• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میراث میں سے یتیم و مساکین کو بھی کچھ دے دینا۔ تفسیر السراج۔پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ اُولُوا الْقُرْبٰي وَالْيَتٰمٰى وَالْمَسٰكِيْنُ فَارْزُقُوْھُمْ مِّنْہُ وَقُوْلُوْا لَھُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا۝۸ وَلْيَخْشَ الَّذِيْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِھِمْ ذُرِّيَّۃً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَيْھِمْ۝۰۠ فَلْيَتَّقُوا اللہَ وَلْيَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِيْدًا۝۹
اور تقسیم(میراث) کے وقت جب قرابتی اور یتیم اورمحتاج حاضر ہوں تو اس مال میں سے انھیں کچھ دو اور ان سے اچھی بات بولو۔۱؎ (۸) اورچاہیے کہ ڈریں وہ لوگ کہ اگر پیچھے ناتواں اولاد چھوڑیں تو ان پر اندیشہ کریں (یعنی ہمارے پیچھے ایسا ہی حال ان کا ہوگا) پس چاہیے کہ وہ خدا سے ڈریں اورسیدھی بات بولیں۔۲؎(۹)
۱؎ اس آیت میں بتایاہے کہ بانٹتے وقت اگرکچھ لوگ اپنے عزیز یا دوسرے محتاج ومستحق جمع ہوجائیں تو انھیں بھی کچھ نہ کچھ دے دو، تاکہ وہ دل شکستہ نہ ہوجائیں اور ان سے اس طرح پیش آؤ جس سے کہ ان کے وقار اورناموس کوٹھیس نہ پہنچے۔

۲؎ یہ خطاب ان لوگوں سے ہے جو مریض کے پاس بیٹھتے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ وہ دوسرے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ وصیت لکھوا لیں اوراصل ورثا کو محروم رکھیں۔ فرمایا، یہ حرکت نہایت مذموم ہے ۔ ان کو سوچنا چاہیے کہ اگریہی پوزیشن ان کی ہوتو وہ کیا کریں۔ یعنی اگر ان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں تو کیا یہ گوارا کریں گے کہ ان کے لیے کچھ نہ چھوڑجائیں۔
حل لغات

{قَوْلاً سَدِیْدًا} ڈھب کی بات۔
 
Top