میرے محترم ! یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے پہلے کتاب کا مطالعہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔کوئی بھی محقق کسی روایت کو دلائل ہی کی بناء ہی جعلی قرار دیتا ہے ۔
جہاں تک بات ہے صحابہ ؓ اورنبیﷺکے خاندان کی تو الحمد للہ ہم ان میں سے کسی سے بھی بغض نہیں رکھتے۔
آپ تو صرف اہلِ بیت کے متعلق فضائل کا انکار دیکھ کر خفا ہو رہے ہیں جب آپ اس کی پہلی جلد پڑھیں گے تو نبیﷺکے متعلق بہت سی مسلمہ باتوں کا بھی انکار دیکھیں گے۔ تو کیا اس کو (نعوذ باللہ) بغضِ نبیﷺکہا جائے گا۔
ہم یہ بات پہلے بھی عرض کر چکے ہیں کہ کسی روایت کی محض سند کا صحیح ہونا اس کے متن کے صحیح ہونے کی کوئی قطعاً دلیل نہیں ہوتی ۔