی روزہ دار کو برا نہیں سمجھتا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزوں کی قضا واجب ہو تو۔۔۔؟
(۹۴۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''جو شخص مر جائے اور اس پر روزوں کی قضا واجب ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھ لے۔

(۹۵۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ !میری والدہ فوت ہو گئی ہے اور ان پر ایک مہینے کے روزے باقی ہیں، کیا میں ان کی طرف سے (ان کے) قضا (روزے) رکھ لوں؟ تو آپﷺ نے فرمایا :''ہاں، اللہ کا قرض ادا کر دینا سب سے زیادہ استحقاق رکھتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ روزہ دار کو کس وقت افطار کرنا چاہیے؟
(۹۵۱)۔ سیدنا ابن ابی اوفیٰ کی حدیث اور نبیﷺ کا ارشاد کہ ''اترو اور میر ے لیے ستو گھول دو ''گزر چکا ہے (دیکھیے حدیث :۹۴۳)اور اس روایت میں (سیدنا ابن ابی اوفیؓ) کہتے ہیں کہ(رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے) :''جب تم دیکھو کہ اس طرف سے آثار شب نمو دار ہو گئے ہیں تو روزہ افطار کر دو۔ ''اور آپﷺ نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا۔
 
Top