saeedimranx2
رکن
- شمولیت
- مارچ 07، 2017
- پیغامات
- 178
- ری ایکشن اسکور
- 16
- پوائنٹ
- 71
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
مصنف عبدالرزّاق الصنعانی کے تین عربی نسخے موجود ہیں جن میں مختصر حواشی ہیں مگر باقاعدہ تحکیم و تخریج موجود نہیں ہے۔ اس کتاب کا ایک اردو ترجمہ بھی پاکستان میں شائع ہوچکا ہے جس میں تحکیم وتخریج موجود نہیں ہے۔ الحمد اللہ! راقم نے اس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اور مصنف عبدالرزاق میں موجود تمام احادیثِ نبوی اورآثارِ صحابہ کی تحکیم و تخریج پر کام شروع کر دیا ہے۔ آپ احباب سے دعاؤں اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ آپ احباب کی آراء اور قیمتی مشورے بھی میرے لئے باعثِ رہنمائی ثابت ہوں گے ۔انشاء اللہ۔
مصنف عبدالرزاق میں سے میں نے صرف احادیثِ نبویﷺ اور آثارِ صحابہ کو موضوعِ تحکیم و تخریج بنایا ہے۔ اگر اقوالِ تابعین کو بھی اس میں شامل کر دیا جائے تو یہ نہایت طویل المعیاد کام ہو جائے گا۔ اس لئے میں نے اقوالِ تابعین کو فی الحال موضوع نہیں بنایا۔ اس لئے یہ کام مختصر بھی رہے گا اور اس کے فوائد بھی ذیادہ ہوں گے۔
انشاء اللہ میرا ٹارگٹ ہے کہ میں ایک ماہ میں پانچ سو کے لگ بھگ احادیث کی تحکیم و تخریج مکمل کر کے اس کا پی ڈی ایف مختلف محقیقن کو بھی بھجواؤں اور آن لائن بھی شئیر کروں تاکہ اس پر مزید کام ہوسکے اور تنقید ہو سکے۔
احباب سے مزید گُزارش ہے کہ میں علمِ حدیث و رجال سے دلچسپی رکھنے والا ایک ادنیٰ طالبعلم ہوں۔ اس لئے میری غلطی کو میری غلطی ہی سمجھا جائے اور اس کو تصحیح کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ نہ صرف عوام بھی اس سے استفادہ کرسکیں بلکہ میرے علم میں بھی اضافہ ہو۔
دُعا کا طلبگار۔
محمد سعید عمران(03361519659)