• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل اور وینا ملک

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
میں تو یہی سمجھا ھوں کہ یہاں مخالفین کو جی بھر کر لتاڑا جاتا ھے ۔۔۔۔ بہت معذرت کے ساتھ
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وینا ملک جب اپنے شوہر کے ساتھ عمرے پر جارہی تھی تو نہایت شریفانہ حلیہ میں تھی (ایسے حلیہ کے بغیر کسی عورت کا مکہ مدینہ تو دور کی بات ہے، سعودیہ میں بھی داخلہ ممکن نہیں۔ میں نے وہاں آرامکو کی ملازمت کے دوران گوریوں کو بھی مکمل عبایا میں ہی باہر نکلتے دیکھا ہے)۔ اور وہ کہہ رہی تھی کہ یہ عمرہ میرے لئے مولانا طارق جمیل صاحب کا تحفہ ہے۔ کچھ لوگوں کو گمان ہوا کہ شاید قلب کچھ بدلا ہے۔ دوران عمرہ وہاں سے خبر آئی کہ وینا ملک نے شو بزنس چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ لوگ مزید مطمئن ہوگئے۔

پھر موصوفہ اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ جاتے ہوئے فرمانے لگیں کہ ہمارا ولیمہ امریکہ میں ہوگا۔ اور ہم ویلنٹائن ڈے بھی امریکہ میں منائیں گے۔ اور آئندہ میں کمرشیل فلموں میں کام نہیں کروں گی بلکہ صرف اصلاحی فلموں میں کام کروں گی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
پھر موصوفہ اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ جاتے ہوئے فرمانے لگیں کہ ہمارا ولیمہ امریکہ میں ہوگا۔ اور ہم ویلنٹائن ڈے بھی امریکہ میں منائیں گے۔ اور آئندہ میں کمرشیل فلموں میں کام نہیں کروں گی بلکہ صرف اصلاحی فلموں میں کام کروں گی۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
میں پہلے بھی کسی جگہ گزارش کر چکا ہوں ۔ کہ اس طرح کے لوگ جب کسی عالم دین سے شرف ملاقات حاصل کرلیتے ہیں تو اس کے بعد وہ سارے کام جن کو پہلے گناہ سمجھ کر کرتے آئے ہیں ، نیکی و بھلائی کا لبادہ اوڑھا کر پیش کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ گویا عیسائیوں کی طرح ’’ پادری ‘‘ سے سب کچھ ’’ جائز ‘‘ ہونے کی سند مل جاتی ہے ۔
 
شمولیت
نومبر 11، 2013
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
63
کچھ باقی بھی ہے دل کی بھڑاس نکل گئی
یوٹوب پر بھی ویڈو دیکھ لیتے۔ پھر تبصرہ کرتے۔اللہ سب سے پہلے تم کو ہدایت دے
مجھ کو تو اللہ ہدایت دے آمین۔
کبھی اپنے اور ان کے لئے بھی ہدایت کی دعا مانگ لینا۔
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
مجھ کو تو اللہ ہدایت دے آمین۔
کبھی اپنے اور ان کے لئے بھی ہدایت کی دعا مانگ لینا۔

طارق جمیل صاحب جب تک دیو بندیت اور فضائل اعمال اور ابو حنیفہ کے پیچھے چلیں گے، ہدایت کیسے ملے گی؟
 
اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
ہدایت کیسے ملے گی؟
جیسے ہدایت کا ٹھیکہ آپ کے پاس ہے؟ ہمیشہ منفی سوچ ہی رکھنا . بھائی نے دعا کی تھی آمین ہی کہ دیتے .
 
ذیشان احمد

مبتدی
شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
18
ہر جماعت ،فرقہ ، مسلک میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ یہ شکست کی نشانی ہے کہ کوئی شخص دلائل کے بجائے چند گناہ گاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مسلک کو برا بھلا کہے۔ وینا ملک کے نام پر تبلیغی جماعت ، دیوبند اور مولانا طارق جمیل صاحب کو نشانہ بنانے والے پہلے ۲۰جنوری۲۰۱۴کا (ایلونتھ ہاور )پروگرام اور ۲۱ جنوری کا "فیصلہ عوام کا" سنیں اور اس میں جو مولانا نے دلائل دیے ہیں اُن کا جواب دیں اور بتائیں کہ مولانا نے کیا قصور کیا ہے۔ میرا یہ مشاہدہ ہے کہ نیٹ پر سب سے زیادہ مخالفت تبلیغی جماعت کی کی جا رہی ہے خواہ وہ بریلوی ہوں یا اہلحدیث حضرات۔ اس جماعت کی خاموش کامیابیوں پر بہت سے لوگ افسردہ ہیں۔ اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔
 
ذیشان احمد

مبتدی
شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
18
یار لوگوں کو نیا ہتھیار ہاتھ آ گیا ہے ۔ اب وینا ملک کے ہر گناہ کا ذمہ دار تبلیغی جماعت اور مولانا طارق جمیل صاحب کو ٹھہرانے کے مزے لے کر اپنی آخرت برباد کر رہے ہیں۔ اگر اﷲ سے ڈرتے ہو تو فقط انصاف کی بات کرو اور جو پروگرام میں نے بتائے پہلے وہ دیکھو پھر بات کرو۔
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
جیسے ہدایت کا ٹھیکہ آپ کے پاس ہے؟ ہمیشہ منفی سوچ ہی رکھنا . بھائی نے دعا کی تھی آمین ہی کہ دیتے .

ھدیت تو اللہ دیتا ھے۔
کیا اللہ کی کتاب سے زیادہ ،فضائل اعمال سے تبلیغ کرنا صحیح ھے؟
کیا دیوبندی ھونا صحیح ھے؟
کیا اللہ اور رسول سے بے سند باتیں منسوب کرنا صحیح ھے؟
کیا دین کے نام پر جھوٹے قصّے سنانا صحیح ھے؟
اللہ کے لیئے محبت کرو اور اللہ کے لیئے ہی نفرت کرو۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ہر جماعت ،فرقہ ، مسلک میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ یہ شکست کی نشانی ہے کہ کوئی شخص دلائل کے بجائے چند گناہ گاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مسلک کو برا بھلا کہے۔ وینا ملک کے نام پر تبلیغی جماعت ، دیوبند اور مولانا طارق جمیل صاحب کو نشانہ بنانے والے پہلے ۲۰جنوری۲۰۱۴کا (ایلونتھ ہاور )پروگرام اور ۲۱ جنوری کا "فیصلہ عوام کا" سنیں اور اس میں جو مولانا نے دلائل دیے ہیں اُن کا جواب دیں اور بتائیں کہ مولانا نے کیا قصور کیا ہے۔ میرا یہ مشاہدہ ہے کہ نیٹ پر سب سے زیادہ مخالفت تبلیغی جماعت کی کی جا رہی ہے خواہ وہ بریلوی ہوں یا اہلحدیث حضرات۔ اس جماعت کی خاموش کامیابیوں پر بہت سے لوگ افسردہ ہیں۔ اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔
محترم بھائی!
آپ کی گزارش میں،

1۔شکست ہار ،جیت ، یہ نہ تو اسلام کاحکم ہے اور نہ ہی مقصد۔
2۔آپ دلائل ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں تو فراہم کیئے جا سکتے ہیں۔۔۔کیونکہ دلائل کے بغیر تنقید کرنا اہل حدیث کا شیوہ نہیں۔
3۔آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے ؟؟؟ کچھ اس کی وضاحت کر دیں۔
4۔جب بات وینا ملک کی آئی ،تو آپ نے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنائے جانے کی بات کہی اور آخر میں خود ہی فرما دیا کہ تبلیغی جماعت ہی سے اللہ تعالی اتمام حجت کا کام لے رہا ہے،تو اس طرح تبلیغی جماعت میں تمام وہ لوگ آگئے جو ان سے منسلک ہیں۔۔۔۔پھر وینا ملک کے لیے ایسا رویہ کیوں بھائی؟تضاد تو آپ کی باتوں میں ہے۔
 
Top