• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ایک دن میں نے اپنے کز نزسے پوچھا کہ بڑ اہو کر کون کیا بنے گا؟
وردۃ بولی "میں ٹیچر بنوں گی"۔۔۔"میں ڈاکٹر بنوں گی۔۔"بریرہ نے کہا
"میں سائنسدان بنوں گا۔۔۔"ثوبان کے کہتے ہی لقمان جلدی سے بولا "اور پتا ہے میں کیا بنوں گا؟؟/؟؟
سب بچوں نے اشتیاق سے اس کی طرف دیکھا :" کیا بنو گے؟؟"
"بھینس دان"لقمان نے اطمینان سے جواب دیا۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
غلام اللہ انکل کے بچے اسلام آباد آئے تو چچا انہیں لے کر مری گھمانے چلے گئے ۔۔مری کا راستہ شروع ہوا تو بڑے بچے شور کرنے لگے "مری ۔۔مری"
انکل کا چھوٹابیٹا پہلے تو حیرت سے انہیں دیکھتا پھر معصومیت سے بولا:
"ابا ایتھے کون مری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟":)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
سکائپ کھولتے ہی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ام عبداللہ ضرور کمپیوٹر بچوں کے حوالے کر گئی ہوں گی:)​
ااس.JPG
 

اٹیچمنٹس

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آج رزلٹ آؤٹ ہونے پر اریج،اپنی ماما اور ریان کے ساتھ اپنا فسٹ پرائز(کپ ۔۔جسے عرفِ عام میں ہم جیسے ورلڈ کپ کہتے ہیں :)دکھانے آئی ۔تھوڑی دیر قبل ہی خنساءقرآن کلاس کی بچہ پارٹی کے لئے گفٹ لائی تھی سوچا چند ایکسڑا چیزیں ہیں ،اس میں سے کچھ دے دیتی ہوں لیکن پھر اپنی "فیکڑی" پر نظر ڈالی ۔جس میں کولیکشن موجود رہتی ہے ۔اس میں سے کچھ مل جائے تو بہتر (گفٹ تو اپنے پاس سے دیا ہی اچھا لگتا ہے) تو جلدی میں گلیٹراور جیومیڑی سیٹ کی چیزیں اکٹھی کیں لیکن ربڑ نہیں مل رہی تھی کچھ اپنی عادت کے ہر چیز علیحدہ علیحدہ باکس میں ،اور ربڑ والا باکس "لاپتہ " تھا جس میں سیٹ کے ساتھ کی ربڑ تھی ۔
اریج آئی تو دیر کے لئے تھی لیکن جلد ہی اس کے ماموں لینے آ گئے جلدی میں سیٹ پیک ہی نہ ہوا میں نے اسے سیٹ کے ریپر میں ہی دے دیا ۔۔اریج کچھ دیر تو چیزیں دیکھتی رہی پھر بولی"آپی یہ گلو سٹک ہے ؟"
"نہیں گلیٹر۔"
گلیڑ۔۔واؤ!۔۔۔بچوں کی خوشی دیکھنے والی ہوتی ہے :)
ساری چیزیں دیکھنے کے بعد کہنے لگی "آپی ربڑ کہاں ہے؟"
"وہ تو مجھے نہیں ملی۔"):
"اچھا کوئی بات نہیں ،میرے پاس پرانی ربڑہے ۔ میں اس کے ساتھ وہی استعمال کر لوں گی کچھ نہیں ہوتا۔"اریج سیڑھیاں اترتی جارہی تھی اور بار بار یہی دھرائی جا رہی تھی۔
میں وردۃ اور خنساء اس کی معصومیت پر ہنسنے لگے ۔۔کتنے اچھے ہوتے ہیں بچپن کے دن بھی :)
اللہ تعالٰی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کا بچپن بھی لوٹا دے تاکہ سب قناعت جیسی دولت سے مالا مال ہو جائیں۔۔۔آمین
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جی میرے کمپیوٹر کے ساتھ بھی روز ایسا ہوتا ہے سسٹر،
ابھی تو ھنیاء نے بیٹھنا شروع کیا ہے اور ہم سب اس کے گھٹنوں کے بل اور پاؤں پاؤں چلنے کے مشاق۔۔۔امی کہتی ہیں "اسے جب پاؤں لگیں گے تو پھر دیکھنا کیا حال ہو گا اور سب سے زیادہ تمھاری شامت آئے گی (بوجہ مشغلہ جات وافرہ)پھر کہنا "امی ،بھابھی کوئی تو اسے پکڑ لے پڑھنے نہیں دے رہی ،کام نہیں کرنے دے رہی "اور بھابھی کہتی ہیں کہ نہیں شامت آئی گی تو "فیکٹری "کی۔اور ہم سوچتے ہیں فیکڑی میں بچوں کو بھلانے کا وافر سامان موجود ہے ،کچھ بہل جائے گی اور کچھ ہمارے جیسی ہو جائے گی:)
ایک دن لیٹے لیٹےلیپ ٹاپ سے نیٹ کی تار کھینچ لی میں نے دوبارہ لگائی تو پھر کھینچ لی اور پھر میں لگاتی رہی وہ کھینچتی رہی یہاں تک کہ اٹھ کر اس کے گرد غباروں کا جنجال پھیلا دیا کہ محترمہ آپ کے دن ان کاموں کے ہیں۔۔پھر بھی میرے پاس توکمپیوٹر کے سامنے ٹک کر رہتی ہے البتہ خنساء اور امی کے ساتھ ہو تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ ماؤس میرے ہاتھ میں ہو اور جب ہاتھ نہ پہنچے تو بوقتِ ضرورت یہ کام پاؤں سے باآسانی لے لیا جاتا ہے ۔۔۔۔:)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بدری نے اس دن جو ماؤس کھینچ کر پھینکا تھا ۔۔ اس بیچارےبے زبان کا ’سکرول ویل‘ گول ٹائرہی ہمت ہار گیا۔ ۔ نیچے کرنے کے لیے سکرول بار کا سہارا کسی عذاب سے کم نہیں تھا۔ ۔ اب اس کی کہانی لکھنے بیٹھی ہوں تو حیرت انگیز طور پر سکرول ویل کام کرنے لگا ہے۔ ۔اس کام کے پسِ منظر میں بدری کی آواز سنائی دے سکتی ہے کہ غلطی میری سہی۔۔ ۔ میری شکایت سب کے سامنے تو نہ نا لگائیں:)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ڈھائی سالہ عکاشہ اے بی سی والا قاعدہ سامنے رکھے پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔جس پر ہاتھی، گھوڑے اور گدھے کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔
اس نے ہاتھی پر انگلی رکھی اور بولا" ایلیفینٹ" ۔۔گھوڑے کی تصویر پر انگلی رکھی اور بولا" گھولا"۔
گدھے کی تصویر دیکھ کر کچھ دیر سوچتا رہا پھر دائیں بائیں دیکھا کہ شاید کوئی بتا دے جب کسی نے توجہ نہیں دی تو گدھے کی تصویر پر انگلی رکھ کر بولا" کھوتا"۔۔۔۔۔۔:)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
پیاری سی بچی دعائیں مانگتے ہوئے
پیسے دےدے
اللہ روبی آنٹی امی اور ڈیڈی کی چھوٹی دادی سے لڑائے نہ ہووے
اللہ ہم شیطان سے آویں شیطان سے جاویں
اللہ اتنی سی بچی دعائیں مانگ رئی ہیں
اللہ اتنی سی بچی دعائیں مانگ رہی ہے شن لے اتنی سے بچی کی دعائیں
دعا کے درمیان
روبی آنٹی تمہیں پتا نا
آج بلی آئی ابھی جب دن نکلا نا تبوتر کو لےدئی شبح ہی شبح ہی لے گئی بلی تبوتر تو
اللہ نانا نانی کا وییا کرادے
اللہ میری بہن کا ویاکرادے
اللہ ابو جلدی سے بڑا ہو جا
اللہ تو سن لے میری دعائیں
اللہ تو میری دعائیں سن لے
اللہ تو میری دعائیں سن لے اتنی سی بچی
اللہ تو سن میری اتنی سی بچی کی دعائیں
 
Top