محترمہ ماھنہہر قادری نے لکھا ہے کہ
مولوی اسماعیل اپنی کتاب تقویۃالایمان میں ایک حدیث کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ
یعنی میں بھی ایک دن مر کر مٹی میں ملنے والا ہوں۔معاذاللہ۔مٹی میں ملنے کے معنی برباد ہو جانا ،خاک ہو جانا (نور اللغات)اب ہمارا یہ اعتراض کے اس کے پیرو کار یہ بتائیں کہ یہ کس حدیث کے الفاظ ہیں؟حدیث میں تو ہے کہ میری قبر سے گزرے اور کہاں یہ فائدہ کتنا بڑا افترا ہے محمد رسول اللہ پر۔
محترمہ حدیث کے آخری الفاظ اور شاہ صاحب کا فائدہ پڑھیں "ملنے" کے معنیٰ خود بخود سمجھ میں آجائیں گے
جو تو گزرے میری قبر پر کیا تو سجدہ کرے تو اس نے کہا میں نے نہیں،فرمایا تو مت کر۔الحدیث،(یہ الفاظ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائے تھے تو اس وقت آپ زندہ تھے ۔ اور قبر میں مدفون بھی نہ تھے)اب فائدہ کے الفاظ پڑھیں!
فائدہ:
یعنی میں بھی اک دن مر کر مٹی میں ملنے ولا(دفن ہونے والا ناقل) ہوں تو کب سجدہ کے لائق ہوں سجدہ تو اسی ذات کو ہے کہ نہ مرے کبھی،
اس حدیث سے معلوم ہوا سجدہ نہ کسی زندہ کو کیجئے نہ کسی مردہ کو نہ کسی قبر کو کیجئے نہ کسی تھان کو کیونکہ جو زندہ ہےسو ایک دن اس نے مرنے والا ہے اور جو مر گیا سو کبھی زندہ تھا اور بشریت کی قید میں گرفتار ،پھر مر کر خدا نہیں بن گیا ہے ،بندہ ہی بندہ ہے،
شاہ صاحب نے فائدہ نقل کرنے کے بعد لکھا ہے کہ
اس حدیث سے معلوم ہوا۔ فائدہ کے الفاظ شاہ صاحب کے اپنے ہیں جب انہوں نے اسےحدیث کی طرف منصوب ہی نہیں کیا تو محترمہ کا انہیں حدیث میں دکھانے کا مطالبہ ہی غلط ہے ۔ اور جب حدیث کی بات کی تو یہ نہیں کہا کہ حدیث میں یہ بات ہے بلکہ یوں لکھا کہ
اس حدیث سے معلوم ہوا۔
اردو کی دیگر لغات کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ "ملنا" کے کیا معنے ہیں۔نور الغات ج4 ص632 پر "ملنا" کے معانی لکھے ہیں کہ
پیوستہ ہونا ،ملحق ہونا ،چسپاں ہونا ،ایک ذات ہونا ،
جامع الغات ج 2 ص565 میں لکھا ہے کہ
"ملنا" کے معنیٰ دفن ہونا ،اور مٹی میں پڑنا لکھے ہیں اور ج4 ص 460 میں لکھا ہے کہ
مٹی سے مل جانا ،دفن ہونا ۔
منیر الغات ص 90میں لکھا ہے ،
خاک میں ملنا،دفن ہونا۔
مسدس حالی صفحہ 16
؎
طبیعت میں جو اس کے
جوہر تھے اصلی
ہوئے سب تھے مٹی میں مل کر وہ مٹی،
فرہنگ آصفیہ ص289ج4
نسیم اعدا سے شکوہ کیا پس از مرگ
ہمیں یاروں نے مٹی میں ملا یا
امید ہے محترمہ کی سمجھ میں بات آگئی ہوگی۔محترمہ جناب باقر بھائی نے بھی آپ سے پوچھا تھا کہ یہ عبارت اگر گستاخی رسول ہے تو کیا آپ شاہ اسمٰعیل دہلوی کو مسلمان سمجھتی ہیں یا کافر؟
صاف صاف آگاہ کریں