ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
باقی رہا کہ رشد کا قراء ات نمبر تو اس ضمن میں کچھ باتوں کی وضاحت ہوجانی چاہیے۔ رشد میں جامعہ کی خبریں دینے کا ایک معنی تو یہ ہے کہ اس میں جامعہ کی معمولات کے اُمور پیش کردیے جائیں اور ایک انداز یہ بھی ہے کہ جامعہ کا جو علمی کام ہے یا جو کچھ جامعہ تیارکررہا ہے، وہ تیارشدہ کام سامنے آئے۔ تو جب جامعہ کے فارغ التحصیل یا جامعہ کے اساتذہ کے مضامین سامنے آئیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ جامعہ میں جو کھیپ کام کررہی ہے، یہ ان کے افکار کا ایک تعارف ہے۔ جامعہ میں کلِّیۃ القرآن کی کاوش ابتداء پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کی ایک یکتا کوشش تھی کہ اس انداز کا کام پورے پاکستان میں موجود نہیں تھا۔ اگرچہ کلِّیۃ القرآن اب کئی اور جگہوں پر بھی کھل گئے ہیں، جو اچھا کام کررہے ہیں اور ان میں مسابقت کی فضاء پائی جاتی ہے، لیکن جب یہ کلِّیۃ القرآن کھلا تھا تو اپنے طور پر یہ ایک یکتا کام تھا۔ قرآنی علوم، جن میں علم القراء ات، علم الضبط، علم الفواصل، علم الوقف اور علم الرسم وغیرہ شامل ہیں،ان سے ابھی تک عوام متعارف نہیں ہیں، یہاں تک کہ علمی حلقے بھی اس سے پوری طرح متعارف نہیں ہیں، توہم نے سوچا کہ ان علوم کو اور ان سے متعلقہ کلیہ کوعلمی حلقوں میں متعارف کروایا جائے۔ نیز عوام کے اندر تنوع قراء ات کے بارے میں جو شبہات پائے جاتے ہیں، ان کا ازالہ بھی ہونا چاہیے اور دنیا میں قرآن کریم پر جو کام ہورہے ہیں ان کا تعارف بھی کروایا جائے، اس قسم کے اغراض ومقاصد کے پیش نظر ہم نے ارادہ کیا کہ جامعہ کے کلیہ القرآن کی طرف سے’رشد‘ کا ایک قراء ات نمبر نکالا جائے۔