خضرحیات صاحب نے یہ تومہربانی کی کہ اغلوطات سے ہمیں نجات دلادی لیکن اس کے ساتھ ایک مزید پریشانی سرڈال گئےلفظ اغلوطة ایسی چیز پر بولا جاتا ہے جس کے ذریعے کسی کو دھوکا دیا جائے یعنی مغالطہ آمیز بات ۔ البتہ کسی اعلی قسم کے جھوٹ یا غلطی پر بھی اس کا اطلاق کیاجاتا ہے ۔ اس کی جمع اغالیط اور اغلوطات دونوں طرح آتی ہے ۔
بھائی اس بات کوملحوظ خاطرر کھیں کہ میری یہ جسارت فائدۃ الخبر نہیں بلکہ لازم فائدۃ الخبر کے قبیل سےہے ۔
جمشید بھائی اس عبارت
کا ترجمہ یا مفہوم بتا سکتے ہیں ۔
فائدۃ الخبر اورلازم فائدۃ الخبر سے ہم کیاسمجھیں ویسے آپ نے فرمایاہے توکچھ اچھاہی ہوگا(ابتسامہ)
اس کی وضاحت کی اپیل اوردرخواست اس لئے نہیں کرتے کہ آپ فائدۃ الخبر میں کچھ مزید قاعدے جوڑدیئے تومجھ غریب کاکیاہوگا۔
رسیدہ بودبلائے ولے بخیر گذشت کا مطلب جوہمیں معلوم ہے وہ یہ کہ مصیبت سے بال بال بچے اورجان بچی تولاکھوں پائے ۔