• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں: "عبداللہ آپ کو عربی آتی ہے؟"
عبداللہ:"نہیں مجھے تو عربی نہیں آتی"
میں:"کیوں آپ کو عربی کیوں نہیں آتی، آپ تو سعودیہ میں رہتے ہو"
عبداللہ:"تو مجھے تو نہیں آتی"
میں:"گناہ نہیں ملے گا آپ کو سعودیہ میں رہ کر عربی نہیں بولنے آتی"
عبد اللہ:"مجھے عربی کیسے آئے گی ، اللہ نے تو مجھے "اُردو" پیدا کیا ہے"
فاطمہ:"مجھے عربی آتی ہے ،میں "سناؤں" آپ کو صحیح والی عربی؟؟ بالکل صحیح والی"
میں:"بولو"
فاطمہ :"عربی عربی عربی عربی عربی عربی عربی عربی"
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"خالہ جان۔۔۔خالہ جان"عبداللہ سیڑھیاں اترتے وقت سے آوازیں لگا رہا تھا۔۔۔پاس آ کر"پانی دے دیں"
میں نے پانی کی بھری بوتل کی طرف اشارہ کیا کہ اسے اٹھا کر اوپر لے جاؤ۔
اسکاتو رنگ ہی اڑ گیا"یہ میں کیسے اٹھاؤں؟؟؟یہ تو۔۔یہ تو۔۔یہ تو بہت"موٹا" ہے"۔۔مطلب "بھاری"))))))
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
میں بچوں کو موسی علیہ السلام کا قصہ سنا رہا تھا کہ انہوں نے پتھر پر لاٹھی ماری تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔
زینب پریشان ہو کربولی بابا تب تو ان کی گلی میں بہت کیچڑ ہو گیا ہو گا۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرے چھوٹے صاحبزادے کا فرمان ہے کہ امی کہتی ہیں کہ تم کسی ڈیلیٹ مٹی کے بنے ہوئے ہو
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرے چھوٹے صاحبزادے شاہ حمدان فیض رات کو میرے ساتھ سونے سے قبل سورۃ اخلاص ، سورۃ الفاتحہ اور اذان اونچی اونچی اآواز سے پڑھ کر سوتے ہیں
اآج جب محمد فیض اپنی سبقی مجھے سنا رہے تھے اتفاق سے سورۃ اخلاص سنا رہے تھے
بس سورۃ اخلاص کا سننا تھا کہ حمدان صاحب نے شور مچانا شروع کر دیا کہ یہ میرا قرآن ہے تم اسے کیوں پڑھ رہے ہو
پھر میرے پاس باقاعدہ شکایت لے کر آیا کہ بھائی میرا قرآن پڑھ رہے ہیں انہیں منع کریں میں کام میں مصروف تھا تو اپنی والدہ کے پاس شکایت لے کر گیا وہاں شنوائی ہوئی لیکن سوئی وہی اٹکی ہوئی تھی کہ یہ میرا قرآن ہے اگر اس نے پڑھا تو میں اسے ماروں گا
یاللہ اس کی زندگی سورۃ اخلاص کے مطابق بنا دے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
میرے چھوٹے صاحبزادے شاہ حمدان فیض رات کو میرے ساتھ سونے سے قبل سورۃ اخلاص ، سورۃ الفاتحہ اور اذان اونچی اونچی اآواز سے پڑھ کر سوتے ہیں
اآج جب محمد فیض اپنی سبقی مجھے سنا رہے تھے اتفاق سے سورۃ اخلاص سنا رہے تھے
بس سورۃ اخلاص کا سننا تھا کہ حمدان صاحب نے شور مچانا شروع کر دیا کہ یہ میرا قرآن ہے تم اسے کیوں پڑھ رہے ہو
پھر میرے پاس باقاعدہ شکایت لے کر آیا کہ بھائی میرا قرآن پڑھ رہے ہیں انہیں منع کریں میں کام میں مصروف تھا تو اپنی والدہ کے پاس شکایت لے کر گیا وہاں شنوائی ہوئی لیکن سوئی وہی اٹکی ہوئی تھی کہ یہ میرا قرآن ہے اگر اس نے پڑھا تو میں اسے ماروں گا
یاللہ اس کی زندگی سورۃ اخلاص کے مطابق بنا دے آمین
آمین ۔ ماشاءاللہ ، زبردست ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آج عشاء کی نماز میں اتفاق سے امام صاحب نے دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھی تھی لہذا جب میں گھر پہنچا تو حسب معمول حمدان صاحب کا شور جاری و ساری تھا تبصرے فرما رہے تھے کہ سب میرا قرآن ہی پڑھتے ہیں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ماعز کی باتیں ہمیشہ سے مزے دار ہوتیں۔
"مجھے اللہ سے پانچ بھائی اور دو بہنیں لینی ہیں۔۔ان کے نام میں"زید،۔۔۔۔۔۔۔" رکھوں گا۔۔۔اور بہنوں کے نام۔۔۔ایک بہن کا نام عم یتسالون اور دوسری بہن کا نام "سباتا"))
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
میری تینوں ننھی منی بھتیجیاں میری اکلوتی ڈاکٹر بیٹی سے بہت قریب ہیں۔ یہ تینوں ایک دوسرے کی کم اور ڈاکٹرنی صاحبہ کی زیادہ دوست ہیں۔ ایک مرتبہ سب سے چھوٹی بھتیجی جو ابھی کے جی میں ہے، میرے چھوٹے بیٹے سے کہنے لگیں: تمہاری بہن کتنی اچھی ہے۔ میری تو دو 'نمونیا' (غالباً یہ لفظ 'نمونہ“ سے بنایا ہوگا) سی بہنیں ہیں۔
 
Top