اپنی بیٹی کو حدیث یاد کروا رہا تھا جو کہ ساڑھے تین برس کی ہے اور ان دنوں ميری زوجہ کا آپریشن ہوا تھا اور اسنے مجھے تاکید کی کہ آپ میرے ساتھ کوئی ایسی بات نہ کرنا جس سے مجھے ہنسی آئے اور ہنسنے سے تکلیف ہوتی ہے اور جس دن کا یہ واقعہ ہے، میرے دوست مولانا کے گھر سے بریانی آئی تھی۔
اب بیٹی یاد کرنے کے بعد سنا رہی تھی اور سنانے کے بعد کہنا تھا
أو كما قال -------- رواه طبرانى
تو اسکے بجائے اچانک بولی
أو كما قال -------- رواه بریانى
بس پھر کیا تھا میری زوجہ تو ہنستے ہنستے رونے لگ گئی درد کی شدت سے اور بعد میں کہا کہ مولانا کے گھر اسکو نہ لے کر جانا کہیں انکے سامنے ایسا کہہ دے تو سمجھیں گے انکو اور بریانی چاہیے