• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
میں بچوں کو جنت کی نعمتوں اور اس کی وسعت کے متعلق بتا رہی تھی کہ جنت بہت بڑی ہوتی ہے اور ہر نیک کام کرنے والوں کو الگ الگ بہت بڑا محل ملے گا ،
تو یہ سن کر عبداللہ میرے قریب کھسکتے ہوئے کہنے لگا ،
"مجھےتو پھر جنت میں اکیلے ڈر لگے گا"
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
میں اخبار پڑھنے میں مشغول تھی اور دو سالہ بھتیجا عبدالباری مسلسل مجھ سے باتیں کئے جارہا تھا اور میں 'ہوں " ہوں " میں اس کو جواب دے رہی تھی کہ تنگ آکر بولا
"جائیے اپو میں آپ سے بات نہیں کرتا آپ دانتوں سے جواب نہیں دے رہیں "
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میں اخبار پڑھنے میں مشغول تھی اور دو سالہ بھتیجا عبدالباری مسلسل مجھ سے باتیں کئے جارہا تھا اور میں 'ہوں " ہوں " میں اس کو جواب دے رہی تھی کہ تنگ آکر بولا
"جائیے اپو میں آپ سے بات نہیں کرتا آپ دانتوں سے جواب نہیں دے رہیں "
ہہہہہہ۔ کیوٹ
بچپن کی ایک یاد ،یاد آ گئی۔۔ ہماری بھی ایک ٹیچر کے آپ کی طرح’’ دانت‘‘ نہیں تھے):
ٹیچر ’آنٹیوں‘ والے ناولز میں غرق رہتیں اور
’’ٹیچر حذیفہ تنگ کر رہا ہے‘‘
جواب آتا:’ہوں‘
’’ٹیچر اس نے میری کاپی پر لکیریں لگا دی ہیں‘‘
’ہوں‘
’’ٹیچر عکاشہ اندر لڑ رہا ہے‘‘
’اوہوں‘صفحہ پلٹ جاتا!
’’ٹیچر سبق یاد ہو گیا ہے‘‘
’’ہوں‘
’’ٹیچر اب کیا کریں؟‘‘
’ہوں‘ناول کے پس منظر سے جواب آتا۔
’’ٹیچر چھٹی کر لیں؟؟‘‘
’ہوں‘
’’آہا جی آہا۔ ۔ بیگ کندھوں پر لٹکائے ٹیوشن سنٹر سے اچھلتے،کودتے نکلنے کو تیار ۔۔ دروازہ کھل جاتا لیکن قسمت اسی وقت ٹیچر کی آنکھ کھل جاتی!!
’’اوئے!!!!!یہ تم کہاں بھاگے جا رہے ہو۔ ۔ ۔ کس سے اجازت لی تھی؟؟؟‘‘اب ہم کیسے کہتے کہ آپ نے ہی تو کہا تھا ’ہوں‘
روز انہ کا یہ ڈرامہ قریبا دو ماہ تک جاری رہا۔ ۔ ۔پھر ٹیچر قضائے الٰہی سے تبدیل ہو گئیں۔ ۔ اللہ تعالٰی ہمارے تمام اساتذہ پر رحم فرمائے۔آمین
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ننھی ردا کافی دیر سے رو رہی تھی تنگ آ کر اس کی نانی اماں کہنے لگیں"ردا چپ کر جاؤ کیا تم نے ٹیں ٹیں لگائی ہوئی ہے۔۔۔"اس وقت تو ردا چپ کر گئی کچھ دن بعد ردا کی نانی اماں کے بھائی فوت ہوگئے جب وہ وہاں گئی تو سب عورتیں اس کی نانی اماں کے گلے لگ کر رونے لگیں ۔۔کچھ دیر تو وہ دیکھتی رہی پھر کہنے لگی ۔"نانی اماں چپ کر جائیں ۔۔کیا آپ نے اور سب عورتوں نے ٹیں ٹیں لگائی ہوئی ہے؟؟؟"
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بچہ جب پہلی بار آنکھ اٹھا کر والدہ کی طرف دیکھتا ہے تو والدہ اس بات پر بہت خوش ہوتی ہے۔ بچے کا والد جب شام کو کام سے گھر واپس آتا ہے تو بڑے فخر اور مسرت سے اسے بتاتی ہے کہ آج بچے نے پہلی مربتہ میرے چہرے کو غور سے دیکھا ہے۔ اب یہ ہمیں پہچاننے لگ گیا ہے۔
میری بیٹی خولہ ابھی بہت چھوٹی (عمر 25 دن ) ہے ۔ اس لیے ابھی لطیفوں سے محظوظ ہونے کا موقعہ نہیں ملتا ۔
ہاں عامر بھائی کی سنجیدہ باتیں پڑھتے پڑھتے ایک بات یاد آ گئی ام خولہ کہہ رہیں تھیں اللہ کرے خولہ جلدی جلدی مجھے پہچاننا شروع کردے اور مجھے دیکھ کر خوشی کا اظہار کرے ۔
اسی تعارف کی کوشش میں کہتی ہیں کہ ایک دن خولہ نے مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا شروع کردیا اور میں بھی خوشی خوشی اس کی طرف متوجہ ہوگئی ۔ پھر کیا تھا کہ
۔۔۔۔
۔۔۔
تھوڑی دیر بعد خولہ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زور زور سے رونا شروع کردیا ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
گرمیوں کی سخت دوپہر میں ،میں نے گلی میں کھلنے والی کھڑکی کھولی تو سامنے والے گھر میں موجود پانچ ،چھ سالہ لائبہ ٹیرس میں کھڑی نظر آئی ۔۔تھوڑی ہی بعد سائیکل پر پتیسہ بیچنے والاگزرا ۔۔۔۔لائبہ نے اسے آرام سےگزرتے دیکھا اورجب وہ آگے نکل گیا پھر زور سے بولی"انکل!!!!"
لائبہ کی آواز پر اس نے گلی کے آخر سے سائیکل موڑی اور اس کے گھر کے دروازے پر آکھڑا ہوا۔ تو لائبہ اطمینان سے بولی:۔
"انکل!۔۔۔یہ ہمارے پا س بھی ہے ۔":)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
امن کیوٹ تھی تو جنگ کیا تھی؟؟؟:)
یاد ہے جب یہ نئے نئے شفٹ ہوئے تھے ، بھیا کے جامعہ سے آنے پر ان کا بتایا تو جنت کے نام پر بھیا نے کیا کہا تھا؟؟؟
"یہ جنت ہے تو جہنم کہاں ہے؟"):
جیسے اب کہا تھا "یہ عرشیہ ہے تو ارضیہ کہاں ہے؟":)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
امن کیوٹ تھی تو جنگ کیا تھی؟؟؟:)
یاد ہے جب یہ نئے نئے شفٹ ہوئے تھے ، بھیا کے جامعہ سے آنے پر ان کا بتایا تو جنت کے نام پر بھیا نے کیا کہا تھا؟؟؟
"یہ جنت ہے تو جہنم کہاں ہے؟"):
جیسے اب کہا تھا "یہ عرشیہ ہے تو ارضیہ کہاں ہے؟":)
ایسے نہیں کہتےآخر وہ میری سہیلیاں تھیں
 
Top