• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
464
پوائنٹ
209
مدینے میں اشعث نامی ایک لالچی رہا کرتاتھا، چھوٹے بچے اسے کافی پریشان کیا کرتے تھے ۔ ایک دن بچوں نے اسے چاروں طرف سے گھیر لیا اور پریشان کرنا شروع کردیا۔ اشعث نے جان چھڑانے کے لئے بچوں سے کہا کہ دیکھو مدینے کی گلی میں عمر کھجور بانٹ رہے ، جاؤ حاصل کرو۔ بچے یہ سنتے ہی گلی کی طرف دوڑ پڑے ۔ بچوں کو بے تحاشہ بھاگتا دیکھ اشعث کے دل میں خیال آیا۔ کہیں حقیقت میں نہ عمر کھجور بانٹ رہے ہوں ؟ چلو میں بھی چلتا ہوں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
’ بچے وہی کرتے ہیں ، جو دیکھتے ہیں ، وہی بولتے ہیں ، جو سنتے ہیں ‘
یہ جملہ بہت پہلے سن رکھا تھا ، اب اس کا تجربہ بھی ہورہا ہے ۔ بیٹی خولہ دو سال دو ماہ کی ہے ، وہی کرتی ہے ، جو دیکھتی ہے ، وہی بولتی ہے جو سنتی ہے ۔
وہی جملے بولنا ، نشست و برخاست کا وہی انداز ، موبائل اور لیپ ٹاپ کے ویسے ہی استعمال کی کوشش ۔
اس ساری صورت حال کو دیکھ کر خوشی کم اور پریشانی زیادہ ہوتی ہے ، کہ ہماری حالت ، اور اقوال و افعال ایسے نہیں ، کہ ہمارے بچے ان کی پیروی کریں ۔
لوگ کہتے ہیں ، آئینہ دیکھ لیں ، میں سمجھتا ہوں ، آپ کے معصوم بچوں کی حرکات و سکنات آپ کا بہترین امتحان اور محاسبے کا ذریعہ ہیں ۔
اللہ کرے ، بچوں کی تربیت کا ھم و غم ہماری کمیاں کوتاہیاں دور کرنے کا سبب بن جائے ۔
تھریڈ کی مناسبت سے ایک دو لطیفے :
عبد المنان اور خولہ کھیل رہےتھے ، تھوڑی دیر بعد کھانسنے اور قے کرنے جیسی آواز آنے لگی ، بھاگ کر دیکھا تو پتہ چلا ، کہ عبد المنان نے منہ میں کوئی چیز ڈال لی تھی ، اور خولہ عبد المنان کے منہ میں انگلی ڈال کر وہ چیز نکالنے کی کوشش کر رہی تھی ۔
کیونکہ اس نے اپنی امی کو دیکھا تھا کہ جب بچے کے منہ میں روٹی وغیرہ پھنس جائے تو ہاتھ ڈال کر نکال دینی چاہیے ۔ :)
’ آپ تو شم نی آتی ‘ ، ’ بتنیس ‘ وغیرہ جملے تو خولہ عبد المنان اور امی ابو کے لیے ناراضی کے وقت عام بولتی ہے ، کیونکہ اس نے ان کے منہ سے ایسے موقعوں پر ایسے جملے بکثرت سنے ہیں :
’ آپ کو شرم نہیں آتی ‘ ، ’ بد تمیز ‘ ۔
خولہ کو ابھی تک ’ مجھے ‘ اور ’ میں نے ‘ کا صحیح استعمال نہیں آیا ، اکثر یوں کہتی ہے : امی میں نے پوٹی آئی ہے ۔ :)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
موبائل ذرا پرانا ہوگیاتھا ، دونوں بہن بھائی نے مل کر ، آج اس کو دھو دیا ہے ۔ بیچارے کو نمونیہ ہوگیا ہے ۔ اللہ جلد صحتیاب کرے ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
موبائل ذرا پرانا ہوگیاتھا ، دونوں بہن بھائی نے مل کر ، آج اس کو دھو دیا ہے ۔ بیچارے کو نمونیہ ہوگیا ہے ۔ اللہ جلد صحتیاب کرے ۔
اس کی صحتیابی کے تو آپ صرف اب خواب ہی دیکھ سکتے ہیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
’ امی ! جب آپ چھوٹی ہوجائیں گی تو میں آپ کو کھلاؤں گی ‘ ( خولہ )


محترم @یوسف ثانی صاحب کے بقول ماں باپ واقعتا بچوں سے چھوٹے ہونے لگتے ہیں ۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
"مجھے بتائیں نا فرشتہ کیسے کا ہوتا ہے" زینب اصرار کر رہی تھی۔ میں نے بتایا "وہ ایک مخلوق ہے جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے نور سے پیدا فرمایا ہے"۔ فورًا جواب آیا "اچھا، سمجھ گئی ہوں اس میں بہت سی لائٹیں لگی ہوں گی"۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
امامہ سکول میں اپنے ساتھ جامِ شیریں والا پانی لے کر جاتی ہے۔ آج صبح تیار ہونے میں تاخیر ہو گئی تو اس کی والدہ نے سادہ پانی بوتل میں ڈال کر دے دیا۔ واپسی پر کہنے لگی " اتنی گرمی ہے کہ جام شیریں بھی پانی بن گیا تھا، میں سارا دن پانی پیتی رہی ہوں"۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
امامہ ایک طرف بیٹھ کر "اللہ اکبر، اللہ اکبر" کہے جا رہی تھی۔ وجہ پوچھی تو کہنے لگی "اس طرح اللہ تعالیٰ خوش ہوکر جنت دیں گے جس میں ہمارا بڑا سا ہاؤس ہو گا اور وہاں انگور بھی کھانے کو ملیں گے اور جو بھی کھلونا لینے کو دل کرے گا وہ سامنے آ جائے گا"۔ اس کو انگور بہت پسند ہیں۔ ابتسامہ
 
Last edited:
Top