• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ: چند الزامات کا تحقیقی جائزہ

شمولیت
اپریل 24، 2014
پیغامات
158
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
77
لیکن ان پیج کی تین فائلیں ہیں ، جن میں سے دو میں تقریبا 150 ، 150 صفحات دکھائے جارہے ہیں جبکہ ایک میں پندرہ بیس صفحے ہیں ۔ کیا یہ تکرار ہے ؟ یا پھر ان پیج فائل صفحات کو صحیح طرح سے نہیں دکھارہی ؟ یا کوئی او رمعاملہ ؟
مواد کم صفحات ہر ہے۔۔۔باقی صفحات سادے ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 11، 2013
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
52
ماشاءاللہ ، انتہائی اہم کتاب ہے ، بعض کبار علماء سے بھی اس کی تعریف سنی ہے ۔
اس کتاب کی ان پیج فائل ، محترم یاسر اسعد صاحب نے فراہم کی ہے ، اب دو کام کرنے ہیں ، ایک تو اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کرکے ، فورم پر لگانا ہے ، دوسرا اس کی پی ڈی ایف فائل تیار کرنی ہے ، تاکہ اسے محدث لائبریری پر اپلوڈ کیا جاسکے ۔
اگر کوئی ساتھی یہ کام کرنا چاہیں تو بہتر ، ورنہ پھر میں خود ان شاءاللہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔
یونیکوڈ میں کرنا زیادہ مشکل نہیں ، یہ آن لائن سائٹ ہے ، اس پر ان پیج فائل سے ایک صفحہ کاپی کریں ، کنورٹ پر کلک کریں ، فورا یونیکوڈ ٹیکسٹ سامنے آجائے گا ، اسے فورم پر پیسٹ کرکے پوسٹ کردیں ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حرف آغاز
بر صغیر ہندو پاک میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی انقلابی تحریک کو آگے بڑھانے میں شیخ الکل فی الکل حضرت میاں نذیر حسین محدث دہلوی علیہ الرحمہ کا کلیدی رول رہا ہے۔ شاہ اسحاق محدث دہلوی کے مکہ ہجرت کے بعدمیاں صاحب ان کی مسند تدریس پر فروکش ہوئے اور سرزمین دہلی سے کتاب وسنت کا غلغلہ بلند کیا جس کی بازگشت ملک و بیرون ملک میں واضح طور پر سنائی دی۔ میاں صاحب کی اس درس گاہ سے باکمال علما اورباوقار فضلا کی ایک مقدس جماعت نکلی جس نے ہندوستان میں علم قرآن وحدیث کی تر ویج واشاعت کو اپنا وظیفہ حیات بنا لیا اورتقلیدی جمود کو فرو کرنے اور ولی اللہی فکر کو پروان چڑھانے میں بڑی محنت وجانفشانی کا مظاہرہ کیا۔ حضرت میاں صاحب کے ارشد تلامذہ کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اس کے ذکر کے لیے ایک رجسٹر درکار ہے ؂
سفینہ چاہیے اس بحر بیکراں کے لیے
برا ہو اس مسلکی تعصب اور بغض وعناد کا جس نے انیسوی صدی کے اس مرد مجاہد کی خدمات پر پردہ ڈالنے اور اس پر نیش زنی کرنے میں تمام اخلاقی حدودکوپامال کر دیا۔ وہ شخص جو تحریک آزادی فکر کا نقیب، شاہ ولی اللہ کے نظریات کا امین ، جماعت سلف کا پاسبان ونگہبان، کتاب وسنت کا داعی ، حضرت شاہ اسحاق کا شاگرد خاص.... تھا ، امت کے ایک طبقے کی نگاہ میں معتوب و مغضوب ٹھہرا، اس پر دنیا جہان کے الزامات عائد کر کے اس کی تاب ناک شخصیت کو مسخ کرنے کی ناپاک کوششیں کی گئیں۔ آپ کا ’’جرم‘‘ صرف اتنا تھا کہ آپ تقلید کے بجائے عمل بالحدیث کے قائل تھے اور کتاب وسنت ہی کو اصل مرجع ومنبع قرار دیتے تھے ؂
اصل دیں آمد کلام اللہ معظم داشتن
پس حدیث مصطفی بر جاں مسلم داشتن
تقریبا تین سو صفحات کی کتاب ہے ، روز دس پندرہ صفحات لگتے رہے تو تقریبا ایک ماہ میں مکمل کتاب فورم پر آجائے گی ۔
محترم @محمد نعیم یونس صاحب نے تو اس حوالے سے بہت ساری نیکیاں کمالی ہوئی ہیں ، میرے خیال میں @محمد عامر یونس صاحب کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے ۔
کتاب یونیکوڈ میں ہو سکی یا نہیں؟ اور اسی طرح پی ڈی ایف بھی۔
@یاسراسعد بھائی اگر فائل میل کر سکیں تو مجھے میل کر دیں میں یونیکوڈ اور پی ڈی ایف دونوں کر دوں۔
ایک پی ڈی ایف اپلوڈ ہے اس کی کوالٹی بہت خراب ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
Top