• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور ہم نے تم سے کہا کہ اس بستی میں داخل ہو جاؤ ''کے بیان میں۔
(۱۷۱۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بنی اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا '' اور شہر کے دروازے میں جھک کر سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو ں اور زبان سے حِطَّۃٌکہو''(یعنی گناہوں کی مغفرت چاہتے ہیں)تو وہ گھسٹ گھسٹ کر اور بجائے حِطَّۃٌکے حِنْطَۃٌ،حَبَّہٌ فِیْ شَعَرَۃٍ (دانہ بالی کے اندر) کہتے ہوئے داخل ہوئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' جس آیت کو ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی اور لاتے ہیں ''(سورۂ البقرۃ :۱۱۸)کے بیان میں
(۱۷۱۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ ہم سب میں سیدنا ابی بن کعبؓ بڑے قاری ہیں اور سیدنا علیؓ سب سے عمدہ قاضی ہیں اور ہم سیدنا ابیؓ کی ایک بات نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں تو قرآن کی کسی آیت کی تلاوت نہ چھوڑوں گا جس کو میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے اور بیشک قرآن میں اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ '' جس آیت کو ہم منسوخ کر دیں یا بھلا دیں تو۔۔۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہے (نہیں بلکہ) وہ پاک ہے۔ ''
(۱۷۰۷)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ''بنی آدم مجھے جھٹلاتا ہے حالانکہ اس کو یہ نہ چاہیے تھا اور بنی آدم نے مجھے گالی دی اور یہ بات اس کو زیب نہ دیتی تھی۔ جھوٹا تو یوں بنایا کہ وہ کہتا ہے کہ میں ان کو مرنے کے بعد قیامت کے دن اصلی حالت پر نہیں اٹھا سکتا اور گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ میری اولاد ہے حالانکہ میں اس بات سے مبرا اور پاک ہوں کہ کسی کو اپنی بیوی یا اولاد بناؤں (سب میرے بندے اور غلام ہیں)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' تم مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔ ''(البقرہ:۱۲۵)کے بیان میں
(۱۷۱۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ نے کہا کہ (میری رائے) تین باتوں میں اللہ کے حکم کے موافق ہو ئی یا یوں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین باتوں میں میرے ساتھ اتفاق کیا۔ (پہلے یہ کہ) میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کی اگر آپ مقام ابراہیم پر (طواف کے بعد) نماز پڑھا کریں تو بہتر ہو ، (اسی کے موافق اللہ نے یہ آیت '' تم مقام ابراہیم کو جائے نماز بناؤ۔ '' اتاری) اور (دوسری یہ کہ) میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ کے پاس اچھے بُرے ہر قسم کے لوگ آتے جاتے ہیں ، اگر آپﷺ امہات المومنین (اپنی ازواج مطہرات) کو پردہ کا حکم دے دیں تو اچھا ہے تو اس کے موافق اللہ نے حجاب کی آیت ﴿یٰآیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِاَ زْوَاجِکَ۔۔۔ الخ﴾ نازل کی۔ (تیسری یہ کہ) جب مجھے معلوم ہوا کہ آپﷺ اپنی بعض ازواج پر غصہ ہو گئے تو میں ان کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ تم باز آ جاؤ، ورنہ اللہ اپنے رسول کو تم سے اچھی بیویاں تمہارے بدلہ میں عطا کر دے گا یہاں تک کہ جب میں آپﷺ کی ایک بیوی (ام سلمہؓ) پاس آیا تو انھوں نے کہا ''اے عمر ! کیا رسول اللہﷺ اپنی بیویوں کو نصیحت نہیں کر سکتے جو تم نصیحت کرنے آئے ہو؟''تو اس وقت (میرے کہنے کے موافق) اللہ نے یہ آیت اتاری ''اگر وہ (پیغمبر) تمہیں طلاق دے دیں تو بہت جلد انھیں ان کا رب ! تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عنایت فرمائے گا جو اسلام والیاں۔۔۔۔ ''(التحریم :۵)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول'' کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی ''(البقرہ:۱۳۶)
(۱۷۱۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے منقول ہے کہ اہل کتاب یعنی یہودی توراۃ کو عبرانی زبان میں پڑھا کرتے تھے اور اس کا ترجمہ عربی زبان میں مسلمانوں کو سمجھاتے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ان کی باتوں کو بالکل سچ بھی نہ مان لو (اس لیے کہ انھوں نے توریت میں تحریف کر لی ہے) اور بالکل جھوٹ بھی نہ کہو (اس لیے کہ شاید بعض آیات بلا تحریف بھی ہوں) بلکہ مجملاً یہ کہو کہ '' کہہ دو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف نازل کی گئی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اسی طرح ہم نے تمہیں عادل امت بنایا تا کہ تم قیامت کے دن دوسری امتوں پر گواہی دو اور رسول(ﷺ) تم پر گواہ ہو جائیں۔ ''(بقرۃ :۱۴۳)کا بیان
(۱۷۲۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' قیامت کے دن نوحؑ بلائے جائیں گے، وہ عرض کریں گے '' میں حاضر ہوں اے پروردگار ، جو حکم ہو بجا لاؤں '' اللہ تعالیٰ فرمائے گا ''کیا تم نے لوگوں کو ہمارے احکام بتا دیے تھے ؟ '' وہ کہیں گے ''ہاں '' پھر ان کی امت سے پوچھا جائے گا کہ نوح (علیہ السلام) نے تم کو میرا حکم پہنچا یا تھا (یا نہیں ؟) تو وہ کہیں گے کہ '' ہمارے پاس تو کوئی ڈرانے والا (پیغمبر) نہیں آیا۔ '' نوح علیہ السلام سے کہا جائے گا '' کوئی تیرا گواہ ہے ؟'' وہ عرض کریں گے ''محمد (ﷺ) اور ان کی امت کے لوگ گواہ ہیں۔ ''پھر اس امت کے لوگ گواہی دیں گے کہ نوح علیہ السلام نے اللہ کا پیغام اپنی امت کو پہنچا دیا تھا '' اور پیغمبر (محمدﷺ)تم پر گواہ بنیں گے۔ '' پس اللہ تعالیٰ کے اس قول کا یہی مطلب ہے کہ ''ہم نے اسی طرح تمہیں عادل امت بنایا ہے تا کہ تم لوگوں پر گواہ ہو جاؤ اور رسول (ﷺ) تم پر گواہ ہو جائیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' پھر تم اس جگہ سے لوٹو جہاں سے سب لوگ لوٹتے ہیں۔ '' (بقرہ:۱۹۹)کے بیان میں
(۱۷۲۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ (دور جاہلیت میں) قریش اور جو لو گ ان کے طریقہ پر چلتے تھے ، مزدلفہ میں ٹھہرا کرتے تھے اور ان لوگوں کو حمس کہتے (اپنے آپ کو معزز سمجھتے تھے) با قی تمام اہل عرب عرفات میں ٹھہرتے تھے۔ جب اسلام آیا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیﷺ کو حکم فرمایا :''پہلے عرفات میں جائیں اور وہاں ٹھہریں پھر وہاں سے لوٹ کر (مزدلفہ میں) آئیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما۔۔۔ الآیۃ'' (سورۃالبقرہ:۲۰۱)کے بیان میں
(۱۷۲۲)۔ سیدنا انسؓ بن مالکؓ راوی ہیں کہ نبیﷺ اکثر یوں دعا فرمایا کرتے تھے :'' اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے۔ ''(سورۃ بقرہ:۲۷۳)کے بیان میں
(۱۷۲۳)۔ سیدنابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرمؓ نے فرمایا :'' مسکین وہ نہیں ہے جو ایک کھجور یا دو کھجوریا ایک لقمہ یادو لقمے لے کر چل دیتا ہو بلکہ مسکین (جس کا ذکر اس آیت میں ہے) وہ ہے جو سوال سے بچتا ہو۔ '' مسکین کا مطلب اگر تم سمجھنا چاہو تو یہ آیت '' اور وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے '' پڑھو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۂ آل عمران
باب۔ اس آیت '' وہی اللہ تعالیٰ ہے جس نے تم پر کتاب اتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں۔۔۔ ''(آل عمران :۷)کے بیان میں
(۱۷۲۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے یہ آیت پڑھی '' وہی اللہ تعالیٰ ہے اس نے تم پر کتاب اتاری جس میں واضح مضبوط آیتیں ہیں جو اصل کتاب ہیں اور بعض متشابہ آیتیں ہیں پس جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ تو اس کی متشابہ آیتوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں ، فتنے کی طلب اور ان کی مراد کی جستجو کے لیے ، حالانکہ ان کی حقیقی مراد کو سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا اور پختہ و مضبوط علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم تو ان پر ایمان لا چکے ، یہ ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت تو صرف عقل مند ہی حاصل کرتے ہیں۔ '' پھر فرمایا :'' جب تم یہ ان لوگوں کو دیکھو جو متشابہ آیتوں کے پیچھے لگتے ہیں تو سمجھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے (قرآن میں) انہی لوگوں کا ذکر ہے لہٰذا ان کی صحبت سے بچتے رہو۔ ''
 
Top