• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ نے ہر ایک برتن میں بنیذ بھگونے کی اجازت دے دی حالانکہ پہلے منع فرما دیا تھا
(۱۹۳۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ نے مشکوں کے سوا اور برتنوں میں نبیذ بھگونے سے منع فرمایا تو لوگوں نے نبیﷺ سے عرض کی کہ تم لوگوں کو مشک نہیں مل سکتی (وہ کیا کریں ؟)۔ تو آپﷺ نے بن لاکھ لگے کھڑے کے علاوہ ، میں نبیذ بھوگنے کی اجازت دے دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کچی اور پکی ہوئی کھجور ملا کر بھگونے سے جس نے منع کیا ہے یا تو نشہ کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ دو سالن ملانا ہے۔
(۱۹۳۷)۔ سیدنا ابوقتادہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے کچی اور پکی کھجوروں کو اور کھجور اور انگور کو ملا کر بھگو نے سے منع فرمایا ہے کہ ان میں سے ہر ایک علیحدہ علیحدہ بھگو لی جائیں (تو کوئی حرج نہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دودھ پینا اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول '' (ہم تمہیں) گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں۔ ''(النحل : ۶۶)۔
(۱۹۳۸)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ابوحمید انصاری مقام نقیع سے ایک پیالہ میں نبیﷺ کے پاس دودھ لائے تو رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا :'' اس کو ڈھا نک کر کیوں نہ لائے (کم از کم) ایک چوڑی سی تختی ہی اس پر رکھ لیتے۔ ''

(۱۹۳۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے :'' عمدہ صدقہ ، زیادہ دودھ والی اونٹنی کسی کو (راہ للہ) دودھ پینے کے لیے دینا ہے اوراسی طرح زیادہ دودھ والی بکری کا دینا ہے کہ جو صبح کو ایک برتن (دودھ کا) بھر دے اور شام کو دوسرا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دودھ میں پانی ملا کر پینے (کا بیان)
(۱۹۴۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک انصاری کے پاس گئے اور آپﷺ کے ساتھ ایک ساتھی (ابو بکرؓ) بھی تھے پس نبیﷺ نے اس شخص سے فرمایا :'' اگر رات کا پانی (باسی) تمہاری مشک میں ہو تو (برتن سے) پلاؤ ورنہ ہم (یہیں) اوکھ سے منہ لگا کر پی لیں گے۔ '' (راوی) کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا (اس لیے نبیﷺ نے یہ فرمایا)۔ اس شخص نے عرض کی کہ آپ جھونپڑی میں تشریف لے چلیے میرے پاس رات کا پانی (باسی) ہے (میں لاتا ہوں چنانچہ) وہ دونوں کو وہاں لے گیا اور ایک پیالہ میں پانی اور (کچھ) دودھ اپنی بکری کا اس میں دوہ کر لایا اور رسول اللہﷺ نے پی لیا پھر جو آپﷺ کے ساتھ آئے تھے انھوں نے بھی پیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کھڑے ہو کر (پانی) پینا (جائز ہے)۔
(۱۹۴۱)۔ سیدنا علیؓ سے روایت ہے کہ وہ (کوفہ کی مسجد میں اس کے) چبوترے کے دروازے پر آئے اور کھڑے کھڑے پیا پھر کہا کہ بے شک کچھ لوگ اس طرح کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے خود نبیﷺ کو اسی طرح پیتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے پیتے ہوئے دیکھا۔

(۱۹۴۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے آب زمزم کھڑے ہو کر پیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ منہ موڑ کر مشک سے پانی پینا جائز نہیں۔
(۱۹۴۳)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مشک کو الٹی کرنے سے منع فرماتے تھے (یعنی رسول اللہﷺ) نے مشکوں کا منہ موڑ کر (ان سے) پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔

(۱۹۴۴)َ۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مشک یا مشکیزہ (راوی کا شک ہے) کے منہ ، (سوراخ) سے پینے سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی کہ (کوئی) اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ پیتے وقت برتن میں سانس لینے کی ممانعت
(اس باب کے متعلق حدیث ابوقتادہ حدیث نمبر ۱۲۳کے تحت گزر چکی ہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سانس یا تین سانس میں پانی پینا
(۱۹۴۵)۔ سید نا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (پانی پیتے ہوئے) تین دفعہ سانس لیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ چاندی کے برتن (میں پانی پینا درست نہیں)
(۱۹۴۶)۔ ام المومنین ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شخص چاندی کے برتن میں پانی پیے (یا کھانا کھائے) تو بے شک وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ پیالوں میں پانی پینا (درست ہے)
(۱۹۴۷)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ بنی ساعدہ کے مکان میں آئے اور فرمایا :'' اے سہل ! ہمیں پانی پلاؤ۔ '' میں نے اس پیالہ کو نکال کر اس میں آپﷺ کو (پانی) پلایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا سہلؓ نے وہی پیالہ ہمارے لیے نکالا اور ہم نے اس سے (کچھ) پیا۔ اس کے بعد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے تحفتاً وہ پیالہ مانگا تو انھوں نے انھیں دے دیا۔

(۱۹۴۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس نبیﷺ کا پیالہ تھا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اس پیالہ میں بہت مدت تک (پانی) پلایا ہے۔ (راوی) کہتے ہیں کہ اس پیالہ میں لوہے کا کڑا پڑا ہوا تھا۔ سیدنا انسؓ نے یہ چاہا کہ اس کی جگہ چاندی یا سونے کا کڑا ڈلوا لیں تو سیدنا ابو طلحہؓ نے (یہ سن کر) کہا کہ رسول اللہﷺ کی بنائی ہوئی چیز کو مت بد لو تو سیدنا انسؓ نے اس کو اسی طرح رہنے دیا۔
 
Top