• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا سرفراز خان صفدر کا نواسہ منکرین حدیث کے گروہ میں شامل

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
پاک و ہند کے تمام گمراہ فرقوں کی ابتداء دیوبند سے ہوئی اور حد تو یہ ہے کہ ان کے اچھے اچھے علمی گھرانوں کے لوگ قادیانی شیعہ منکرِ حدیث بن کر مرتد ہوئے ہیں..

دیوبند کے شیخ الحدیث اور مناظرِ احناف سرفراز خان صفدر کا سگا پوتا عمار خان منکرِ حدیث بن کر مرتد ہو گیا..

جواد خان جو گالی دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اور خود کو مناظر کہہ کر متعارف کراتا ہے آج یہی جواد خان اپنے شیخ الحدیث کے نواسے سے اعلانِ برات کرکے اس پر لعنت بھیج رہا ہے جو منکرِ حدیث بن کر مرتد ہو گیا ہے یہ ہے
( تصویر حذف از انتظامیہ )
 
Last edited by a moderator:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
پاک و ہند کے تمام گمراہ فرقوں کی ابتداء دیوبند سے ہوئی اور حد تو یہ ہے کہ ان کے اچھے اچھے علمی گھرانوں کے لوگ قادیانی شیعہ منکرِ حدیث بن کر مرتد ہوئے ہیں..
محترم! اس پوسٹ کا مقصد بیان فرما دیں تو عین نوازش ہوگی۔
یاد رہے کہ؛
کیا نبی کے بیٹے کے کافر ہونے سے اس نبی کی شان میں فرق آتا ہے؟
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبِ وحی کے مرتد ہوجانے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ذرہ برابر بھی کمی آئی؟
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال پر منکریں زکوٰۃ کے ارتدا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ کم ہؤا؟

محترم! آپ کی تحریر سے ایسا لگتا ہے کہ آپ اس پر خوش اور راضی ہیں اگر ایسا ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
 

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
عبد الرحمٰن بھائی آپ کی یہ منطق میری اس پوسٹ سے مطابقت نہیں کھاتی،
انبیاء کی جماعت اور حنفیہ کی جماعت (فرقوں) میں زمین آسمان کا فرق ہے.. یہ سب جو مرتد ہوئے یہ نبی کی جماعت (مسلمانوں کی اجتماعیت) سے ہوئے، جبکہ حنفیہ تو پہلے سے اجتماعیت توڑ کر نبی سے ناطہ توڑ چکی ہے، اور اپنا ناطہ ابو حنیفہ سے جوڑ چکی ہے (ایلفی لگا کر) لہذا اجتماعیت توڑ کر کسی خاص گروہ میں رہتے ہوئے کسی خاص شخص کا عمل اسی گروہ کی تعلیمات و نظریات کا منہہ بولتا ثبوت کہلاتا ہے،
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
294
پوائنٹ
165
اک و ہند کے تمام گمراہ فرقوں کی ابتداء دیوبند سے ہوئی اور حد تو یہ ہے کہ ان کے اچھے اچھے علمی گھرانوں کے لوگ قادیانی شیعہ منکرِ حدیث بن کر مرتد ہوئے ہیں
اور تمام فرقوں کی ابتداء اسلام سے ہوئی!!!!!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
عمار خان ناصر شیخ سرفراز خاں صفدر رحمہ اللہ کے پوتے ہیں ۔
جاوید غامدی صاحب کے داماد حسن الیاس سنا ہے شیخ یوسف بنوری ( صاحب معارف السنن ) رحمہ اللہ کے نواسے ہیں ۔
دو عظیم شخصیات ، جن کی ساری عمر اسلاف کے علمی ورثہ کی حفاظت میں گزری ، ان کا نواسہ اور پوتا انکار حدیث کی ڈگر پر ، بظاہر حیران کن بات تو ہے ،لیکن اللہ کی سنت ہے ، یخرج الحی من المیت و یخرج المیت من الحی ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
مولانا زاہد الراشدی جو کہ شیخ سرفراز کے بیٹے اور عمار خاں کے والد ہیں ، سنا ہے کہ ان کا پہلے نام کچھ اور تھا ، لیکن شیخ سرفراز صاحب نے علامہ زاہد الکوثری سے محبت و عقیدت کی بنا پر تبدیل کرکے زاہد رکھا تھا ۔
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
ابھی وہ منکر حدیث بھی پوری طرح نہیں ہوئے ۔چہ جائیکہ مرتد
ہاں ۔۔۔تجدد پسندی کی طرف مائل ہیں ۔
ان کے سارے کزن جو کہ عالم ہیں ان کے سب سے زیادہ پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔
کاش اتنی اہمیت دیتے ہی ناں۔۔۔حتٰی کہ ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب جیسے بڑے عالم نے ایک نا سمجھ لڑکے کو جواب دینا شروع کردیا۔ مولانا سلیم اللہ خان، مولانا تقی عثمانی وغیرہ نے تبصرہ شروع کر دیا ۔
ایسے میں دوسرا عجب میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔
غامدی صاحب اگر ٹی وی نہ ہوتا تو ان کا بھی ’’مکتبہ فکر‘‘ نہی بنتا ۔
اب یہ عمار صاحب کا مکتبہ فکر بنا رہے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
غامدی صاحب اگر ٹی وی نہ ہوتا تو ان کا بھی ’’مکتبہ فکر‘‘ نہی بنتا ۔
ڈاکٹر اسرار صاحب کی ایک ویڈیو دیکھی تھی ، جس میں انہوں نے بتایا تھا ، مخالفین اسلام نے چار سطح پر کام کیا ہے ، جس میں انہوں نے یہ بتایا کہ انہوں نے کچھ ایسے لوگ تیار کیے ، جو اسلامی سکالرز کے نام سے جانے جاتے ہیں ، لیکن ان کا راس المال مسلمانوں کے خلاف کام کرنا ہی ہوتا ہے ، ایسے لوگ جن کے آلہ کار ہوتے ہیں ، وہ ان کی بات کو معاشرے میں عام کرنے اور سنوانے کے لیے تگ و دو کرتے ہیں ، ٹی وی شوز وغیرہ میں ان کے لیے ٹائم لے کر دیتے ہیں ۔ ان کا میدان میڈیا ہونے کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہوتی ہے ، کہ مساجد ، مدارس اور دینی اجتماعات و جلسوں میں لوگ میں ان کو قبول نہیں کرتے ۔
ڈاکٹر اسرار صاحب نے نام تو نہیں لیے تھے ، لیکن میری نظر میں جاوید احمد غامدی وغیرہ اسی قبیل کے آدمی ہیں ، میرے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں ، لیکن بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
السلام علیکم !
جہاں دیکھو یہی شور ہے ۔۔ ۔
فلاں فلاں منکر حدیث ہے ۔۔۔۔

یہ فتویٰ لگانے کا کسی کے پاس لائسنس ہے؟
آپ کے پاس یا جو یہ کہتا ہے کیا اس کے پاس کوئی دلیل بھی ہے؟
کہیں بھی کسی کو کہہ دیا جاتا ہے منکر حدیث؟
حدیث کی تعریف کوئی کرے گا یہاں؟
حدیث کہتے کس کو ہیں؟
حدیث ۔ ۔ ۔ صرف نبی کریم ﷺ کا نام لے کر کوئی بات کر ڈالنا وہ ضروری نہیں نبی کی ہی بات ہو۔۔۔۔۔۔!
میرے کچھ سوالات ہیں علم والا کوئی ہے تو میری بات سنے میں بات کرنا چہتا ہوں ۔شکریہ
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
السلام علیکم !
جہاں دیکھو یہی شور ہے ۔۔ ۔
فلاں فلاں منکر حدیث ہے ۔۔۔۔
یہ فتویٰ لگانے کا کسی کے پاس لائسنس ہے؟
آپ کے پاس یا جو یہ کہتا ہے کیا اس کے پاس کوئی دلیل بھی ہے؟
کہیں بھی کسی کو کہہ دیا جاتا ہے منکر حدیث؟
حدیث کی تعریف کوئی کرے گا یہاں؟
حدیث کہتے کس کو ہیں؟
حدیث ۔ ۔ ۔ صرف نبی کریم ﷺ کا نام لے کر کوئی بات کر ڈالنا وہ ضروری نہیں نبی کی ہی بات ہو۔۔۔۔۔۔!
میرے کچھ سوالات ہیں علم والا کوئی ہے تو میری بات سنے میں بات کرنا چہتا ہوں ۔شکریہ
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’ حدیث ‘ کیا ہے ، ’ منکر حدیث ‘ کیا ہے ، اور ان چیزوں کو دلائل اور شواہد کیا ہیں ، مصطلح الحدیث اور انکار حدیث کے رد میں لکھی گئی کتابیں اس سے بھری پڑی ہیں ، نہیں پتا تو بحث کرنے کی بجائے ، مطالعہ کیجیے ۔
آپ سے بحث و مباحثہ کرکے ہم نے دیکھ لیا ہے ، ایک تو آپ کے پاس علم نہیں ، اس پر اضافہ یہ کہ ’ لا علمی ‘ کا بھی ’ علم ‘ نہیں یا پھر اعتراف کا حوصلہ نہیں ، اس لیے سوائے ضیاع وقت کے اور کچھ حاصل ہوتا نظر نہیں آتا ۔
 
Last edited:
Top