• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موئے مبارک از جاوید چوہدری

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السّلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے ناقص فہم کے مطابق اس مبارک کام کا آغاز مخصوص اخبارات کی بجائے ٹاپ ریٹڈ کا لم نگاروں سے کیا جائے خواہ ان کا تعلّق کسی بھی اخبار سے ہو(نیٹ سے ایسے کالم نگاروں کی لسٹ حاصل کی جا سکتی ہے )۔کیونکہ بعض اوقات اے کلاس اخبارات میں بھی بی کلاس کالم نگاروں کے کالم شائع ہوتے ہیں جن کا عوام النّاس پر اثرو رسوخ کم ہوتا ہے ۔لہٰذا اخبارات کی سلیکشن کی بجائے کالم نگاروں کی سلیکشن کی جائے۔
مزید برآں ٹیم اے والا ٹاسک مکمّل طور پر خواتین کے سپرد کیا جائے۔مانا مرد قابلیّت میں ہم سے آگے ہیں مگر ‘انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے والا آئیڈیا برا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں خواتین؟؟؟؟
؏ دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

بہن تجاویز اچھی ہیں۔۔۔۔مگر مجھے نہیں لگتا کہ اس "موضوع" پر خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے!
سابقہ پوسٹس ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
میرے خیال سے مانیٹرنگ ٹیم میں خواتین کو ضرور شامل کرنا چاہئے ۔ باخصوص دعا بہن کو تو صحافتی تجربہ بھی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی خواتین نسبتاً زیادہ بہتر انداز میں ایسے ”متنازعہ اور غیر اسلامی کالم“ کی نشاندہی کرکے یہاں پوسٹ کرسکتی ہیں۔

ویسے بھی اگر ایک مرتبہ یہ کام منظم انداز میں شروع ہوجائے تو یہ سلسلہ ان شاء اللہ چلتا رہے گا، افراد تو اپنی اپنی مصروفیات اور فراغت کے سبب ”جاتے، آتے“ رہیں گے۔ (سمجھنے والا آئی کون)
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السّلام علیکم ورحمۃ اللہ
میرے ناقص فہم کے مطابق اس مبارک کام کا آغاز مخصوص اخبارات کی بجائے ٹاپ ریٹڈ کا لم نگاروں سے کیا جائے خواہ ان کا تعلّق کسی بھی اخبار سے ہو(نیٹ سے ایسے کالم نگاروں کی لسٹ حاصل کی جا سکتی ہے )۔کیونکہ بعض اوقات اے کلاس اخبارات میں بھی بی کلاس کالم نگاروں کے کالم شائع ہوتے ہیں جن کا عوام النّاس پر اثرو رسوخ کم ہوتا ہے ۔لہٰذا اخبارات کی سلیکشن کی بجائے کالم نگاروں کی سلیکشن کی جائے۔
مزید برآں ٹیم اے والا ٹاسک مکمّل طور پر خواتین کے سپرد کیا جائے۔مانا مرد قابلیّت میں ہم سے آگے ہیں مگر ‘انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے والا آئیڈیا برا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں خواتین؟؟؟؟
؏ دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
بہن تجاویز اچھی ہیں۔۔۔۔مگر مجھے نہیں لگتا کہ اس "موضوع" پر خواتین کو شامل کیا جا رہا ہے!
سابقہ پوسٹس ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
قابل احترام بہنوں سے گزارش ہے کہ ایسی کوئی سازش نہیں کی گئی کہ خواتین کو اس نیک کام سے دور رکھنا ہے ۔
یہ ایک علمی اور ذرا محنت طلب کام ہے جو بھی جس قدر حصہ ملا سکتے ہیں ان کو ضرور شامل کرنا چاہیے بلاقیدِ تذکیر و تانیث ۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
آج روزنامہ دنیا میں میں اظہار الحق کا کالم بھی انتہائی غلط اور باطل استدلال پر مبنی ہے کہ شرعی قوانین میں تبدیلی ممکن ہے:
اگر جان کی امان ملے
اتفاق سے میرے ایم فل کے مقالے کا یہی موضوع تھا کہ احکام شریعت میں تغیر و تبدل ممکن نہیں،البتہ فتویٰ بدل جاتا ہے،لوگوں کی رعایت سے؛لیکن کالم کا اسلوب جدا ہے،اس لیے لکھنا مشکل لگتا ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آج روزنامہ دنیا میں میں اظہار الحق کا کالم بھی انتہائی غلط اور باطل استدلال پر مبنی ہے کہ شرعی قوانین میں تبدیلی ممکن ہے:
اگر جان کی امان ملے
اتفاق سے میرے ایم فل کے مقالے کا یہی موضوع تھا کہ احکام شریعت میں تغیر و تبدل ممکن نہیں،البتہ فتویٰ بدل جاتا ہے،لوگوں کی رعایت سے؛لیکن کالم کا اسلوب جدا ہے،اس لیے لکھنا مشکل لگتا ہے۔
اس کا مطلب ہے اس موضوع پر آپ کا مطالعہ بھی تفصیلی ہوگا ۔ اس لیے میں تو گزارش کروں گا کہ ضرور بالضرور لکھیں ۔
اگر خود نہیں تو طیب بھائی سے لکھوائیں ۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
آج روزنامہ دنیا میں میں اظہار الحق کا کالم بھی انتہائی غلط اور باطل استدلال پر مبنی ہے کہ شرعی قوانین میں تبدیلی ممکن ہے:
اگر جان کی امان ملے
اتفاق سے میرے ایم فل کے مقالے کا یہی موضوع تھا کہ احکام شریعت میں تغیر و تبدل ممکن نہیں،البتہ فتویٰ بدل جاتا ہے،لوگوں کی رعایت سے؛لیکن کالم کا اسلوب جدا ہے،اس لیے لکھنا مشکل لگتا ہے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  1. مختصر لکھنا اور کالم کے انداز میں لکنا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے مقالہ کی کوئی پرنٹ کاپی ہو تو اخبار کی معرفت اظہار الحق صاحب کو ضرور بھیجئے۔ اگر وہ اپنی رائے میں ”مخلص“ ہوئے تو یقیناً مقالہ پڑھ کر اپنی رائے ضرور تبدیل کرلیں گے اور ہوسکتا ہے کہ خود ہی کوئی جوابی مراسلہ تحریر کر لیں
  2. اگر آپ کے پاس اپنے مقالہ کی کمپوزڈ کاپی ہو اور مناسب سمجھیں تو مجھے میل کر دیجئے۔ میں ان شاء اللہ اس کی سمری بنا کر اظہار الحق صاحب سمیت تمام کالم نویسوں کو فوری ارسال کردوں گا، آپ کے مقالہ کے حوالہ سے۔
  3. واضح رہے کہ صحافتی دنیا میں ”بروقت تحریر“ ہی کی اہمیت ہوتی ہے۔ قبل اس کے قارئین کے اظہار الحق صاحب کے پوائنٹ آف ویو پر ”ایمان“ لے آئیں، درست رائے سامنے آجانی چاہئے۔ ہفتہ عشرہ بعد بھیجے جانے والے جوابات کی وہ اہمیت نہ ہوگی (واللہ اعلم)
  4. دنیا کے گروپ ایڈیٹر ایک کرپٹ اور شرابی مگر سینئر صحافی ہیں۔ لہٰذا اُن سے تو توقع نہیں کہ وہ اس کا جواب شائع کریں۔ الا یہ کہ دنیا ہی کا کوئی کالم نویس اپنے کالم مین یہ جواب چھاپ دے۔ سینئر کالم نویس، ”ملازم ایڈیٹر“ کو نہیں بلکہ براہ راست مالکان کو جوابدہ ہوتے ہیں۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
مقالہ کی پی ڈی ایف تو سائٹ پر موجود ہے:
تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات
ان پیج فائل فی الحال موجود نہیں ہے؛اس کے تیسرے باب کی تیسری فصل میں اس کا جواب موجود ہے؛اس کی روشنی میں آپ اپنے طور پر اس سے متعلق کچھ لکھ سکیں تو بہتر ہو گا؛والسلامhttp://kitabosunnat.com/kutub-library/tabdeli-halat-se-shari-ahkam-ki-tabdili-k-taswurat-maqala-m-phil.html
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
حسب ذیل مکتوب کے ساتھ کالم نویس کو اس مقالہ کی پی ڈی ایف فائل بھیج تو دی ہے۔ لیکن یہ فائل اتنی ”ہیوی“ ہے کہ پتہ نہیں ان کا ان باکس اسے قبول کرتا بھی ہے یا نہیں۔

ویسے اگر اس کی کمپوزنگ مل جاتی تو اسے ایڈٹ کرکے مختصراً چند صفحات میں ”حاصل کلام“ کو اس کالم نویس سمیت دیگر تمام کالم نویس کو بھی بھیجا جاسکتا ہے۔ ویسے یہ پی ڈی ایف فائل یونی کوڈ یا ان پیج سے ہی کنورٹ کرکے بنائی گئی ہوگی۔ کیا اصل فائل کی تلاش ممکن نہیں؟

شاکر بھائی! کیا اس پی ڈی ایف کو یونی کوڈ میں کنورٹ کیا جاسکتا ہے، اغلاط کے بغیر۔ ایک مرتبہ ہماری کمپنی کے شعبہ آئی ٹی نے ہمارے ایک پرانے پی ڈی ایف آرٹیکل کو ورڈ میں کنورٹ کرکے دیا تو تھا، جس میں گو کچھ اسپیلنگ کی اغلاط تھیں، مگر پھر وہ فائل ایڈٹ کے قابل ہوگئی تھی۔ کیا اردو متن کو بھی ایسا کیا جاسکتا ہے؟

محترم محمد اظہار الحق صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ آپ کا کالم ”اگر جان کی امان ملے“ پڑھنے کا موقع ملا۔ جس کا لب لباب یہ ہے کہ حالات و واقعات کے مطابق شریعت میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

اس موضوع پر محترم حافظ طاہر الاسلام صاحب کا جامعہ پنجاب کے لئے لکھا گیا ایم فل کا مقالہ ”تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات - تجزیاتی مطالعہ“ پیش خدمت ہے۔ مقالہ کے تیسرے باب کی تیسری فصل خاص طور پر لائق مطالعہ ہے۔

امید ہے کہ آپ اپنے آئندہ کالم میں یہ ”دوسرا نکتہ نظر“ بھی ضرور پیش کریں گے تاکہ آپ کے قارئین کے سامنے دونوں نکتہ ہائے نظر آجائیں اور وہ ان کے موازنہ کے بعد بخوبی اندازہ لگاسکیں کہ کون سا نکتہ نظر اسلامی تعلیمات سے قریب تر ہے۔

والسلام
یوسف ثانی
مدیر
پیغام قرآن ڈاٹ کام
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
عبدالرشید بھائی یا عمر فاروقی کے پاس ان پیج ہونی چاہیے؛میرے پاس موجود ہے لیکن فائل اوپن نہیں ہو رہی؛اصل میں ڈیٹا ڈیلیٹ ہو گیا تھا،دوباری سٹور ہوا تو فائل اوپن نہیں ہوتی۔
 
Top