• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر
یہ ہماری زبان ہے پیارے
آپ کی اس بات سے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمانِ عالیشان یا د آگیا ملاحظہ فرمائیں؛
صحيح البخاري - (ج 9 / ص 176)
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَلْحَنُ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا بِقَوْلِهِ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ فَلَا يَأْخُذْهَا

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تم لوگ میرے پاس اپنے مقدمات لاتے ہو اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک تم میں دوسرے سے دلیل بیان کرنے میں بڑھ کر ہوتا ہے ( قوت بیان کے سبب ) پھر میں اس کو اگر اس کے بھائی کا حق ( کسی کی چرب زبانی کے سبب سے ) دلادوں ، تو وہ اس کو حلال نہ سمجھے اوراس کو نہ لے ، وہ دوزخ کا ایک ٹکڑا لے رہا ہوگا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بتلایا گیا:

اس پر فرمایا گیا کہ:

آپ کو کہنے یا کہلوانے کا نہیں کہاگیا، بلکہ یہ کہا گیا کہ ''کہلاتا رہا'' ہے
اہل دانش سے اس جملہ کو سمجھنے کی کوشش کیجئے!
بھٹی صاحب!
گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر
یہ ہماری زبان ہے پیارے
بهٹی صاحب کی دانش مندی کا کیا کہنا !!!!!!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کی اس بات سے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمانِ عالیشان یا د آگیا ملاحظہ فرمائیں؛
صحيح البخاري - (ج 9 / ص 176)
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَلْحَنُ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِحَقِّ أَخِيهِ شَيْئًا بِقَوْلِهِ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنْ النَّارِ فَلَا يَأْخُذْهَا

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، تم لوگ میرے پاس اپنے مقدمات لاتے ہو اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک تم میں دوسرے سے دلیل بیان کرنے میں بڑھ کر ہوتا ہے ( قوت بیان کے سبب ) پھر میں اس کو اگر اس کے بھائی کا حق ( کسی کی چرب زبانی کے سبب سے ) دلادوں ، تو وہ اس کو حلال نہ سمجھے اوراس کو نہ لے ، وہ دوزخ کا ایک ٹکڑا لے رہا ہوگا۔
جب علم الکلام میں جھک مار مار کر انسان کی کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے، تو وہ کلام کو سمجھنے سے قاصر ہونے کی بناء اسی طرح بیجا اطلاق کیا کرتا ہے!
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
’مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب ‘ ایک مفید اور معلوماتی موضوع تھا ، اسی سمت گفتگو بڑھتی تو اچھا تھا ، دیگر باتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں ۔
معروف مذاہب و مسالک دنیا میں کہاں کہاں ؟ اور کس تناسب سے پائےجاتے ہیں ، احباب اگر توجہ کریں تو اس پر خاطر خواہ معلومات اکٹھی کی جاسکتی ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
سارا علم الکلام اور دوسری ایسی تمام پوسٹیں حذف کردیں اور تمام احباب مفید اضافہ فرمائیں ۔
اگر مداخلت سے روکا جائے ، جو واقعی جو موضوع سے هٹ کر اور غیر مفید ہو تو فورم پر لکهنے کی آزادی کا واویلا مچایا جائیگا ۔ یہی ہو جاتا ہے ہر بار ۔ بلکہ جان کر کیا جاتا ہے ۔
والسلام
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ مقلدین جغرافیائی اعتبار سے اپنے اپنے مسالک کی تقسیم کس بنیاد پر کرتے ہیں؟؟ جب کہ اگر آپ تقلید کے اتنے ہی پرزور حامی ہیں تو پھر بھی دین میں فروعی مسائل یا اجتہادی فکر کسی خاص علاقے سے تعلق کی بنیاد پر قائم نہیں ہوتی یا نہیں ہونی چاہیے -مطلب یہ کہ اگر کوئی پاکستان یا ہندوستان میں پیدا ہوا ہے تو کیا وہ لازمی طور پر "حنفی فقہ" کو ہی فالو کرنے کا پابند ہے اور گر کوئی سعودی عرب یا خلیجی ممالک میں پیدا ہوا ہو تو کیا وہ لازمی طور پر حنبلی یا شافعی فقہ کو ہی فالو کرنے کا پابند ہو گا ؟؟ مزید یہ کہ اگر کوئی پاکستان میں پیدا ہوا اور تقلیدی ذہن کے زیر اثر حنفی فقہ پر عمل درآمد کرتا تھا اور کچھ عرصہ بعد وہ مستقل طور پر سعودی عرب منتقل ہو جاتا ہے تو تقلیدی اصول کے تحت کیا وہ حنفی فقہ کو فالو کرنے کا پابند ہو گا یا حنبلی فقہ کی پیروی کرنے کا پابند ہو گا ؟؟ یعنی کیا وہ جمہوری طرز فکر اپناے کہ جس علاقے میں جس فقہ کو اکثریت حاصل ہے اسی فقہ کی پیروی کی جائے یا پھر وہ اپنے آباؤ اجداد کے دین پر قائم رہے ؟؟

اہل علم خوصوصاً مقلدین سے گزارش ہے کہ اس پر بھی روشنی ڈالیں ؟؟
بالکل نہیں۔
تقلید کی اصل بنیاد ضرورت ہے۔ اگر کوئی خود علم نہیں رکھتا تو جو بھی اس کے قریب عالم ہو اور وہ اس سے مناسبت رکھتا ہو اس سے مسائل پوچھے اور اس کا مسلک اختیار کر لے (اہل تشیع سے ہٹ کر)۔ اسے اپنی دین پر چلنے کی ضرورت پوری کرنی ہے۔ البتہ بغیر علم کے تلفیق نہ کرے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علم الکلام علم العقائد کو کہتے ہیں۔ یعنی دینیات اور عقائد کا علم۔
مجھے یہاں علم الکلام کا اطلاق دوسری چیزوں پر دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے۔
خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے

یہ علم الکلام سے عقائد اخذ کرنے والوں کی خود ساختہ تعریف ہے!
علم الکلام کے رد میں لکھی گئی کچھ کتابوں کے نام بتلاتا ہوں!
أحاديث في ذم الكلام وأهله انتخبها الإمام أبو الفضل المقرئ من رد أبي عبد الرحمن السلمي على أهل الكلام - أبو الفضل عبد الرحمن بن أحمد بن الحسن الرازي المقرىء (المتوفى: 454هـ)
ذم الكلام وأهله - أبو إسماعيل عبد الله بن محمد بن علي الأنصاري الهروي (المتوفى: 481هـ)
تحريم النظر في كتب الكلام - أبو محمد موفق الدين عبد الله بن أحمد بن محمد بن قدامة الجماعيلي المقدسي ثم الدمشقي الحنبلي، الشهير بابن قدامة المقدسي (المتوفى: 620هـ)

کیا کہئے گا کہ یہ علم العقائد یعنی دینیات اور عقائد کے علم کے رد میں لکھی گئ کتب ہیں؟ فتدبر!
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
علم الکلام علم العقائد کو کہتے ہیں۔ یعنی دینیات اور عقائد کا علم۔
مجھے یہاں علم الکلام کا اطلاق دوسری چیزوں پر دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے۔
محترم اشماریہ بهائی

دوسری چیزوں پر اطلاق سے حیرت کا اظہار کیا ۔ لیکن حیرت اس بات پر ہیکہ دوسری چیزوں پر اعتراض بالکل نہیں کیا ۔ کم از کم اتنا ہی کہا ہوتا کہ غیر ضروری باتوں سے اور بیجا مداخلت سے پرهیز کیا جائے ۔
جزاک اللہ خیرا کہ آپکا نا کہنا بعض کی همت افزائی ہو جاتی ہے ۔شہ مل جاتی ہے گویا
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
جب علم الکلام میں جھک مار مار کر انسان کی کلام کو سمجھنے کی مت ماری جاتی ہے، تو وہ کلام کو سمجھنے سے قاصر ہونے کی بناء اسی طرح بےیجا اطلاق ہی کیا کرتا ہے!
معذرت کے ساتھ میں اچنبے میں ہوں کہ میں جب بھی کوئی صحیح حدیث لکھتا ہوں ابن داؤد صاحب تلملا جاتے ہیں۔ وجہ میری سمجھ سے بالا ہے۔ کوئی ہے جو بتا سکے؟
 
Top