• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب:اللہ کے اس قول''جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو وہ (منافق اور ریاکار لوگ سجدہ) نہ کرسکیں گے'' (القلم :۴۲)کے بیان میں
(۱۷۹۵)۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' (روز قیامت) ہمارا پروردگار اپنی پنڈلی کھولے گا تو تمام مومن مرد اور عورتیں سجدہ کریں گے اور وہ لوگ رہ جائیں گے جو دنیا میں لوگوں کو دکھانے اور سنانے کے لئے نماز پڑھتے تھے،وہ بھی سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن ان کی کمر اکڑ کر تختہ بن جائے گی (مڑ نہ سکے گی اور وہ سجدہ نہ کر سکیں گے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ النازعات
(۱۷۹۲)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہﷺ نے اپنی درمیانی اور انگوٹھے کے ساتھ والی (شہادت کی) انگلی سے یوں اشارہ کر کے فرمایا :'' میں اور قیامت اس طرح (ایک ساتھ) بھیجے گئے ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ عبس
(۱۷۹۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص قرآن کی تلاوت کرتا ہے اور اس کا حافظ ہے ، وہ (روز قیامت) لکھنے والے عزت دار فرشتوں کے ساتھ ہو گا اور جو شخص قرآن پڑھتا ہے اور اس کو مشکل سے یاد کرتا ہے (اس کو پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے) اس کو دوہرا ثواب ملے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۂ مطففین
باب۔ اللہ تعالی کے قول '' جس دن تمام لوگ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ '' (المطففین :۶)کا بیان
(۱۷۹۸)۔ سید نا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس دن تمام لو گ پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہو نگے)'' تو بعض آدمی اپنے پسینہ میں نصف کان تک ڈوب جائیں گے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورہ انشقاق
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' تو اس سے حساب آسان لیا جائے گا ''(الانشقاق :۸) کے بیان میں
(۱۷۹۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جس شخص سے قیامت کے دن حساب لیا گیا وہ تباہ ہوا۔۔ ''باقی حدیث کتاب العلم میں (حدیث :۸۸کے تحت) گزر چکی ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' تم ضرور درجہ بدرجہ (رتبہ اعلیٰ پر) چڑھو گے۔ ''(الانشقاق :۱۹)کے بیان میں
(۱۸۰۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ ''درجہ بدرجہ''سے آگے پیچھے حالتوں کو بدلتا رہنا مراد ہے اور یہ خود نبیﷺ نے فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیرسورۃ الشمس
(۱۸۰۱)۔ سیدنا عبداللہ بن زمعہؓ سے مروی ہے کہ انھوں نے رسول اللہﷺ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا اور آپﷺ نے (خطبہ میں پیغمبر صالحؑ کی) اونٹنی کا جس نے اسے قتل کیا تھا اس کا ذکر فرمایا۔ پھر رسول اللہﷺ نے '' جب ان میں سے ایک نہایت بد بخت اٹھا''(الشمس :۱۲)کی تفسیر یہ فرمائی کہ اس اونٹنی کو (قتل کرنے کا ذمہ) ایک ایسے شخص نے اٹھایا جو ابو زمعہ (رضی اللہ عنہ) کی طرح اپنی قول میں زبردست قوی تھا اور وہ شخص بڑا خبیث اور بد بخت تھا۔ ''پھر عورتوں کا ذکر فرمایا :''تم میں سے کوئی ایسا نہ کرے کہ اپنی بیوی کو غلاموں کی طرح کوڑے سے مارے اور پھر شام کوہی اس سے ہمبستر ہو۔ ''پھر لوگوں کو گوز لگانے (ہوا خارج کرنے) پر ہنسنے کی ممانعت فرمائی اور فرمایا :'' ایسے کام پر جو خود بھی کرتے ہیں ، لوگ کیوں ہنستے ہیں ؟''ایک دوسری روایت میں یوں ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''(وہ شخص) زبیر بن عوام کے چچا ابوزمعہ کی طرح تھا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ العلق
باب۔ اللہ تعالیٰ کے قول '' یقیناً اگر وہ باز نہ رہا تو۔۔۔ ''(العلق :۱۵)کا بیان
(۱۸۰۲)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ ابو جہل نے کہا اگر میں محمد (ﷺ) کو خانہ کعبہ کے قریب نماز پڑھتا دیکھ لوں تو اس کی گردن کو کچل ڈالوں گا۔ یہ خبر نبیﷺ کو پہنچی تو آپﷺ نے فرمایا :'' اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کو فرشتے پکڑ لیں گے۔ (اور اسے کی تکہ بوٹی کر دیں گے)''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ الکوثر
((باب))
(۱۸۰۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ آسمان پر چڑھائے گئے (یعنی معراج ہوئی تو آپﷺ نے فرمایا :'' میں ایک نہر پر گیا جس کے دونوں طرف خول دار موتیوں کے قبے (ڈیرے) تھے ، میں نے جبریلؓ سے پوچھا یہ کیا ہے ؟'' انھوں نے جواب دیا '' یہ (آپ کی نہر) کوثرہے۔ ''

(۱۸۰۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے اللہ کے اس قول '' ہم نے تم کو کوثر عنایت کی ہے '' کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کوثر ایک نہر ہے جو تمہارے نبیﷺ کو ملی ہے ، اس کے دونوں کناروں پر خولدار موتی ہیں ، وہاں ستاروں کے شمار میں (جام) پیالے رکھے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
تفسیر سورۃ الفلق
(۱۸۰۵)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے معوذ تین کے بارے میں دریافت کیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' یہ دونوں سورتیں مجھے (جبریلؑ نے) پڑھائی ہیں ، میں کہتا ہوں کہ یہ قرآن سے ہیں۔ ''(سیدنا ابیؓ کہتے ہیں کہ) ہم بھی وہی کہتے ہیں جو اللہ کے رسولﷺ نے کہا۔
 
Top