• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اجازت لینے کا حکم اسی لیے دیا گیا ہے کہ نظر نہ پڑے۔
(۲۰۶۰)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے گھر میں سلائی سے سر کھجا رہے تھے ، ایک شخص نے کسی سوراخ میں سے (جو گھر کی دیوار میں تھا) جھانکا آپﷺ نے فرمایا :'' اگر مجھے معلوم ہو جاتا ہے کہ تو جھانک رہا ہے تو میں یہی سلائی تیر ی آنکھ میں مارتا ، ارے بھلے ! آدمی پھر اجازت لینے کا حکم کیوں ہوا ہے ، اسی لیے تا کہ نظر نہ پڑے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ شرمگاہ کے علاوہ دیگر اعضاء کا بھی زنا کرنا۔
(۲۰۶۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم کی تقدیر میں اس کے حصے کے موافق طرح طرح کے زنا لکھے ہیں ، لا محالہ وہ اس سے سرزد ہوں گے۔ آنکھ کا زنا نظر بد کرنا ، زبان کازنا کی بات کرنا اور نفس خواہش کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی خواہش کی تصدیق کرتی ہے یا اس کے نفس کی خواہش کی تکذیب کرتی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: چھوٹے لڑکوں کو سلام کرنے کا بیان۔
(۲۰۶۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ان کا بچوں پر (جو کھیل رہے تھے) گز ر ہوا تو انھوں نے ان کو سلام کیا اور کہا کہ نبیﷺ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب گھر والا پوچھے کہ کون ہے تو یہ کہنا '' میں ہوں ''
(۲۰۶۳)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ روایت کرتے ہیں کہ میرے باپ پر کچھ قرض تھا اس کی بابت (کچھ دریافت کر نے کے لیے) نبیﷺ کے پاس آیا اور دروازہ پر دستک دی۔ آپﷺ نے اندر سے فرمایا :'' کون ہے ''میں نے کہا '' میں ہوں۔ '' آپﷺ نے فرمایا :'' میں میں '' (یعنی نام کیوں نہیں لیتا) گویا آپﷺ نے (''میں ہو ں '' کہنا) بر اجانا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :مجالس میں وسعت کرنے کا بیان۔
(۲۰۶۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے۔ :'' کوئی شخص اپنی مجلس میں دوسرے کو اٹھا کر اس کی جگہ آپ بیٹھے (لیکن تمہیں ہی چاہیے کہ مجالس میں وسعت کرو)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دونوں گھٹنوں کو کھڑا کر کے ہاتھوں سے حلقہ باند ھ کر بیٹھنا۔
(۲۰۶۵)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو خانہ کعبہ کے صحن میں (کسی جانب) اس طرح بیٹھے دیکھا کہ آپﷺ اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں گھٹنوں کے حلقہ کیے ہوئے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب تین آدمیوں سے زیادہ ایک جگہ ہوں تو دو آدمیوں کے آہستہ بات کرنے میں کچھ حرج نہیں ہے۔
(۲۰۶۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جب تم تین آدمی ایک جگہ ہو تو تیسرے کو بغیر شریک کیے آپس میں آہستہ کوئی سرگوشی نہ کرو جب تک کہ بہت سے آدمی نہ ہوں تاکہ وہ (تیسرا) رنجیدہ ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سوتے وقت گھر میں آگ (مثلاً چراغ ، لالٹین ، گیس لیمپ وغیرہ) جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
(۲۰۶۷)۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعر یؓ سے روایت ہے کہ مدینہ میں رات کو ایک گھر جل گیا۔ نبیﷺ کو یہ خبر دی گئی تو آپﷺ نے فرمایا :'' یہ آگ تمہاری دشمن ہے لہٰذا جب تم سونے لگو تو (آگ و چراغ وغیرہ) بجھا دیا کرو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عمارت کے بارے میں کیا بیان ہے ؟
(۲۰۶۸)۔ سید نا ابن عمرؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے دو راقدس میں میں نے اپنے ہاتھ سے ایک مکان بنا یا جس میں ہم بارش اور دھوپ سے محفوظ رہتے تھے اور میں نے کسی آدمی سے اس کے بنانے میں مدد نہیں چاہی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
دعاؤں کا بیان

باب۔ ہر نبی کی ایک دعا ضرور قبول ہوئی ہے۔
(۲۰۶۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر نبی کی ایک ایک دعا ضرور قبول ہوئی ہے (جو وہ مانگتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دیتا ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی (ایسی ہی) دعائے مقبول کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لیے رہنے دوں۔ ''
 
Top