• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو آدمی روزانہ سو دفعہ "لا الٰہ الا اللّٰہ وحدہ ... "کہتا ہے اس کے بارے میں۔
1908: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص ایک دن میں سو بار یہ کلمات کہے کہ "لا الٰہَ الا اللّٰہُ وحدہ ... آخر تک" تو اس کو اتنا ثواب ہو گا جیسے دس غلام آزاد کئے ، اس کی سو نیکیاں لکھی جائیں گی، اس کی سو بُرائیاں مٹائی جائیں گی، سارا دن شام تک شیطان سے بچا رہے گا اور (قیامت کے دن) اس سے بہتر عمل کوئی شخص نہ لائے گا مگر جو اس سے زیادہ عمل کرے (یعنی یہی تسبیح سو سے زیادہ بار پڑھے اور اعمالِ خیر زیادہ کرے )۔ اور جو شخص "سبحان اللّٰہ وبحمدہ" دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو آدمی سو بار سبحان اللہ کہتا ہے ، اس کے بارے میں۔
1909: سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے کہ آپﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ہر روز ہزار نیکیاں کرنے سے عاجز ہے ؟ آپﷺ کے پاس بیٹھنے والوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ ہم میں سے کوئی ہزار نیکیاں کس طرح کرے گا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ سو بار "سبحان اللہ" کہے تو ہزار نیکیاں اس کے لئے لکھی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ مٹائے جائیں گے۔
زیادہ کرے )۔ اور جو شخص "سبحان اللّٰہ وبحمدہ" دن میں سو بار کہے تو اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو آدمی سو بار سبحان اللہ کہتا ہے ، اس کے بارے میں۔
1909: سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے کہ آپﷺ نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی ہر روز ہزار نیکیاں کرنے سے عاجز ہے ؟ آپﷺ کے پاس بیٹھنے والوں میں سے ایک شخص نے کہا کہ ہم میں سے کوئی ہزار نیکیاں کس طرح کرے گا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ سو بار "سبحان اللہ" کہے تو ہزار نیکیاں اس کے لئے لکھی جائیں گی اور اس کے ہزار گناہ مٹائے جائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
تعوذ وغیرہ کے بارے میں

باب : فتنوں کے شر سے پناہ مانگنا۔
1910: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ان کلمات کے ساتھ دعا کیا کرتے تھے "اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے فتنہ اور جہنم کے عذاب سے ، قبر کے فتنہ اور قبر کے عذاب سے ، امیری کے فتنہ کی برائی اور فقیری کے فتنہ کی بُرائی سے۔ اور میں مسیح دجال کے فتنہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرا دل گناہوں سے ایسے پاک کر دے جیسے تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک کر دیا اور مجھ کو گناہوں سے ایسے دُور کر دے جیسے تو نے مشرق کو مغرب سے دُور کیا ہے۔ اے اللہ! میں سستی، بڑھاپے ، گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں"۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عاجز آ جانے اور سستی سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
1911: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے "اے اللہ! میں عاجز ہونے ، سستی، بزدلی، بڑھاپے اور بخیلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں"
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بُری قضا اور بدبختی سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
1912: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ بُری قضا (بُری تقدیر)، اور بدبختی میں پڑنے سے ، دشمنوں کے خوش ہونے اور آزمائش کی سختی سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ عمرو نے یہ بھی کہا کہ سفیان (راوئ حدیث) نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ ان چار چیزوں میں سے ایک چیز میں نے اس حدیث میں زیادہ کر دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نعمت کے زوال سے پناہ مانگنے کے بیان میں۔
1913: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کی دعا میں یہ بھی تھی کہ "اے اللہ ! میں تیری نعمت کے زوال سے اور عافیت اور دی ہوئی صحت کے پلٹ جانے سے اور تیرے اچانک عذاب سے اور تیرے غضب والے سب کاموں سے تیری پناہ مانگتا ہوں"۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چھینکنے والے کو جواب دینا، جب وہ "الحمد للہ" کہے۔
1914: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے دو آدمیوں کو چھینک آئی۔ آپﷺ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو جواب نہ دیا۔ جس کو جواب نہ دیا تھا، اس نے کہا کہ اس کو چھینک آئی تو آپﷺ نے جواب دیا، لیکن مجھے چھینک آئی تو آپﷺ نے جواب نہ دیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس نے (یعنی جس کا جواب دیا) "الحمدللہ" کہا تھا اور تو نے "الحمدللہ" نہ کہا (اس لئے جواب نہ دیا)۔

1915: ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ) نے نبیﷺ سے سنا کہ آپﷺ کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ "یرحمک اللہ"۔ پھر اسے (دوبارہ) چھینک آئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو زکام ہو گیا ہے۔ (یعنی اگر کسی کو زکام سے چھینکیں آرہی ہوں تو اس کو کہاں تک "یرحمک اللّٰہ" کہیں گے )۔

1913: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کی دعا میں یہ بھی تھی کہ "اے اللہ ! میں تیری نعمت کے زوال سے اور عافیت اور دی ہوئی صحت کے پلٹ جانے سے اور تیرے اچانک عذاب سے اور تیرے غضب والے سب کاموں سے تیری پناہ مانگتا ہوں"۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : چھینکنے والے کو جواب دینا، جب وہ "الحمد للہ" کہے۔
1914: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے سامنے دو آدمیوں کو چھینک آئی۔ آپﷺ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کوجواب نہ دیا۔ جس کو جواب نہ دیا تھا، اس نے کہا کہ اس کو چھینک آئی تو آپﷺ نے جواب دیا، لیکن مجھے چھینک آئی تو آپﷺ نے جواب نہ دیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس نے (یعنی جس کا جواب دیا) "الحمدللہ" کہا تھا اور تو نے "الحمدللہ" نہ کہا (اس لئے جواب نہ دیا)۔

1915: ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع ؓ) نے نبیﷺ سے سنا کہ آپﷺ کے پاس ایک آدمی کو چھینک آئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ "یرحمک اللہ"۔ پھر اسے (دوبارہ) چھینک آئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو زکام ہو گیا ہے۔ (یعنی اگر کسی کو زکام سے چھینکیں آ رہی ہوں تو اس کو کہاں تک "یرحمک اللّٰہ" کہیں گے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: توبہ، اسکی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وسعت۔

باب : اللہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا حکم۔
1916: سیدنا ابو بردہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا اغرؓ سے سنا اور وہ نبیﷺ کے صحابہ میں سے تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمرؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے ہر دن میں سو بار توبہ کرتا ہوں۔
 
Top