• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب :بہت چیخ چیخ کر تکبیر کہنا منع ہے۔
(۱۲۸۴)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ ہم (حج میں) رسول اللہﷺ کے ہمراہ تھے۔ پس جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے تھے ، ہماری آوازیں بلند ہوتی تھیں تو نبیﷺ نے فرمایا :'' اے لوگو! اتنا نہ چلاؤ اپنی جانوں پر آسانی کر و کیونکہ تم لوگ نہ کسی بہرے کو پکار ر ہے ہو نہ کسی غائب کو۔ بے شک وہ سنتا ہے۔ وہ قریب ہے۔ (سیڑ ھیاں چڑھتے وقت بھی اللہ اکبر کہنا چاہیے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب نشیب میں اترے تو سبحان اللہ کہنا
(۱۲۸۵)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم بلندی پر چڑھتے تھے تو اللہ اکبر کہتے تھے اور جب پستی میں اترتے تھے تو سبحان اللہ کہتے تھے۔ (سیڑھیاں اترتے وقت سبحان اللہ کہے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مسافر کو اسی قدر عبادت کا ثواب ملتا ہے جس قدر وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا۔
(۱۲۸۶)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا ، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ (یعنی ثواب میں کمی نہیں ہوتی)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تنہا چلنا (کیسا ہے ؟)
(۱۲۸۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ تنہائی میں کیا خرابی ہے۔ تو کوئی مسافر رات کے وقت تنہا سفرنہ کرے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ماں باپ کی اجازت لے کر جہاد میں جانا۔
(۱۲۸۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے آپﷺ سے جہاد کی اجازت مانگی۔ آپﷺ فرمایا :'' کیا تیرے والدین زندہ ہیں ؟'' اس نے کہا جی ہاں تو آپﷺ نے فرمایا :'' تو انھیں (کی خدمت) میں کو شش کر کیونکہ وہ بوڑھے اور بے سہارا تھے)''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اونٹ کی گردن میں گھنٹی وغیرہ لٹکانا ، جس سے آواز نکلے (کیسا ہے ؟)
(۱۲۸۹)۔ سیدنا ابو بشیر انصاریؓ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں نبیﷺ کے ہمراہ تھے اور لوگ اپنی خواب گا ہوں میں تھے۔ پس رسول اللہﷺ نے ایک قاصد کو بھیجا کہ کسی اونٹ کی گردن میں کوئی کنگن تانت کا یا اور کسی قسم کا باقی نہ رہے مگر یہ کہ کاٹ دیا جائے۔ (یعنی ایسی چیزیں بالکل کاٹ کر الگ کر دی جائیں ، ان کی گردنوں میں نہ رہیں)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص اسلامی لشکر میں اپنا نام لکھوا لے اور اس کی بیوی حج کے لیے جائے یا اور کسی قسم کا عذر ہو تو کیا اس کو (جہاد میں نہ جانے کی) اجازت دے دی جائے ؟
(۱۲۹۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے اور نہ کوئی عورت بغیر اپنے محرم رشتہ دار کے سفر کرے۔ تو ایک شخص کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! فلاں فلاں جہاد میں میرا نام لکھا گیا ہے۔ اور میری بیوی حج کے لیے جا رہی ہے۔ تو آپﷺ نے فرمایا :'' تو جا اور اپنی بیوی کے ساتھ حج ادا کر۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ قید یوں کو زنجیروں میں باندھنا کیسا ہے ؟
(۱۲۹۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا:'' اللہ ان لوگوں کے حال پر تعجب کرتا ہے جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے جنت میں داخل ہوتے ہیں۔ (یعنی مسلمان ہوتے ہیں)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دارالحرب والوں پر شب خون مارا جائے تو اگر عورتیں اور بچے سوتے ہوئے قتل ہو جائیں (تو جائز ہے)
(۱۲۹۲)۔ سیدنا صعب بن جثامہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ (مقام) ابو اء میں یا ودان میں میری طرف سے گزرے اور آپﷺ سے دارالحرب والے مشرکوں کی نسبت پوچھا گیا کہ ان پر شب خون کیا جاتا ہے۔ تو ان کی عورتیں اور بچے بھی قتل ہو جاتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا :'' وہ بھی ان ہی میں سے ہیں۔ '' (اگر قتل ہو جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں) اور میں نے آپﷺ کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا :'' چراگاہیں اللہ اور رسول کے سوا کسی کے لیے جائز نہیں۔ ' '
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ لڑائی میں بچوں کو قتل کر دینا (جائز نہیں)
(۱۲۹۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کو کسی جہاد میں ایک عورت مقتولہ ملی تو نبیﷺ نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا۔
 
Top