ہر جماعت ،فرقہ ، مسلک میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ یہ شکست کی نشانی ہے کہ کوئی شخص دلائل کے بجائے چند گناہ گاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مسلک کو برا بھلا کہے۔ وینا ملک کے نام پر تبلیغی جماعت ، دیوبند اور مولانا طارق جمیل صاحب کو نشانہ بنانے والے پہلے ۲۰جنوری۲۰۱۴کا (ایلونتھ ہاور )پروگرام اور ۲۱ جنوری کا "فیصلہ عوام کا" سنیں اور اس میں جو مولانا نے دلائل دیے ہیں اُن کا جواب دیں اور بتائیں کہ مولانا نے کیا قصور کیا ہے۔ میرا یہ مشاہدہ ہے کہ نیٹ پر سب سے زیادہ مخالفت تبلیغی جماعت کی کی جا رہی ہے خواہ وہ بریلوی ہوں یا اہلحدیث حضرات۔ اس جماعت کی خاموش کامیابیوں پر بہت سے لوگ افسردہ ہیں۔ اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔
محترم بھائی!
آپ کی گزارش میں،
1۔شکست ہار ،جیت ، یہ نہ تو اسلام کاحکم ہے اور نہ ہی مقصد۔
2۔آپ دلائل ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں تو فراہم کیئے جا سکتے ہیں۔۔۔کیونکہ دلائل کے بغیر تنقید کرنا اہل حدیث کا شیوہ نہیں۔
3۔آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے ؟؟؟ کچھ اس کی وضاحت کر دیں۔
4۔جب بات وینا ملک کی آئی ،تو آپ نے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنائے جانے کی بات کہی اور آخر میں خود ہی فرما دیا کہ تبلیغی جماعت ہی سے اللہ تعالی اتمام حجت کا کام لے رہا ہے،تو اس طرح تبلیغی جماعت میں تمام وہ لوگ آگئے جو ان سے منسلک ہیں۔۔۔۔پھر وینا ملک کے لیے ایسا رویہ کیوں بھائی؟تضاد تو آپ کی باتوں میں ہے۔