محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ
لنک
مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ !
نئی دلی: بھارت میں حکمراں ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آئے صرف 2 روز ہوئے ہیں کہ تنگ نظر ہندو تنظیموں نے ملک بھر میں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی شہر مینگلور میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریا ہندو ایندولن، جنا جاگروتی، بھارت کرنتی سینا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں نماز فجر کی اذان پر پابندی لگائی جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اذان فجر پر پابندی اور دیگر مطالبات درج تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سناتن سنستھا تنظیم کے رہنما وجے یلاکاشمی نے اذان اور مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک مذہب کو ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے وہ لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنے جبکہ ہندو جنا جگروتی کے رہنما ویویک پائی، پراناونندا سوامی اور دیگر نے بھی اسی قسم کے زہریلے خیالات کا اظہار کیا۔