ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
اپنی انہی تمام تر خوبیوں کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم ایرل شیرون نے امریکہ میں ایک خطاب میں کہا تھا کہ: ''اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد مختصر عرصے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم نے پانچوں براعظموں سے دسیوں لاکھ یہودیوں کو اسرائیل منتقل کیا ہے۔ یہ سب علیحدہ علیحدہ 82 قسم کی زبانیں بولنے والے لوگ تھے لیکن آج یہ تمام مہاجرین اسرائیل میں پوری طرح جذب ہو گئے ہیں اور وہ سب کے سب ایک ہی زبان ''عبرانی'' بولتے ہیں جو کتاب مقدس کی زبان ہے۔ ہم نے اپنی ریاست میں صحت، تحقیقاتی کام اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ نمونے قائم کئے ہیں جن کی مثال دنیا میں بہت کم ہے۔ ہم نے زراعت کے میدان میں بھی عمدہ کامیابی حاصل کی ہے اور ہمارے ہاں دوسرے ممالک کے مقابلے میں آبادی کے تناسب سے سب سے زیادہ انجینئر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح ہمارا ملک ان چند منتخب ممالک میں سے ایک ہے جس نے خلا میں سیٹلائیٹ روانہ کئے ہیں''۔ (واشنگٹن پوسٹ24-5-2005)۔
اسی طرح ایک اور امریکی یہود ی ''ایری فلیشر'' نے جو ابھی حال تک وہائٹ ہاؤس کا ترجما تھا، امریکی یہودی پالیسی کانفرس میں یہودیوں کی خوبیاں گنواتے ہوئے کہا: ''کیا، کیوں اور کہاں کے سوالوں سے قطع نظر ہمیں بس صرف ایک بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ہم یہودی ہیں۔ ہم خواہ واشنگٹن میں ہوں یا کسی بھی دوسرے ملک میں۔ ہم واشنگٹن میں بھی اسی طریقے سے اپنی عبادتیں ادا کرتے ہیں جیسے نیویارک، لندن، شنگھائی، ایتھوپیا یا یروشلم میں ادا کرتے ہیں۔ یہی وہ بنیادی سبب ہے جو ہمارے بھائیوں کو ہمیشہ ہمیشہ اور ہمیشہ متحد رکھے گا''۔ (واشنگٹن پوسٹ22-5-2005)۔
مندرجہ بالا اہم تقریروں سے ہماری بیان کردہ تمام خوبیاں بہت واضح طور پر ابھر کر سامنے آتی ہیں۔