• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
خضر حیات بھائی وضاحت کر دیں تو ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
آپس میں سخت، کافروں پر نرم

محترم خضرحیات بھائی اگرچہ یہ آپ نے مجھے مخاطب کرکے نہیں کہا لیکن اس کے باوجود میں اس توہین آمیز کلام کی سختی، چبھن اور درد کو واضح طور پر محسوس کرسکتا ہوں۔

آپ لوگوں اور ہم میں فرق صرف یہ ہے کہ ہم باطل پرستوں کے ساتھ ’’بداخلاقی‘‘ کرتے ہیں اور آپ اپنے ہی ہم مسلکوں کے ساتھ اختلاف کرتے وقت صبر اور اخلاق کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی اور بداخلاقی پر اتر آتے ہیں۔ ہم تو شدت پسندی اور بداخلاقی میں ہیں ہی بدنام لیکن آپ لوگ تو اخلاق کے علمبردار ہیں آپ لوگوں کو یہ رویہ کیسے زیب دیتا ہے؟


چلیں شاہد بھائی درد اور چبھن تو برداشت کر لیتے ہیں۔
مگر اتنا بھی اختیار نہیں کہ آپ بھائیوں سے ریٹنگ کر کے اظہار کر لوں
میری ریٹنگ بند ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
چلیں شاہد بھائی درد اور چبھن تو برداشت کر لیتے ہیں۔
مگر اتنا بھی اختیار نہیں کہ آپ بھائیوں سے ریٹنگ کر کے اظہار کر لوں
میری ریٹنگ بند ہے۔
انااللہ وانا الیہ راجعون!
ریٹنگ بند کردینا۔ اخلاق اور برداشت کی کون سی قسم ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
چلیں شاہد بھائی درد اور چبھن تو برداشت کر لیتے ہیں۔
مگر اتنا بھی اختیار نہیں کہ آپ بھائیوں سے ریٹنگ کر کے اظہار کر لوں
میری ریٹنگ بند ہے۔
انااللہ وانا الیہ راجعون!
ریٹنگ بند کردینا۔ اخلاق اور برداشت کی کون سی قسم ہے؟

سبب جانے بغیر الزام عائد کرنا بھی تو کوئی مناسب بات نہیں میرے بھائی۔
ان کی ریٹنگ ان کے اپنے کمپیوٹر کے کسی مسئلے کی وجہ سے بند ہو تو ہو، میں نے ابھی بیک اینڈ سے بھی چیک کر لیا ہے اور فرنٹ سے شاہد بھائی کی بالا پوسٹ کو لولی کی ہی آئی ڈی سے "غیرمتفق" ریٹ کر کے بھی دیکھ لیا ہے، ہماری جانب سے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

باقی اخلاق اور برداشت کی اقسام کے بارے میں سوالات میرے پاس بھی بہت ہیں، لیکن مجھے بات بڑھانے میں نہیں، اسے حل کرنے میں دلچسپی ہے۔ میں نے گزشتہ پوسٹ میں جو دعوت دی تھی کہ آپ حضرات کو جو شکایات ہیں، ہر شکایت پر علیحدہ دھاگا کھول لیجئے تو اس پر کوئی تو ایسا مخلص ساتھی ہو جو عمل کرے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آپ حضرات کو جو شکایات ہیں، ہر شکایت پر علیحدہ دھاگا کھول لیجئے
متفق !
طرفین کی طرف سے اس میں اختلاف کی گنجائش باقی نہیں ۔۔ان شاء اللہ
لیکن پہلا دھاگہ اس طرف کا ہو جسے دوسرے کے طرزِ عمل سے اختلاف ہے۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آپس میں سخت، کافروں پر نرم

محترم خضرحیات بھائی اگرچہ یہ آپ نے مجھے مخاطب کرکے نہیں کہا لیکن اس کے باوجود میں اس توہین آمیز کلام کی سختی، چبھن اور درد کو واضح طور پر محسوس کرسکتا ہوں۔

آپ لوگوں اور ہم میں فرق صرف یہ ہے کہ ہم باطل پرستوں کے ساتھ ’’بداخلاقی‘‘ کرتے ہیں اور آپ اپنے ہی ہم مسلکوں کے ساتھ اختلاف کرتے وقت صبر اور اخلاق کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی اور بداخلاقی پر اتر آتے ہیں۔ ہم تو شدت پسندی اور بداخلاقی میں ہیں ہی بدنام لیکن آپ لوگ تو اخلاق کے علمبردار ہیں آپ لوگوں کو یہ رویہ کیسے زیب دیتا ہے؟
کیا علمائے حق سے بات کرنے کا آپ کا یہ انداز مناسب ہے؟ چاہے رد عمل میں ہی سہی؟
توہین آمیز کلام کی سختی، چبھن اور درد جو آپ کو اب واضح طور پر محسوس ہو رہا ہے، بھائی یہ تب بھی محسوس ہونا چاہئے، جب آپ دوسروں سے اس سے سخت تر انداز میں خود خطاب کرتے ہیں۔
وہ باطل پرستوں پر سختی والی بات کہاں گئی؟ شروعات بداخلاقی کی دوسروں کو مہتم کرنے سے ہوتی ہے، اور پھر جب یہ عادت ثانیہ یا فطرت ثانیہ بن جائے تو پھر اپنے پرائے کسی کو نہیں چھوڑتی۔ لہٰذا ہمیں مل جل کر اسے پہلے مرحلے پر ہی روکنا ہے۔ سب سے پہلے خود اپنی اصلاح کرنی ہے اور پھر دوسروں کی۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بھائی اس بات پر بھی غور کریں کہ سمجھایااپنوں کو ہی جاتاہے ۔۔۔یہ اور بات ہے کہ سمجھانے کے انداز میں شدت آ جائے لیکن مقصود اصلاح ہی ہوتی ہے۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آپس میں سخت، کافروں پر نرم
محترم خضرحیات بھائی اگرچہ یہ آپ نے مجھے مخاطب کرکے نہیں کہا لیکن اس کے باوجود میں اس توہین آمیز کلام کی سختی، چبھن اور درد کو واضح طور پر محسوس کرسکتا ہوں۔
آپ لوگوں اور ہم میں فرق صرف یہ ہے کہ ہم باطل پرستوں کے ساتھ ’’بداخلاقی‘‘ کرتے ہیں اور آپ اپنے ہی ہم مسلکوں کے ساتھ اختلاف کرتے وقت صبر اور اخلاق کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی اور بداخلاقی پر اتر آتے ہیں۔ ہم تو شدت پسندی اور بداخلاقی میں ہیں ہی بدنام لیکن آپ لوگ تو اخلاق کے علمبردار ہیں آپ لوگوں کو یہ رویہ کیسے زیب دیتا ہے؟
صبر کا دامن تو کئی دفعہ ہاتھ سے چھوٹا ہوگا لیکن اس کے نتیجے میں بد تمیزی ، بد اخلاقی کی کوئی مثال آپ کو یاد ہے تو یہاں بیان فرمادیں ۔
میرے نزدیک کسی درست بات کو بیان کرنے میں ’’ بد اخلاقی ‘‘ یا ’’ بد تمیزی ‘‘ کا رویہ اپنانا خود اپنی کہی ہوئی بات کی توہین ہے ۔
جس طرح اچھے اور اعلی اخلاق کے لوگ کم تر اور نچلے درجے کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے اسی طرح میں اپنی گفتگو میں ’’ اچھی بات اور برے اخلاق ‘‘ کو اکٹھا کرکے ظلم کرنا جائز نہیں سمجھتا ۔
یہ غیرسنجیدہ جواب ہے @خضرحیات بھائی کی جانب سے باقی فورم سے تشریف لے جانے کے لیے اگر آپ کو میری اجازت کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں ۔ اس بات کی وضاحت ہونی چاہئے کہ آخر وہ کون سے اوامر ہیں جن کی بنیاد پر یہ جملے ادا کئے گئے، رہے مسلکی اختلافات تو یہ آج سے نہیں ہیں صدیوں سے چلے آرہے ہیں لیکن ہم نے آج پہلی بات اس طرح کا جواب سننے کا شرف حاصل ہوا۔
میں سمجھتا ہوں جس انداز میں فورم چھوڑنے کا اظہار کیا گیا اسی انداز میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی گئی ۔ میں بعض دفعہ اپنے بھائیوں سے مذاق بھی کرلیتا ہوں اگر اس تناظر میں آپ نے اس کو ’’ غیر سنجیدہ ‘‘ سمجھ لیا ہے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح سے فورم چھوڑ کر جانے کی ضرورت قطعی نہیں ہے اگر کوئی خامی ہے تو اس کو دور کیجئے اور اس کے لئے تعاون کی ضرورت ہے اور سنجیدہ معاملات میں مذاق سنجیدہ لوگ نہیں کرتے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا محترم خضر حیات بھائی ، کہ بات واضح ہو گئی۔آپ کی طرف سے کافی ’’ سنجیدہ مذاق ‘‘ محسوس ہوا۔

مسلکی اختلافات میں حامی اراکین کے رویئے اور تاثرات کے درست استعمال پر زور دینا اہم ہے۔اس سے قبل کی پوسٹ انصاف کے تقاضے کے مطابق ان کی طرف سے اغلاط کی نشاندہی کے لیے کی گئی۔
مگر مجھے ضروری ہے کہ میں حق کی بات کروں کہ یہ بھی میرے اعمالوں میں شامل ہے۔اس لیے منصفانہ بات ہونی چاہیئے۔چناچہ
بصد احترام اور انتہائی معذرت کے ساتھ خضر حیات بھائی ، بطور ’’ علمی نگران ‘‘ آپ کی مجموعی کارکردگی مؤثر نہیں ہے۔پچھلے اتنے عرصے میں اپنے ہی بھائیوں کے ایسے اختلافات اور مسائل اس شدت سے سامنے نہیں آئے تھے ، مجھ سمیت ایسے بیشتر اراکین ہیں ، جو اب ’’ پوسٹ ڈیلیٹ ‘‘ کا خوف ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں ، اسی تھریڈ میں ابو عبداللہ بھائی کا ایسا کہنا ، ایک الگ مقام پر مشکوۃ سسٹر کا ان تاثرات کا اظہار کرنا ، یہ خوف ہمیں پہلے نہیں تھا۔

آپ ہر تھریڈ کا انجام ’’ تالا ‘‘ کے ذریعے کر رہے ہیں ، بطور علمی نگران آپ کو مخالفین کے دلائل کا سامنا کرنا چاہیئے ، ہمیشہ سے انس بھائی ، شاکر بھائی ، کلیم حیدر بھائی یہ سب کرتے تھے اور آج بھی ہر ممکن طریقے سے شمولیت کرتے ہیں۔اس ضمن میں ’’ تالا ‘‘ لگانے پر اکتفا کر لینا ، کیا یہ اہل حدیث بھائیوں کو سپورٹ ہے!

آپ کا علم ہمارے لیے استفادہ کے باعث ہے ، بلاشبہ آپ فورم کو علمی واصلاحی اور تعمیری بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔لیکن انتظامیہ کے اس عہدہ کے تحت آپ کو ’’ وسعت نظر ‘‘ ہونا چاہیئے ، اگر بات دینی حمیت و غیرت کی کی جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ اور شدت کسی سے مخفی نہیں ،
خواتین انھیں دیکھ کر چھپ جایا کرتیں تھیں اور شیطان ڈر کر بھاگ جاتا تھا۔


حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں سے میری امت کے حق میں سب سے زیادہ مہربان ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ، اور شریعت کے احکام بجا لانے میں سب سے زیادہ سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔رواہ ترمذی۔صحیح۔


یہاں واضح رہے کہ ’’ سختی ‘‘ اور ’’ بد اخلاقی ‘‘ الگ چیز ہے۔

غزوہ بدر کے بعد قیدیوں کے مسئلے پر جب ان سے رائے طلب کی گئی تو ان کی رائے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے مختلف تھی ، ابو بکر رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ کفار سے فدیہ لے کر انھیں چھوڑ دیا جائے ، مگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ فلاں کو جو میرا قریبی رشتہ دار ہے ، میرے حوالے کر دیں تاکہ میں میں اس کی گردن مار دوں ، عقیل بن ابی طالب کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے کریں ، تاکہ وہ ان کی گردن مار دیں ، اور عباس جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا بھائی ہے ، ان کے حوالے کر دیں تاکہ وہ ان کی گردن مار دیں ، یہاں تک کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ ہمارے دلوں میں مشرکین کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔صحیح مسلم۔

پس دینی حمیت اور غیرت میں غصہ کی شدت کسی میں کم اور زیادہ ہو سکتی ہے ،ایسے میں آپ کی ’’ سختی ‘‘ کہیں اور ’’ نرمی ‘‘ کا سبب بھی بن رہی ہے۔
اس کے لیے قابل غور نقطہ ہے کہ ہمارے یہاں اس ’’ محاذ ‘‘ پر دیوبندی شیعہ بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں اور نشانہ بن رہے ہیں اہل حدیث!
’’ اہل علم دیوبندی ‘‘ نہ شیعوں کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ فورم پر موجود شیعہ دیوبندی کی۔یہ خاصی حیران کن ’’ حکمت عملی ‘‘ ہے۔
ہم تو صرف آپس میں ’’ بھائی چارہ ‘‘ کر لیں تو بہت ہے!

آپ سے بصد احترام گزارش ہے کہ آپ ذوق کے تحت یا دیگر وجہ پسندیدگی کی بنا پر کچھ اراکین کی طرف ’’ جھکاؤ ‘‘ کو محسوس نہ کروائیں ، یہ روش اراکین میں فرق پیدا کرتی ہے۔بطور مثال شاکر بھائی ، ہر رکن سے منصفانہ سلوک ، چاہے کتنا ہی پسندیدہ ہو۔واللہ اعلم!

ان تمام باتوں سے مثبت نتیجہ لیجیئے گا بھائی ، مقصد آپ کی دل آزاری نہیں ہے۔۔۔!
 
Top