• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا محترم خضر حیات بھائی ، کہ بات واضح ہو گئی۔آپ کی طرف سے کافی ’’ سنجیدہ مذاق ‘‘ محسوس ہوا۔

مسلکی اختلافات میں حامی اراکین کے رویئے اور تاثرات کے درست استعمال پر زور دینا اہم ہے۔اس سے قبل کی پوسٹ انصاف کے تقاضے کے مطابق ان کی طرف سے اغلاط کی نشاندہی کے لیے کی گئی۔
مگر مجھے ضروری ہے کہ میں حق کی بات کروں کہ یہ بھی میرے اعمالوں میں شامل ہے۔اس لیے منصفانہ بات ہونی چاہیئے۔چناچہ
بصد احترام اور انتہائی معذرت کے ساتھ خضر حیات بھائی ، بطور ’’ علمی نگران ‘‘ آپ کی مجموعی کارکردگی مؤثر نہیں ہے۔پچھلے اتنے عرصے میں اپنے ہی بھائیوں کے ایسے اختلافات اور مسائل اس شدت سے سامنے نہیں آئے تھے ، مجھ سمیت ایسے بیشتر اراکین ہیں ، جو اب ’’ پوسٹ ڈیلیٹ ‘‘ کا خوف ہر وقت ساتھ رکھتے ہیں ، اسی تھریڈ میں ابو عبداللہ بھائی کا ایسا کہنا ، ایک الگ مقام پر مشکوۃ سسٹر کا ان تاثرات کا اظہار کرنا ، یہ خوف ہمیں پہلے نہیں تھا۔

آپ ہر تھریڈ کا انجام ’’ تالا ‘‘ کے ذریعے کر رہے ہیں ، بطور علمی نگران آپ کو مخالفین کے دلائل کا سامنا کرنا چاہیئے ، ہمیشہ سے انس بھائی ، شاکر بھائی ، کلیم حیدر بھائی یہ سب کرتے تھے اور آج بھی ہر ممکن طریقے سے شمولیت کرتے ہیں۔اس ضمن میں ’’ تالا ‘‘ لگانے پر اکتفا کر لینا ، کیا یہ اہل حدیث بھائیوں کو سپورٹ ہے!

آپ کا علم ہمارے لیے استفادہ کے باعث ہے ، بلاشبہ آپ فورم کو علمی واصلاحی اور تعمیری بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔لیکن انتظامیہ کے اس عہدہ کے تحت آپ کو ’’ وسعت نظر ‘‘ ہونا چاہیئے ، اگر بات دینی حمیت و غیرت کی کی جائے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ اور شدت کسی سے مخفی نہیں ،
خواتین انھیں دیکھ کر چھپ جایا کرتیں تھیں اور شیطان ڈر کر بھاگ جاتا تھا۔


حضرت انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری امت میں سے میری امت کے حق میں سب سے زیادہ مہربان ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں ، اور شریعت کے احکام بجا لانے میں سب سے زیادہ سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔رواہ ترمذی۔صحیح۔


یہاں واضح رہے کہ ’’ سختی ‘‘ اور ’’ بد اخلاقی ‘‘ الگ چیز ہے۔

غزوہ بدر کے بعد قیدیوں کے مسئلے پر جب ان سے رائے طلب کی گئی تو ان کی رائے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے مختلف تھی ، ابو بکر رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ کفار سے فدیہ لے کر انھیں چھوڑ دیا جائے ، مگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ فلاں کو جو میرا قریبی رشتہ دار ہے ، میرے حوالے کر دیں تاکہ میں میں اس کی گردن مار دوں ، عقیل بن ابی طالب کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے کریں ، تاکہ وہ ان کی گردن مار دیں ، اور عباس جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا بھائی ہے ، ان کے حوالے کر دیں تاکہ وہ ان کی گردن مار دیں ، یہاں تک کہ اللہ کو معلوم ہو جائے کہ ہمارے دلوں میں مشرکین کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔صحیح مسلم۔

پس دینی حمیت اور غیرت میں غصہ کی شدت کسی میں کم اور زیادہ ہو سکتی ہے ،ایسے میں آپ کی ’’ سختی ‘‘ کہیں اور ’’ نرمی ‘‘ کا سبب بھی بن رہی ہے۔
اس کے لیے قابل غور نقطہ ہے کہ ہمارے یہاں اس ’’ محاذ ‘‘ پر دیوبندی شیعہ بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں اور نشانہ بن رہے ہیں اہل حدیث!
’’ اہل علم دیوبندی ‘‘ نہ شیعوں کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ فورم پر موجود شیعہ دیوبندی کی۔یہ خاصی حیران کن ’’ حکمت عملی ‘‘ ہے۔
ہم تو صرف آپس میں ’’ بھائی چارہ ‘‘ کر لیں تو بہت ہے!

آپ سے بصد احترام گزارش ہے کہ آپ ذوق کے تحت یا دیگر وجہ پسندیدگی کی بنا پر کچھ اراکین کی طرف ’’ جھکاؤ ‘‘ کو محسوس نہ کروائیں ، یہ روش اراکین میں فرق پیدا کرتی ہے۔بطور مثال شاکر بھائی ، ہر رکن سے منصفانہ سلوک ، چاہے کتنا ہی پسندیدہ ہو۔واللہ اعلم!

ان تمام باتوں سے مثبت نتیجہ لیجیئے گا بھائی ، مقصد آپ کی دل آزاری نہیں ہے۔۔۔!
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
آپ کی اس بات سے میرا دل باغ باغ ہو گیا، یہ ہوئی نا بات، اسی طرح سب کے جذبات کو دیکھنا چاہئے، آپ کی اس بات سے میرے دل میں جو آپ کے متعلق منفی جذبات تھے وہ تمام ختم ہو گئے، میں آپ سے اپنے سابقہ رویے پر معذرت کرتا ہوں۔
جزاک اللہ خیرا
 
  • پسند
Reactions: Dua

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میں نے دونوں پہلوؤں پر منصفانہ بات کی ہے ، اور اول سے یہی مقصد تھا۔
اللہ تعالی ہم سب کو حق پر استقامت عطا کرے۔آمین
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
آپ کی اس بات سے میرا دل باغ باغ ہو گیا، یہ ہوئی نا بات، اسی طرح سب کے جذبات کو دیکھنا چاہئے، آپ کی اس بات سے میرے دل میں جو آپ کے متعلق منفی جذبات تھے وہ تمام ختم ہو گئے، میں آپ سے اپنے سابقہ رویے پر معذرت کرتا ہوں۔
جزاک اللہ خیرا

اللہ کا شکر ہے اختلافات ختم ہوتے نظر آ رہے ہیں اللہ ہم سب کو حق پر جما دے آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
اگر یہاں پر حق پیش کرنا جرم ہے تو میں یہ فورم چھوڑ دیتا ہوں -
یہاں حق پیش کرنا جرم نہیں ہے ۔ لیکن ’’ انا الحق ‘‘ کے خالی نعروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ۔ باقی فورم سے تشریف لے جانے کے لیے اگر آپ کو میری اجازت کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں ۔
اس طرح کی دھمکی کے جواب میں، خضر بھائی کے جواب پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
انس بھائی آپ کا جواب کیا ہوتا یہ میں جاننا چاہتا ہوں۔ اگر اُسے دھمکی سمجھا جائے تب؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر یہاں پر حق پیش کرنا جرم ہے تو میں یہ فورم چھوڑ دیتا ہوں -(لولی آل ٹائم)
اس بات کا احسن انداز میں جواب
یہاں حق بیان کرنا جرم نہیں ہے، بلکہ حق کو اچھے انداز میں دوسروں تک پہنچانے کی تلقین کی جاتی ہے
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
میرے نزدیک بات سے زیادہ انسان کی اہمیت ہوتی ہے ہاں اگر یہ ہی بات کوئی فریق کرتا تب بھی ہم اس طرح سے جواب نہیں دیتے کہ جیسا کہ دیا گیا ہے بلکہ اخلاقیات میں رہتے ہوئے معذرت کرتے اُس بات سے جس بنا پر یہ دھمکی (بقول انس) دی گئی ہے لیکن شاید فرق سمجھ کا ہے کسی نے سمجھا کہ دھمکی ہے تو کسی نے بھی یہ سمجھا ہو گا کہ شاید ناانصافی کا رویہ روا رکھنے کی وجہ سے ایک اہم رُکن نے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے یہ کلمات ادا کردیئے۔ میں کسی کی بات نہیں کرتا اپنی بات کرتا ہوں میں اس دھمکی پر رویہ اگر ہوتا تو یہ ہی کہ "اختلافات اپنی جگہ لیکن آپ کی خدمات کو ہم سراہتے ہوئے پھر سے چاہیں گے کہ آپ اپنے اس موقف کی طرف رجوع کیجئے اور ہمارا مقصد ہرگزہرگز یہ نہیں ہے کہ کوئی ممبر معمولی سے اختلاف کو بنیاد پر کر فورم چھوڑ جائے اس سے ہماری اور فورم کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا" اختلاف بھلے سہی مگرا انسان ساتھ بتائے ہوئے اچھے وقت کو بھی یاد رکھبا چاہے لولی بھائی کی خدمات سراہنے کے قابل ہے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
سبب جانے بغیر الزام عائد کرنا بھی تو کوئی مناسب بات نہیں میرے بھائی۔
ان کی ریٹنگ ان کے اپنے کمپیوٹر کے کسی مسئلے کی وجہ سے بند ہو تو ہو، میں نے ابھی بیک اینڈ سے بھی چیک کر لیا ہے اور فرنٹ سے شاہد بھائی کی بالا پوسٹ کو لولی کی ہی آئی ڈی سے "غیرمتفق" ریٹ کر کے بھی دیکھ لیا ہے، ہماری جانب سے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

باقی اخلاق اور برداشت کی اقسام کے بارے میں سوالات میرے پاس بھی بہت ہیں، لیکن مجھے بات بڑھانے میں نہیں، اسے حل کرنے میں دلچسپی ہے۔ میں نے گزشتہ پوسٹ میں جو دعوت دی تھی کہ آپ حضرات کو جو شکایات ہیں، ہر شکایت پر علیحدہ دھاگا کھول لیجئے تو اس پر کوئی تو ایسا مخلص ساتھی ہو جو عمل کرے۔


میرے بھائی میری ریٹنگ ابھی تک بند ہے - بہت سارے سیسٹمز پر چیک کیا ہے - کیا سارے خراب ہیں - آپ نے میری آئی ڈی سے اس پوسٹ کو غیر متفق کیوں کیا - کیا یہ منافقت نہیں کہ ایک بندے کو پتا ہی نہیں اور دوسرا اس کی آئی ڈی استعمال کر کے دوسروں کی پوسٹ کو غیر متفق کرتا رھے -
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
قابل غور نقطہ ہے کہ ہمارے یہاں اس ’’ محاذ ‘‘ پر دیوبندی شیعہ بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں اور نشانہ بن رہے ہیں اہل حدیث!
’’ اہل علم دیوبندی ‘‘ نہ شیعوں کی مخالفت کرتے ہیں اور نہ فورم پر موجود شیعہ دیوبندی کی۔یہ خاصی حیران کن ’’ حکمت عملی ‘‘ ہے۔

میں یہاں پر خضر حیات بھائی کا مؤقف جاننا چاہوں گا
 
Top