ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
قراء توں کا یہ کام جو اٹھارہ سال پہلے شروع ہواتھا یہ ابھی یہیں تک پہنچا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں ہمیشہ اساتذہ کی قلت درپیش رہی ہے۔ اس لیے کہ اچھی آواز والے قاری باہر کے ملکوں میں چلے جاتے ہیں، کیونکہ وہاں ان کی خدمت زیادہ ہوتی ہے، اس طرح ہمیں ایک مشکل یہ بھی پیش آئی کہ ہمارے اس کام میں پیش پیش ساتھی محترم قاری محمد ابراہیم میرمحمدی ﷾ کی جمیعۃ أحیاء التراث نے بونگہ بلوچاں کی ایک درسگاہ کے اندر تقرری کر دی اور چند سال سے قاری صاحب تدریس کے لیے وہاں تشریف لے جا چکے ہیں،لیکن ہم نے ان کواپنے ساتھ یوں منسلک رکھا ہوا ہے کہ کلِّیۃ القرآن الکریم کے ذمہ داروں کے طور پر وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ اگرچہ قاری صاحب کے وہاں جانے کے بعد باقاعدہ عملی سرپرستی کی صورت میں تدریسی خدمات تو ان کے استاد قاری یحییٰ رسولنگری﷾ انجام دے رہے ہیں، لیکن قاری ابراہیم میرمحمدی ﷾ کی باقاعدہ نگرانی بھی ہمارے ساتھ شامل ہے۔