• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
lovelyalltime غصہ اپنی جگہ لیکن لفظ "منافقت" کا استعمال قطعی طور پر ناقابل برداشت ہے اس کی جگہ آپ اگر تھوڑا سا اپنے غصے اور جذبات پر قابو رکھ سکتے تو لفظ "دوہرا معیار" کا استعمال کرکے خود کو متنازعہ بننے سے بچاسکتے تھے بھائی اختلافات کہاں نہیں ہوتے؟ اور رہی بات ریٹنگ کی تو کیا دین کی خدمت آپ اس ریٹنگ کے لئے کررہے ہیں؟۔ یہاں پر اور بھی بہت سے ممبران ہیں جو فرضی ناموں سے اللہ کے دین کے لئے کام کررہے ہیں کیا اُن کا ذہن اس طرف گیا؟ اگر ایسا ہوتا تو پھر وہ فرضی ناموں کی جگہ اپنے اصل ناموں سے اس خدمت کو انجام دے رہے ہوتے۔

اچھا فرض کیجئے! کہ یہ ریٹنگ اگر کسی فنی خرابی کی وجہ سے ہو تب کیا ہوگا؟۔ بھائی میں تو بس آپ کو یہ ہی مشورہ دے سکتا ہوں کہ مثبت رویئے کو اپنائیے اور شاکر بھائی کو آپ کی ریٹنگ بند کرکے کتنی رکعتوں کا ثواب ملےگا اس پر بھی غور کیجئے، میں نہیں سمجھا کہ ہمارے فورم کی انتظامیہ کے اتنے معزز رکن اس طرح کی کوئی حرکت کریں گے اگر ان کو کوئی ایکشن لینا ہی ہوتا تو وہ آپ کو براہ راست فورم سے خارج کردیتے لہذا حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے جس طرح آپ نے الزام لگایا اسی طرح میں بھی شاکر بھائی کے دفاع میں اپنا حُسن ظن پیش کررہا ہوں۔ واللہ اعلم۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
مجھ سمیت ایسے بیشتر اراکین ہیں ، جو اب ’’ پوسٹ ڈیلیٹ ‘‘ کا خوف ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں ، اسی تھریڈ میں ابو عبداللہ بھائی کا ایسا کہنا ، ایک الگ مقام پر مشکوۃ سسٹر کا ان تاثرات کا اظہار کرنا ، یہ خوف ہمیں پہلے نہیں تھا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دعا بہن اگر آپ یہ بتا دیتیں کہ میں نے کس جگہ ان تاثرات کا اظہار کیا ہے تو آسانی ہو جاتی مجھے یاد نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کچھ "لکھا" ہے کیونکہ پوسٹ ڈیلیٹ ہونے یا پوسٹنگ کرنے میں مجھے بطورِ خاص انتظامیہ سے کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہ ہی پہلے تھا اور نا اب ۔۔حقیقت تو یہ ہے کہ مجھے انتظامیہ سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں۔۔اگر کچھ ڈر "تھا" بھی تو انتظامیہ کی بجائے اراکین کا جو، لکھو کچھ تو سمجھتے کچھ ہیں۔۔ اور باقی آپ کے معاملات کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں نہ ہی اس تھریڈ سے پہلے کچھ اندازہ تھااور نہ ہی میں اس میں "دلچسپی "رکھتی ہوں، یہ الگ بات ہے کہ تھریڈ میں جاری گفتگو سے مجھے ایک حد تک اتفاق ہے۔
آپ کی بات کا اقتباس لینے کے لئے معذرت خواہ ہوں کیونکہ مجھے پوسٹ کرنے میں دیر ہو گئی اور آپ کی بات کہیں پیچھے رہ گئی ہے ۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دینی فارم کے لحاظ سے انتظامیہ کی جانب سے جتنی نرمی اس فارم میں دیکھنے کو ملی ھے کسی دوسرے دینی فارم میں نہیں، آپ گھر والے ہیں اور آپ نے ہی اسے فارم کو اگے بڑھانا ھے اور اس کے باوجود بھی آپ ممبران انتظامیہ سے تعاون کرنے پر ابھی تک امادہ نہیں ہو رہے۔

انتظامیہ سٹاف کی ذمہ داری ایک مشکل ترین جاب ھے اور اس پر کسی بھی دھاگہ کو بند کرنا یا اسے ڈیلیٹ کرنا یا اس جیسا کوئی بھی فیصلہ فرد واحد کے مسلک یا پسند و ناپسند سے نہیں ہوتا بلکہ سٹاف کے دوسرے ممبران کی رائے بھی اس پر لی جاتی ھے تبھی جا کر اس پر ایکشن لیا جاتا ھے، حضر بھائی کی اگر کوئی بات آپکو پسند نہیں آئی تو اس بات کو اگنور کریں یہی سب کے لئے بہتر ھے۔

کسی بھی ممبر کا یہ کہنا کہ اگر ایسا ھے تو میں فارم چھوڑ دیتا ہوں یا چھوڑ رہا ہوں، اسے اموشنل بلیک میلنگ کہتے ہیں، ایسا کرنے سے بہتر ھے کہ ممبر اپنے اندر کی خوبیاں اور خامیوں پر خود نظر دہرائے اور خود کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے، اگر سٹریس ھے تو کچھ دن ہے تو کچھ دن آرام کرے جب ذہن سے بوجھ ہلکا ہو جائے تو پھر اپنی اکٹیوٹی جاری رکھ سکتا ھے۔

فارم ایک اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے شائد وجود میں ھے اس پر سوچنا چاہئے کہ طلبہ و طالبات اپنے نوٹس کی تیاری پر یہاں سے کتنا میٹیریل حاصل کرتے ہونگے، اور ایسے میں جن مراسلوں میں کنورسیشن کے دوران دو فریقین کا کنٹرول لوز ہوتا ھے اور وہ موضوع سے ہٹ کر شخصیات پر ابیوزنگ لیگوئیج استعمال میں لے آتے ہیں، دوران مطالعہ ان طلباء و طالبات پر اس گفتگو کا کتنا برا اثر پڑتا ہو گا اس پر توجہ کی ضرورت ھے۔

ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور مل کر کام کریں۔

والسلام
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
lovelyalltime


اچھا فرض کیجئے! کہ یہ ریٹنگ اگر کسی فنی خرابی کی وجہ سے ہو تب کیا ہوگا؟







سبب جانے بغیر الزام عائد کرنا بھی تو کوئی مناسب بات نہیں میرے بھائی۔
ان کی ریٹنگ ان کے اپنے کمپیوٹر کے کسی مسئلے کی وجہ سے بند ہو تو ہو، میں نے ابھی بیک اینڈ سے بھی چیک کر لیا ہے اور فرنٹ سے شاہد بھائی کی بالا پوسٹ کو لولی کی ہی آئی ڈی سے "غیرمتفق" ریٹ کر کے بھی دیکھ لیا ہے، ہماری جانب سے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔


۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دعا بہن اگر آپ یہ بتا دیتیں کہ میں نے کس جگہ ان تاثرات کا اظہار کیا ہے تو آسانی ہو جاتی مجھے یاد نہیں آ رہا کہ میں نے ایسا کچھ "لکھا" ہے کیونکہ پوسٹ ڈیلیٹ ہونے یا پوسٹنگ کرنے میں مجھے بطورِ خاص انتظامیہ سے کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہ ہی پہلے تھا اور نا اب ۔۔حقیقت تو یہ ہے کہ مجھے انتظامیہ سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں۔۔اگر کچھ ڈر "تھا" بھی تو انتظامیہ کی بجائے اراکین کا جو، لکھو کچھ تو سمجھتے کچھ ہیں۔۔ اور باقی آپ کے معاملات کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں نہ ہی اس تھریڈ سے پہلے کچھ اندازہ تھااور نہ ہی میں اس میں "دلچسپی "رکھتی ہوں، یہ الگ بات ہے کہ تھریڈ میں جاری گفتگو سے مجھے ایک حد تک اتفاق ہے۔
آپ کی بات کا اقتباس لینے کے لئے معذرت خواہ ہوں کیونکہ مجھے پوسٹ کرنے میں دیر ہو گئی اور آپ کی بات کہیں پیچھے رہ گئی ہے ۔۔

خضر حیات بھائی کا مراسلہ۔۔۔۔مبارکبادی کتاب وسنت کانفرنس صفحہ 3۔
'' اس طرح کی پوسٹ اس فورم سے نفرت کا باعث بنتی ہیں او اور مخالفین کو اس فورم سے دور رکتھی ہیں جب وہ فورم سے دور ہوں گے تو دین کیسے سیکھیں گے ؟ ''
میرا تو اس سے اتفاق ہے ۔ آپ کیا کہنا چاہیں گے ۔؟ خصوصا جنہوں نے یہ شراکتیں کی ہیں ۔
آپ کا جواب

ہو سکتا ہے ایسی ہی بات ہو لیکن یہ پھر بھی ان تھریڈز کی خاکِ پا کو بھی نہیں پہنچتیں جہاں رپورٹ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے لیکن 'مصلحت ' ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم
چلیں میں یہ سب باتیں اپنی پاس محفوظ کر لوں اس سے قبل کہ یہ منظر سے غائب ہو جائیں ۔۔۔۔ابتسامہ
آپ سب کا شکریہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
لا یعنی بات ہے۔@ضدی بھائی کی بات درست ہے۔
اولا پوسٹ آپ لوگوں کے نامناسب انداز بیان پر کی تھی۔
انتظامیہ سے احترام اور مناسب انداز سے شکوہ کیجیئے نہ کہ زبردستی الزامات عائد کریں۔
ایسے میں صبر کا مظاہرہ کریں بھائی۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
اتنی ہی محنت اگر ہم کسی مثبت کام پر کردیتے تو کیا ہی بات تھی۔
امام ابوحنیفہ کے رد میں ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایک کتاب لکھی ہے جو کہ مصنف ابن ابی شیبہ میں مطبوع ہے
یہ سلسلے خیرالقرون کے بعد سے جاری ہیں، ہم کوئی نیا کام نہیں کرنے جارہے اس لئے مزید وقت برباد کرنے سے بہتر ہے کہ تعمیری کام کی طرف پلٹنا چاہئے۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
کچھ دن مصروفیت کی وجہ سے پوسٹ نمبر 25 کے بعد نہ آ سکا اب آیا تو بات کہیں تک پہنچ چکی تھی کچھ ضروری سوالات کا فردا فردا جواب دے کر اس معاملے میں اپنی رائے رکھنا چاہوں گا

باذوق بھائی، یوسف ثانی بھائی، عبدہ بھائی، خضرحیات بھائی اور ابوالحسن علوی بھائی
نوٹ: یہاں میں نے جن محترم شخصیات کے نام لے کر اپنا مدعا بیان کیا ہے انکی خدمت میں عرض ہے یہ میری مجبوری تھی اپنے بھائیوں سے اختلاف کے باوجود مجھے ان سے دلی محبت ہے اور جس طرح وہ باطل کے ساتھ میرے رویے کو میری کم علمی سمجھتے ہیں اسی طرح میں بھی زیادہ سے زیادہ انکے باطل کے ساتھ غلط طرز عمل کو انکی اجتہادی خطاء سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا اور مجھے کسی کے بھی خلوص اور حق سے محبت میں ادنی سا بھی شک و شبہ نہیں۔ والسلام
محترم بھائی ہم بھی آپ کو یہی یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم سارے ہی آپ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں بلکہ ہفتہ کو دعوت طعام کی میٹنگ میں اس تھریڈ پر بات ہوئی تو ہمارے محترم انس بھائی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شاہد نذیر بھائی ہم سے زیادہ دین پر حریص اور مخلص ہیں
باقی اراکین میری تصدیق کر سکتے ہیں میرے خیال میں اوپر کوئی بھی بھائی آپ سے یا باقی ہمارے بھائیوں سے صرف طریقے کا اختلاف رکھتا ہے
میں نے اپنے بارے تو آپکو بتایا تھا کہ آپ کے دھاگہ کو پڑھ کر ہی میں نے ذبیحہ کا معاملہ سمجھا تھا جس پر الحمد للہ میں آج تک قائم ہوں پس اس لحاظ سے پہلے آپ میرے استاد ہیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
پس اگر ہمارا کسی جگہ بات کو پہچانے میں اختلاف ہو جاتا ہے تو واللہ اس سے ہماری محبت میں کبھی کمی نہیں آئے گی نہ آپ سے نہ محترم ارسلان بھئی سے اور نہ محترم لولی بھائی ہے


اگر فورم پر سارے ہی باذوق بھائی، یوسف ثانی بھائی، عبدہ بھائی، خضرحیات بھائی اور ابوالحسن علوی بھائی جیسی فکر رکھنے والے لوگ ہوں تو یہ فورم چوں چوں کا مربہ بن جائے گا اور حق و باطل آپس میں گڈمڈ ہوجائیں گے اور کسی نئے شخص کے لئے اس فورم کے مواد کے مطالعہ کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگا کہ یہ کسی اہل حدیث کا فورم ہے یا حنفیوں کا؟
محترم بھائی یہ بات آپ کی شاید خلاف حقیقت ہو پس پہلے اس پر علمی طریقے سے بات کر لیتے ہیں تاکہ ہمارے لئے آپس میں اختلاف کی وجہ کو سمجھنا آسان ہو مجھے یہ لگتا ہے کہ اس تھریڈ میں جتنا بھی اختلاف نظر آ رہا ہے اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ ہم مرض (اختلاف) کی تشخیص نہیں کر رہے تشخیص کے بعد اس کو ختم کرنے کے لئے ممکنہ طریقوں پر غور کیا جا سکتا ہے
میں یہاں تشخیص اور اسکا ممکنہ علاج اپنے علم سے لکھتا ہوں باقی بھائی بھی اس میں اصلاح یا اضافہ کر دیں تاکہ محترم ضدی بھائی کی بات کی طرح حل بھی تلاش کیا جا سکے نہ کہ ایک دوسرے کو غلط کہا جاتا رہے
میرے خیال میں غلط تو آپ بھی انکو سمجھتے ہیں اور ہم بھی- پس میرے خیال میں اختلاف دو طرح کے ہو سکتے ہیں
1-انکو کس حد تک غلط سمجھنا ہے (یعنی کافر یا اجتہادی غلطی والا یا بدعتی)
2-انکی غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے ہمارا رویہ یا منہج کیا ہو

محترم بھائی آپ ان دو باتوں کی تصدیق ، تردید یا اصلاح یا اضآفہ کر دیں تاکہ آج یہ سلسلہ ختم کیا جا سکے جزاک اللہ خیرا
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
معاف کیجئے گا عبدہ بھائی آپ میرے استاد ہیں اور میرے لئے انتہائی قابل احترام اور لائق محبت ہیں لیکن آپ سے محبت مجھے یہ حق بات کہنے سے نہیں روکے گی کہ اہل حدیثوں میں، میں آپکو فکری لحاظ سے سب سے زیادہ خطرناک سمجھتا ہوں۔ آپکا انداز فکر حق کے لئے زہر قاتل سمجھتا ہوں۔ آپ باطل پرستوں کو حق سمجھانے کے لئے جزوی طور پر ان سے متفق ہوجاتے ہیں اور حق کو گھما پھرا کر بیان کرتے ہیں۔ آپکے رد میں ہمیشہ باطل کی کسی نہ کسی صورت میں حمایت پائی جاتی ہے۔ آپ حق بیان کرنے میں دو ٹوک انداز نہیں اپناتے۔ آپ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ اگر باطل پرستوں کی معمولی اور بے ضرر باتوں کو مان لیا جائے تو وہ آپکی حق بات کو توجہ سے سنیں گے۔ جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح باطل کی آمیزش کے ساتھ حق کبھی بھی کسی کو متاثر نہیں کرتا بلکہ الٹا حق کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر معاملہ میں آپ کا انداز اور رائے دوسرے اہل حدیثوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔
میری طرف سے انتظامیہ کی پریشانی اس صورت میں بڑی حد تک ختم ہوسکتی ہے کہ یا تو وہ خود دیوبندیوں کے شبہات کے مناسب انداز میں جواب دے دیا کرے تاکہ یہ پلیٹ فارم جسے حق کی نشرواشاعت کے لئے قائم کیا گیا ہے باطل کی تشہیر کے لئے استعمال نہ ہوسکے یا پھر دوسروں کو موقع دیتے ہوئے اپنے کچھ اصولوں کی قربانی دے دے۔ اور دوسرا دیوبندیوں کے احادیث کے مذاق اڑانے اور مختلف حیلوں، بہانوں، اشاریوں اور کنایوں کے ساتھ قرآن و حدیث پر سب وشتم جیسے رویے کی حوصلہ شکنی کرے۔
محترم بھائی یہ بھی آپ کا دین اسلام کے لئے خلوص ہے کہ جو چیز دین کے لئے خطرناک ہے چاہے وہ عبدہ ہے تو اسکی ذات کی پروا نہیں کر رہے پس واللہ میں آپ کو ایسا ہی سمجھتا ہوں
البتہ میں اپنی اصلاح کے لئے تھوڑی سی اس معاملے میں بحچ کرنا چاہوں گا اگر آپ کو برا نہ لگے تاکہ میرا دل بھی اس پر مطمئن ہو جائے اور یہ دل کا اطمینان تو خلیل اللہ یعنی ابراھیم علیہ السلام نے بھی چاہا تھا اب میں اپنے موقف کا محاسبہ کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے باطل کی درجہ بندی کا پتا چل جائے اور یہ بھی معلوم ہو جائے کہ کون کتنا کم یا زیادہ غلط ہے اور اس لحاظ سے انکی طرف کتنا جھکنا بنتا ہے
پس پہلے اوپر بتائے گئے دو اختلافات کو پہلے فائنل کر دیں جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
عمومی باتوں کا کوئی جواب دیا جانا ممکن ہے نا بلاتعین الزامات و اعتراضات کی صفائی پیش کی جانی ممکن ہے۔
ایک مرتبہ پھر گزارش ہے کہ جس بھائی بہن کو جو بھی شکایت ہے، اسے شکایت سیکشن میں الگ دھاگے کے تحت پیش کیجئے۔ اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو، یا مطمئن کرنے والا جواب نہ ملے تو آپ بے شک ناراض ہوں۔

کنعان بھائی کی بات آگے بڑھاتے ہوئے عرض ہے کہ معاصر فورمز پر انتظامیہ کے خلاف اتنی بات چیت کبھی دیکھی ہے کسی نے؟ ایسے دھاگے فورا سے پہلے ڈیلیٹ کر دئے جاتے ہیں، بلکہ باقاعدہ اس پر قوانین بنے ہوئے ہیں کہ انتظامیہ سے شکایت ہو تو ذاتی پیغام ہی میں اسے حل کیا جائے اوپن فورم پر نہ پیش کیا جائے۔ بلکہ "شکایت سیکشن" میں انتظامیہ کی شکایت پر مبنی دھاگے تک ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔

ہم یہاں اسی لئے سب کچھ اوپن رکھ کر بات کرتے ہیں کیونکہ ہمیں غلط فہمیوں کے حل میں دلچسپی ہے نا کہ انہیں زور زبردستی سے دبا دینے میں۔

باقی پوسٹس حذف کرنا کسی ایک رکن کے اختیار میں نہیں۔ انس بھائی ہوں، خضر بھائی ہوں یا میں ہوں، اگر ہم کسی رکن کی پوسٹ پر کوئی ایکشن لیتے ہیں، حتیٰ کہ ڈپلیکیٹ پوسٹ کو منظر سے ہٹانے پر بھی، ہم ناظمین کو وجہ بتاتے ہیں۔ دو سال قبل کسی کی کوئی پوسٹ ڈیلیٹ ہوئی تو ہم آج بتا سکتے ہیں کہ کس ناظم نے ڈیلیٹ کی اور کیوں کی۔ لہٰذا پوسٹس ڈیلیٹ ہونے کا معاملہ ہو، یا تالے کا معاملہ ہو، اس میں فقط خضر بھائی کو مخاطب کر کے کچھ کہنا درست نہیں، انتظامیہ کے دیگر افراد کے اتفاق سے ہی یہ ایکشن لئے جاتے ہیں۔ اب ظاہر ہے ایسی سختی سے بحث میں شامل فریقین کا شاکی ہونا فطری عمل ہے۔ لیکن ایسے شاکی احباب سے گزارش ہے کہ "بڑی تصویر" کو دیکھیں۔ اس قسم کے ایکشن سے ہمارا مقصد اور نیت کیا ہوتی ہے، اسے دیکھیں اور فورم پر اس کے اثرات کیا مرتب ہو رہے ہیں، اسے بھی دیکھیں اور پھر اعتراض کریں۔

کسی بھی دھاگے کو تالا لگنے اور پوسٹ حذف ہونے کی سب سے بڑی وجہ صرف ایک ہی ہے، ناشائستہ گفتگو۔ چاہے وہ کسی بھی ایک فریق کی جانب سے ہو یا ایک سے زائد اراکین اس میں ملوث ہوں۔ اب آپ کو انتظامیہ کے فیصلے پر اعتراض ہے تو تجویز سیکشن میں ایک تجویز پیش کیجئے۔ کہ اگر فورم پر جاری مباحث میں گفتگو کا رخ غلط ہو جائے، انداز بیان میں سختی، تند و ترش جملوں کا تبادلہ اور ذاتیات زیر بحث آنے لگیں، تو انتظامیہ کو کیا کرنا چاہئے۔ آپ سب اپنی اپنی تجاویز پیش کیجئے، جو کہ قابل عمل بھی ہوں۔ ہم انتظامیہ کے سیکشن میں ان تجاویز کو ڈسکس کریں گے اور اگر تالے اور ڈیلیٹ والے ایکشن کے بجائے کوئی بہتر حل نظر آتا ہے تو اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بطور ٹیسٹ ہی سہی۔

لیکن اگر یہ تالے نہ لگائے جائیں اور پوسٹس حذف نہ کی جائیں تو آپ خود سوچئے فورم پر خواتین بھی ہیں، اور ہر مسلک کے نمائندگان بھی۔ ایسی باتیں فورم پر برداشت کی جائیں تو چند ہی روز میں یہاں جو سماں ہوگا اس کا اندازہ کرنا حالیہ پوسٹس کی روشنی میں کچھ بھی مشکل نہیں۔ اور دیگر فورمز پر ایسے مناظر ملاحظہ بھی کئے جا سکتے ہیں کہ کوئی بھی باحیا شخص وہاں جانا اور ایسی باتیں پڑھنا بھی گوارا نہ کرے۔

پھر انتظامیہ جن معاملات پر ایکشن لیتی ہے، ان میں جانبداری قطعاً اختیار نہیں کی جاتی۔ کہ ہم اہلحدیث و غیراہلحدیث کا فرق کریں۔ انتظامی معاملات کی حد تک سب ایک جیسے ہیں۔ یعنی جو بھی غیراخلاقی، ناشائستہ انداز گفتگو اختیار کرے وہ دھاگا تالے کی طرف اور پوسٹ موڈریشن کی طرف جانی ہی جانی ہے۔ ہاں، ہم سے غلطیاں ضرور ہو جاتی ہیں، لیکن اسے بشری کوتاہی ہی سمجھنا چاہئے نا کہ ہماری جانب داری یا منافقت۔ منافقت ہی کرنی ہوتی تو انتظامیہ کو اپنی جیب سے پیسہ خرچ کر کے اتنا بڑا سیٹ اپ چلانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہاتھ پر ہاتھ دھرے چندے اکٹھے کرتے۔ الزامات لگانے سے قبل وہ خدمات ملاحظہ کر لینی چاہئیں جو گزشتہ کئی سالوں سے محدث انتظامیہ انٹرنیٹ پر انجام دے رہی ہے۔

خیر، سو باتوں کی وہی ایک بات۔ کہ بھائی جس کو کوئی شکایت ہے الگ دھاگا کھولئے اور وہاں بات کیجئے۔ عمومی الزامات لگانے سے گریز کریں۔ انتظامیہ اگرچہ اپنے ہر لئے ہوئے ایکشن کا جواب دینے کی پابند نہیں۔ لیکن میں ذاتی حیثیت میں جواب دینے کی کوشش کروں گا تاکہ یہ مکدر فضا کچھ بہتر ہو اور آئندہ کے لئے بھی کچھ ایسے اقدامات کرنے کا ارادہ ہے کہ جس سے یہ صورتحال پیدا ہی نہ ہو سکے۔

مثلا ایک تجویز میرے ذہن میں ہے، جس پر میں ان دنوں کام کر رہا ہوں کہ کسی بھی دھاگے میں جو فریق ناشائستہ انداز گفتگو اختیار کرے، ہم فقط اس شخص کو اور فقط اس دھاگے میں پوسٹ کرنے سے بین کر دیں۔ ابھی مجھے نہیں معلوم کہ یہ تکنیکی طور پر ممکن ہے یا نہیں۔ لیکن ان شاءاللہ اگر ممکن ہوا تو اس سے سب کی شکایتیں بھی دور ہو جائیں گی اور انتظامیہ کے سر پر سے بھی بڑا بوجھ ہٹ جائے گا۔ اب یہ ایک عملی تجویز ہے، جو ہمیں درپیش ایک مسئلے کے حل کیلئے کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔ بس اسی طرح اگر ہم مسائل اور ان کے حل کو علیحدہ علیحدہ ڈسکس کرتے جائیں تو کیوں کر کوئی مسئلہ ناقابل حل رہے گا؟ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے میں یقین دہانی کروا سکتا ہوں کہ ایسے مسائل حل کرنے میں ہم بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں، نا کہ انہیں لٹکانے یا دبانے میں۔
 
Top