عبداللہ ہندی
مبتدی
- شمولیت
- فروری 04، 2016
- پیغامات
- 203
- ری ایکشن اسکور
- 13
- پوائنٹ
- 27
ہماری پوسٹوں کو جلد از جلد اپروو کر دیا جائے ۔ ہمیں ایک ایک دن کا انتظار کرنا پرتا ہے۔
پوسٹ کرنے کے دو منٹ بعد آپ نے یہ شکایت درج کرادی ہے ۔ ابتسامہ ۔ہماری پوسٹوں کو جلد از جلد اپروو کر دیا جائے ۔ ہمیں ایک ایک دن کا انتظار کرنا پرتا ہے۔
ہماری پوسٹوں کو جلد از جلد اپروو کر دیا جائے ۔ ہمیں ایک ایک دن کا انتظار کرنا پرتا ہے۔
”پوسٹ“ لکھنے میں کوئی حرج نہیں کہ اب یہ معروف ہوچکا ہے۔ مگر ”پوسٹوں“ لکھنا درست نہیں۔پوسٹ کو کیا کہیں گے؟
”رسالہ“ ، مجلہ یا میگزین کو کہتے ہیں۔ویسے دونوں میں فرق کیا ہے
Sent from my SM-G360H using Tapatalk
جزاک اللہ خیرا”رسالہ“ ، مجلہ یا میگزین کو کہتے ہیں۔
”مراسلہ“ ۔ اُس ”مختصر تحریر“ کو کہتے ہیں جو کسی اخبار، رسالہ (اور اب آن لائن فورم) وغیرہ میں ”قارئین“ نے چھپنے کے لئے ”بھیجا“ ہوتا ہے۔ یہ کوئی باقائدہ مضمون نہیں ہوتا اور اسے لکھنے والا عموماً کوئی قلمکار، مصنف، عالم وغیرہ نہیں ہوتا۔
مزید تفصیل:
مُراسَلَہ {مُرا + سَلَہ} (عربی)
ر س ل، مُراسَلَہ
عربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً 1893ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
واحد غیر ندائی: مُراسَلے {مُرا + سَلے}
جمع: مُراسَلے {مُرا + سَلے}
جمع استثنائی: مُراسَلات {مُرا + سَلات} جمع غیر ندائی: مُراسَلوں {مُرا + سَلوں (و مجہول)}
معانی
1. برابر والے یا ہم رتبے کا آدمی کا خط، چٹھی، خط، نامہ۔
مآخذ