• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

::: مسئلہ تکفیر کو سمجھنے کے لیے ایک نہایت قیمتی علمی خزانہ :::

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم بھائی مولانا عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ کہا کرتے تھے کہ
اپنے بھی ہیں نا خوش مجھ سے بیگانے بھی نا خوش
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند

محترم بھائی جو انسان نماز میں پاؤں ملانا چاہتا ہے وہ دوسرے کا پاؤں اکٹھے کرنا دیکھ کر ردعمل میں اپنے عقیدے سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے پس اسی ردعمل میں بہت جگہوں پر مسلمانوں میں غلطیاں ہوئیں اسی میں رافضیوں کے جواب میں ناصبی بنے اور پھر ظاہری کے مقابلے میں غالی مقلد بنے وغیرہ
محترم بھائی میں نے یہ کتاب ڈاون لوڈ کی ہے اور تھوڑی سی پڑھی اور اس میں بہت اچھے دلائل بھی پائے ہیں اور واقعی پاکستان میں لڑنے والوں کے خلاف لڑنے والوں کا اچھا رد موجود ہے مگر دوسری طرف انکو اسلام کے دائرے میں کھینچتے ہوئے کچھ جگہوں پر غلو بھی کیا جا رہا ہے
مثلا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے یا پاکستان کے اسلام کا رکھوالا ہونے پر کسی موحد کو دوسرے موحد سے اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن یہ دلائل دینا کہ ہمارا موقف اس دلیل پر قائم ہے تو درست رویہ ہو سکتا ہے مگر دوسرے کو ہر معاملے میں گمراہ کہ دینا غلط رویہ ہے پس اگر کوئی پاکستان میں لڑنے پر غلطی پر ہے اور ہم نے پاکستان کو بچانا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کی اصل حالت سے ہی آنکھیں بند کر لیں کہ جیسے عیسائیوں نے اپنے نبی کو یہودیوں کی زد کی وجہ سے خدا بنا دیا تو ہم بھی پاکستان کو طالبان کی زد میں ایک نیا بت بنا دیں جسکو علامہ اقبال نے کہ کہا تھا کہ ان تازہ خداوں میں بڑا سب سے وطن ہے
اس کتاب میں محترم بھائی نے مندرجہ ذیل بات تو بڑی اچھی لکھی ہے مگر اس پر عمل اپنی باقی تالیف میں نظر نہیں آیا
مولف کا مفہوم تھا کہ دستور پاکستان میں خرابیوں پر (میں سمجھتا ہوں شریعت کے نافذ نہ ہونے پر) ہمارے اندر احساس ہی ختم ہو جائے یہ بات تو درست نہیں لیکن اسکو بنیاد بنا کر پاکستان میں لڑائی شروع کر دینا یہ تکفیری لوگوں کا کام ہے

اسی بات کی وضآحت میں نے ایک اور جگہ اس طرح کی تھی
جزاک اللہ محترم بھائی آپ کی بھائی درست ہے مگر اگر اسکو تھوڑا سا بدل دیا جائے اور آپکی بات پر غور کیا جائے تو زیادہ درست بات یہ ہو گی کہ

مسئلہ یہ نہیں کہ جب سے خلافت گئی ہے تو یہ خلافت لانے کا ہتھیار تکفیری یا صوفی لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور اس کا اس طرح استعمال کر رہے ہیں جس طرح کہاوت ہے کہ بندر کے ہاتھ میں حجام کا استرا آئے تو وہ سارے لوگوں کو زخمی کرے گا کیونکہ وہ حجام نہیں

بلکہ آج زیادہ گھمبیر مسئلہ یہ ہو چکا ہے کہ جب حجام اپنا استرا اپنے ہاتھ میں نہ رکھیں گے اور ادھر ادھر رکھ دیں گے تو کوئی نہ کوئی بندر تو اٹھا ہی لے گا اب مجبورا جن لوگوں نے استرے کا کام کروانا ہو گا وہ تو اس بندر کے پاس استرا دیکھ کر اسکے پاس ہی جائیں گے اب بھی اگر حجام کو شعور نہ آئے اور وہ اپنا استرا اس بندر سے واپس لے کر اپنے ہاتھ میں نہ رکھے تو پھر کیا خیال ہے زیادہ قصور وار نہ تو بندر ہو گا نہ اسکے پس جانے والے بلکہ جو حجام اپنے ہاتھ میں استرا نہیں لے رہا وہی کام جاننے کے باوجود اسکو نہ کرنے کی وجہ سے مورد الزام ٹھرے گا

پس آج جب ہم اہل علم نے اس شریعت کے نافذ کرنے کا اللہ کی طرف سے فرض اپنے ہاتھ میں نہیں لیا ہوا اور اس شریعت کے نفاذ کو وقعت ہی نہیں دے رہے بلکہ اسی طاغوتی نظام کو عین اسلام سمجھ کر اس پر صبر کیے ہوئے ہیں یا کوئی اگر کہتا ہے کہ ہم شریعت لانا چاہتے ہیں تو وہ ہتھیار ہی غلط منتخب کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ الیکشن کے ذریعے ہی شریعت نافذ ہو جائے گی جو ایک عام انسان کو بھی درست نہیں لگتا تو پھر کوئی بھی اس پر اعتبار نہیں کرتا اور متبادل لوگوں کو تلاش کرتا ہے چاہے بندر ملے یا کوئی اور
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ ان تکفیریوں اور صوفی بندروں کو چھوڑ کر ہم اہل علم میں سے کون ہے جو علی الاعلان یہ بات میڈیا پر کرے کہ ہمارے حکمران شریعت کے رکھوالے نہیں بلکہ شرک کے رکھوالے ہیں (یہ باتیں پہلے کی جاتی تھیں اب ختم ہو گئی ہیں)
بھلا مجھے یہ بتائیں شریعت کا سب سے پہلا حکم جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دیا گیا قم فانذر والا حکم ہی ہے ناں کہ علی ہجویری کے دربار پر جا کر توحید کی دعوت دو اگرچہ وہ دعوت انتہائی حکمت سے ہو اور کسی سے زبر دستی نہ کی جائے اب اگر یہ نبیوں والا پہلا کام کرنے میں دربار لاہور پر جاوں اور انتہائی بے ضرر طریقے سے توحید کی دعوت دوں تو تمام مشرکین مجھے مارنے لگ جائیں گے حالانکہ اس ملک میں سونامی نکالنے اور ڈی چوک میں اپنے مطالبات رکھنے کی عدالتوں نے آزادی دی ہوئی ہے اور اگر حکومت ان پر سختی کرتی ہے تو عدالتیں فورا نوٹس لیتی ہیں مگر میری انتہائی حکمت سے توحید کی دعوت دینے پر مشرکین میرا جواب دلائل سے دینے کی بجائے مجھے مارنے لگ جائیں تو اس وقت پولیس میری پشتیبان بنے گی یا مشرکین کی یعنی مجھے بند کرے گی اور دہشت گردی کا مقدمہ چلائے گی یا ان مشرکین کے خلاف مقدمہ چلائے گی
محترم بھائی یہ بھی یاد رکھیں کہ میں آپ کو ایسا نہیں سمجھ رہا آپ تو الحمد للہ اس بات کو سمجھتے ہیں میں تو اپنے بڑوں کی بات کر رہا ہوں کہ جب وہ لوگوں کو یہ بات کلیئر نہ کریں گے تو توگ اطمینان ڈھونڈنے کے لئے غلط لوگوں کا شکار تو ہوں گے
محترم بھائی یہاں ایک اور بات بھی لکھ دوں کہ پاکستان کی حقیقی حالت لوگوں کو بیان کرنا ایک علیحدہ مسئلہ ہے اور پاکستان میں خانہ جنگی شروع کر دینا ایک علیحدہ مسئلہ ہے پہلی چیز اسلام میں عین مطلوب ہے اور دوسری چیز اسلام میں عین منع ہے بلکہ میری اوپر وضاحت کے بعد یہ بات کہنا بھی مناسب ہو گا کہ پہلی کو واضح کرنے سے ہی دوسری بات پر کنٹرول کیا جا سکے گا یعنی جو لوگ ٹھوس دلائل اپنے سامنے رکھتے ہیں کہ یہاں پاکستان میں شرک والوں کی اجارہ داری ہے اور یہ نظام شرک کا پشتی بان ہے توحید کا نہیں تو جب انکے سامنے اسکے خلاف کوا سفید والی بات کی جاتی ہے اور سارے مل کر انکو اسی پر قائل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس سے اتنے متنفر ہو جاتے ہیں کہ جب بھی کہیں انکو اپنی بات کی تائید کرنے والا ملتا ہے تو اسکے گرویدہ ہو جاتے ہیں اور انکی باقی غلطیاں ہی بھول جاتے ہیں جیسا کہ حیاتی اور مماتی میں جب بہت اختلاف ہوا اور مماتی کم تھے تو ان مماتیوں کو اپنی بات کی تائید کرنے والے اگر عذاب قبر کا انکار کرنے والے بھی ملے تو انہوں نے ان عذاب قبر کا انکار کرنے والوں کو اپنا بنا لیا اور حیاتیوں کو درست نہ کہا
نوٹ: محترم بھائی یہاں چونکہ اس فورم پر اس موضؤع پر بات کرنا منع ہے البتہ آپ نے صرف تعارف کروایا ہے اور میں نے بھی کسی خاص مسئلہ کو لے کر بات کرنے کی بجائے کوشش کی ہے کہ اجمالی بات ہی کی جائے پس اگر اس کتاب کی جن باتوں کو میں اچھا سمجھتا ہوں اور جن کو غلط سمجھتا ہوں اس پر بات کرنی ہے تو اسکے لئے فیس بک پر آپ میری وال پر سوال لکھ دیں وہاں بات ہو جائے گی باقی بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ یہاں مزید بات کرنے کی بجائے فیس بک کر بات کر لیں تو عین نوازش ہو گی جزاکم اللہ خیرا
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
محترم بھائی مولانا عبداللہ بہاولپوری رحمہ اللہ کہا کرتے تھے کہ
اپنے بھی ہیں نا خوش مجھ سے بیگانے بھی نا خوش
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہ نہ سکا قند

محترم بھائی جو انسان نماز میں پاؤں ملانا چاہتا ہے وہ دوسرے کا پاؤں اکٹھے کرنا دیکھ کر ردعمل میں اپنے عقیدے سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے پس اسی ردعمل میں بہت جگہوں پر مسلمانوں میں غلطیاں ہوئیں اسی میں رافضیوں کے جواب میں ناصبی بنے اور پھر ظاہری کے مقابلے میں غالی مقلد بنے وغیرہ
محترم بھائی میں نے یہ کتاب ڈاون لوڈ کی ہے اور تھوڑی سی پڑھی اور اس میں بہت اچھے دلائل بھی پائے ہیں اور واقعی پاکستان میں لڑنے والوں کے خلاف لڑنے والوں کا اچھا رد موجود ہے مگر دوسری طرف انکو اسلام کے دائرے میں کھینچتے ہوئے کچھ جگہوں پر غلو بھی کیا جا رہا ہے
مثلا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے یا پاکستان کے اسلام کا رکھوالا ہونے پر کسی موحد کو دوسرے موحد سے اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن یہ دلائل دینا کہ ہمارا موقف اس دلیل پر قائم ہے تو درست رویہ ہو سکتا ہے مگر دوسرے کو ہر معاملے میں گمراہ کہ دینا غلط رویہ ہے پس اگر کوئی پاکستان میں لڑنے پر غلطی پر ہے اور ہم نے پاکستان کو بچانا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کی اصل حالت سے ہی آنکھیں بند کر لیں کہ جیسے عیسائیوں نے اپنے نبی کو یہودیوں کی زد کی وجہ سے خدا بنا دیا تو ہم بھی پاکستان کو طالبان کی زد میں ایک نیا بت بنا دیں جسکو علامہ اقبال نے کہ کہا تھا کہ ان تازہ خداوں میں بڑا سب سے وطن ہے
اس کتاب میں محترم بھائی نے مندرجہ ذیل بات تو بڑی اچھی لکھی ہے مگر اس پر عمل اپنی باقی تالیف میں نظر نہیں آیا
مولف کا مفہوم تھا کہ دستور پاکستان میں خرابیوں پر (میں سمجھتا ہوں شریعت کے نافذ نہ ہونے پر) ہمارے اندر احساس ہی ختم ہو جائے یہ بات تو درست نہیں لیکن اسکو بنیاد بنا کر پاکستان میں لڑائی شروع کر دینا یہ تکفیری لوگوں کا کام ہے

اسی بات کی وضآحت میں نے ایک اور جگہ اس طرح کی تھی

نوٹ: محترم بھائی یہاں چونکہ اس فورم پر اس موضؤع پر بات کرنا منع ہے البتہ آپ نے صرف تعارف کروایا ہے اور میں نے بھی کسی خاص مسئلہ کو لے کر بات کرنے کی بجائے کوشش کی ہے کہ اجمالی بات ہی کی جائے پس اگر اس کتاب کی جن باتوں کو میں اچھا سمجھتا ہوں اور جن کو غلط سمجھتا ہوں اس پر بات کرنی ہے تو اسکے لئے فیس بک پر آپ میری وال پر سوال لکھ دیں وہاں بات ہو جائے گی باقی بھائیوں سے بھی گزارش ہے کہ یہاں مزید بات کرنے کی بجائے فیس بک کر بات کر لیں تو عین نوازش ہو گی جزاکم اللہ خیرا
عبدہ بھائی مجھے بھی فرینڈ لسٹ میں شامل کر لیں
 
Last edited:

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی مجھے بھی فرینڈ لسٹ میں شامل کر لیں
بھائی آپ کس نام سے وہاں ہیں میں تو انگلش میں عبدہ ابو محمد کے نام سے ہوں
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
آپ کتاب کے جن مندرجات سے اختلاف رکھتے ہیں وہ واضح کریں اور رد لکھیں کیونکہ ہمارا مقصد ایک دوسرے کی اصلاح کرنا یے. باقی اپنی آئی ڈی کا لنک دے دیں ان شاء اللہ مزید گپ شپ ادھر ہی کریں گے
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
آپ کتاب کے جن مندرجات سے اختلاف رکھتے ہیں وہ واضح کریں اور رد لکھیں کیونکہ ہمارا مقصد ایک دوسرے کی اصلاح کرنا یے. باقی اپنی آئی ڈی کا لنک دے دیں ان شاء اللہ مزید گپ شپ ادھر ہی کریں گے
محترم بھائی میں نے اپنا فیس بک آئی ڈی اوپر طلحہ بھائی کو بتایا ہوا ہے کہ انگلش میں عبدہ ابو محمد ہے یعنی abdohu abumuhammad
تصویر میں لکھا ہو گا الدنیا سجن المومن و جنۃ الکافر
آپ مجھے فرینڈ ریکوسٹ بھیجیں جزاک اللہ خیرا
 
Top