• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منٹویت: یعنی جنس زدہ لفظوں کی چھنالی

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
لفظ اغلوطة ایسی چیز پر بولا جاتا ہے جس کے ذریعے کسی کو دھوکا دیا جائے یعنی مغالطہ آمیز بات ۔ البتہ کسی اعلی قسم کے جھوٹ یا غلطی پر بھی اس کا اطلاق کیاجاتا ہے ۔ اس کی جمع اغالیط اور اغلوطات دونوں طرح آتی ہے ۔
بھائی اس بات کوملحوظ خاطرر کھیں کہ میری یہ جسارت فائدۃ الخبر نہیں بلکہ لازم فائدۃ الخبر کے قبیل سےہے ۔

جمشید بھائی اس عبارت

کا ترجمہ یا مفہوم بتا سکتے ہیں ۔
خضرحیات صاحب نے یہ تومہربانی کی کہ اغلوطات سے ہمیں نجات دلادی لیکن اس کے ساتھ ایک مزید پریشانی سرڈال گئے
فائدۃ الخبر اورلازم فائدۃ الخبر سے ہم کیاسمجھیں ویسے آپ نے فرمایاہے توکچھ اچھاہی ہوگا(ابتسامہ)
اس کی وضاحت کی اپیل اوردرخواست اس لئے نہیں کرتے کہ آپ فائدۃ الخبر میں کچھ مزید قاعدے جوڑدیئے تومجھ غریب کاکیاہوگا۔

رسیدہ بودبلائے ولے بخیر گذشت کا مطلب جوہمیں معلوم ہے وہ یہ کہ مصیبت سے بال بال بچے اورجان بچی تولاکھوں پائے ۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ویسے ہمیں بھی چاہیےتھا کہ آپ کے اسمائیل کو دیکھ کر حیرت و استعجاب میں کھو جاتے کیونکہ آج تک اسماعیل تو سنتے پڑھتے بلکہ دیکھتے بھی آئے ہیں لیکن یہ اسمائیل یہیں دیکھنے کو ملا ہے ۔ ( مسکراہٹ)

اور یہ اسمائیل آپ کا خاص دوست لگتا ہے کیونکہ میں نے ( مسکراہٹ) کی جگہ اس کو لانے کی بڑی کوشش کی ہے لیکن اس نے کہا بھائی اسماعیل تو لگ سکتا ہے لیکن اسمائیل لگانا اتنا آسان نہیں ہے ۔ ( مسکراہٹ )
اگرباذوق صاحب کے اسمائلز مراد ہیں تواس استعجاب میں ہم بھی شریک ہیں ۔اس فورم پر بہت ڈھونڈاکہ کسی طرح اسمائلز کو لایاجائےلیکن ناکامی ہی ہاتھ لگی ۔
باذوق صاحب کے اسمائلز کے پیچھے دوکارن ہوسکتے ہیں
ایک تویہ کہ اپنے سافٹ ویئر انجینئر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوں
یاپھر دوسری سائٹ بطورخاص یاہووغیرہ سے کاپی کرتے ہوں

اگراسمائیل لکھنے کی بات ہے تواس میں کوئی پریشانی تونہیں ہونی چاہئے تھی۔مجھے توکوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔پتہ نہیں آپ کو کیوں پریشانی ہورہی ہے
کہیں یہ اسمائل کا لفظ آپ سے شرارت پر آمادہ تونہیں؟ ویسے بھی ادبی تنقید کا زمرہ ہے۔آپ نے کچھ تنقید وغیرہ کی ہو اور"اسمائل"مسکراہٹ کوچھوڑکر خود غائب ہوگیاہو۔
اسمائل کی شان میں ایک عدد قصیدہ کہہ دیجئے اوراس کے بعد شاکر بھائی سے دریافت کرلیجئے ۔مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اگرباذوق صاحب کے اسمائلز مراد ہیں تواس استعجاب میں ہم بھی شریک ہیں ۔اس فورم پر بہت ڈھونڈاکہ کسی طرح اسمائلز کو لایاجائےلیکن ناکامی ہی ہاتھ لگی ۔
باذوق صاحب کے اسمائلز کے پیچھے دوکارن ہوسکتے ہیں
ایک تویہ کہ اپنے سافٹ ویئر انجینئر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوں
یاپھر دوسری سائٹ بطورخاص یاہووغیرہ سے کاپی کرتے ہوں
اسمائلز استعمال کرنا تو میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ، باذوق بھائی ابھی مجھ سے سیکھیں:
:)
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
منٹو کے موضوعات یا فنی سروکار کیا تهے یہ ایک الگ بات ہے لیکن منٹو کے فن کار ہونے میں کوئی شبہ نہیں. منٹو کی بہت سی تحریریں جهلاہٹ کا بهی نتیجہ ہیں. محض افسانہ نگاری کی بنا پر ادب میں اپنا نام آج تک قائم رکهنا منٹو کا طرہ امتیاز ہے اور اس کی وجہ جنس نہیں ہے ورنہ جنسیت زدہ تحریریں اور فحش نگاری اور دوسرے لوگوں نے منٹو سے بهی زیادہ اور واشگاف کی ہیں لیکن کوئی بهی منٹو کے قریب تو دور کوئی ادب میں سواے تاریخی حیثیت کے کوئی اور مقام نہیں بنا سکا.
اور اظہار کا ننگا پن یا برہنگی کبهی فن کاری بهی بن جاتی ہے. میں نے ظہار کی برہنگی کو خاص معنوں میں استعمال کیا ہے جس مہں رمزیت ہوتی ہے.
 
Top