اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
ہیلپر نمبر دو نے بچوں کو بتایا کہ منہ پر تھپڑ نہیں مارنا چاہیے،منہ پر تھپڑ مارنے کی ممانعت ہے اور سمجھایا کہ آئیندہ آپ منہ پر تھپڑ نہیں ماریں گے!!
کچھ دنوں بعد ما بعد اثرات’آفٹر ایفیکٹس‘ پوچھنے کو تمام بچوں سے حال احوال کہنے کو کہا۔ ۔ماہا نے بتایا کہ فُلاں منہ پر مارتیں ہیں۔ ۔ مریم نے ٹیوشن والی باجی کی شکایت لگائی۔ ۔چھ سالہ وردہ کی باری آئی تو نہایت معصومیت سے بولی’ماما میرے منہ پر تھپڑ مارتی تھیں۔اب جب بھی مارنے لگتی ہیں میں کہتی ہوں’’ماما منہ پر نہ ماریں۔ ۔ کمر پر مار لیا کریں‘‘۔ ۔ کیوٹحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛’’جب تم میں سے کوئی شخص لڑے تو چہرے سے بچے‘‘متفق علیہ
بخاری؛255۹۔مسلم، البروالصلۃ؛112