ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی﷾سے ملاقات
انٹرویو
سرپرست ماہنامہ رشد حضرت مولاناحافظ عبدالرحمن مدنی﷾ جہاں جماعت اہل حدیث کے سرپرست علماء میں سے ہیں، وہیں ان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو قرآن و علوم قرآن کے احیاء کا جذبہ عرصہ دراز سے اپنے سینہ میں سموئے ہوئے ہیں۔ اُن کی شدت احساس کا یہ عالم ہے کہ تقریبا پچھلی نصف صدی میں کبھی تو انہوں نے جماعت اہل حدیث میں اِحیائے تجوید وقراء ات کے لئے شیخ المشائخ قاری عبدالوہاب مکیکی خدمات جامعہ لاہورالاسلامیہ میں حاصل کیں، توکبھی شیخ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری﷾ اور شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾کا تعاون حاصل کیا۔ آخر کار ان کے جذبہ خالصہ کا نتیجہ بتوفیق ایزدی یوں سامنے آیاکہ اللہ تعالیٰ نے ان کی زیرسرپرستی برصغیر پاک و ہند میں شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میرمحمدی﷾کے تعاون سے ایک جدید نظام ِتعلیم کی بنیاد قائم کی۔ کلِّیۃ القرآن الکریم والعلوم الاسلامیۃ وہ علمی تحریک ہے، جس کی بدولت علماء اور قراء کے نصاب ِتعلیم کو یوں سمو دیا گیا ہے کہ اب آہستہ آہستہ پاکستان میں عالم غیر قاری اور قاری غیر عالم کا تصور ختم ہوتا جارہا ہے، لیکن حافظ صاحب کے جذبے ابھی جوان ہیں۔ وہ احساس رکھتے ہیں کہ کلِّیۃ القرآن الکریم کی تحریک صرف ’علوم قراء ات‘ کے فروغ کی تحریک بننے کی بجائے احیائے فکر قرآنی وعلوم قرآن کی جامع صورت اختیار کرے۔
پاکستان میں اس مبارک تحریک کا آغاز کس طرح ہوا، کن مشکلات سے گذرتے ہوئے یہ سفر طے ہوا، نیز ابتداء میں بانی ادارہ کے اس تحریک سے اَصل عزائم کیاتھے اور وہ کہاں تک پورے ہوئے، کون سی کمیاں باقی رہ گئیں جنہیں آئندہ جدوجہد کے اہداف میں سامنے رہنا چاہئے وغیرہ جیسے اہم اُمور کے سلسلہ میں ماہنامہ ُرشد کے قراء ات نمبر کے لئے انٹرویو پینل کے سامنے حضرت حافظ صاحب﷾نے اپنے تفصیلی خیالات کا اظہار فرمایاہے، جسے ہم تحریک کلِّیۃ القرآن کے وابستگان کے لئے مشعل راہ خیال کرتے ہوئے بطور خاص شائع کررہے ہیں۔ انٹرویو پینل ڈاکٹرقاری حمزہ مدنی ﷾ (مدیر مادر اِدارہ کلِّیۃ القرآن، لاہور)، کامران طاہر﷾ (سینئرریسرچ سکالر مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور)، حافظ نعیم الرحمن ناصف﷾(نائب مدیر ’رُشد‘) اور عمران اسلم ساجد﷾ پر مشتمل تھا۔ (ادارہ)