• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا سائنسی حق

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
لہذا یہ میرا سائنسی حق ہے کہ میں ائمہ سائنس آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ پر تنقید کروں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ فیس بکی سائنسدان ہی کہہ دیں گے؟
ابتسامہ
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
ٹھیک ہے وہ ابوحنیفہ پر تنقید کرنے کا حق نہیں رکھتا لیکن جو ابوحنیفہ پر تنقید کرنے کے اہل تھے ان کے اقوال تو نقل کرسکتا ہے اور ان اقوال کی بنیاد پر اپنی رائے بھی پیش کرسکتا ہے جو بالکل غلط نہیں ہوگی۔
شاہد بھائی ایک نا اہل شخص اقوال تو نقل کر لے گا لیکن ان مختلف اقوال میں تطبیق و توضیح تو ایک اہل شخص ہی کر سکتا ہے۔ ورنہ نقل تو وہ بھی کرتے ہیں جو امام ابو حنیفہ کی تکفیر کرتے ہیں۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
جبکہ محمد بن حسن الشیبانی کو محدثین نے دجال، کذاب وغیرہ قرار دیا ہے۔ کیا کسی کذاب اور دجال سے بھی اللہ راضی ہوسکتا ہے؟؟؟
اللہ کس سے راضی ہوتا ہے اور کس سے ناراض، اس بات کا اندازہ مخلوق نہیں لگا سکتی اور وہ بھی کس بلبوتے پر؟ محض ایک محدث کے ان کو کذاب کہہ دینے پر۔ اور آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے لفظ کذاب کس معنی میں کہا ہے، اور پھر بھی آپ نے اس کو وحی کا درجہ دے دیا اور انہیں واقعتا قصدا جھوٹ بولنے کے معنی میں کذاب قرار دے دیا! اور دجال کا لفظ کس نے کہا ہے یہ بھی بتا دیجیے۔
اس کے برعکس جرح وتعدیل کے معتدل امام، علی بن عبد اللہ المدینی نے انہیں صدوق کہا ہے۔ اس لئے کہتے ہیں نقل کرنا آسان ہے لیکن تطبیق اور توضیح مشکل۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
امام ابو حنیفہ کے فضائل و مناقب
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 26 September 2013 09:58 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل فیس بک پر کچھ لوگ امام ابو حنیفہ کو کافر اور مشرک ثابت کرنے کی سر توڑ کر رہے ہیں اور نا معلوم حوالہ جات دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔کیا یہ درست ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے لوگ جاہل اور امام ابو حنیفہ کے مناقب سے ناواقف ہیں، ان سے اجتہادی اختلاف تو ہو سکتا ہے ،مگر اتنے شدید فتوے لگانا نادانی اور جہالت کی علامت ہے۔ آپ کی خدمات بڑی معروف اور شاندار ہیں۔ آپ ائمہ اربعہ (: امام ابو حنیفہ, امام مالک, امام شافعی, امام احمد بن حنبل) میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔
معروف سیرت نگا رعلامہ ذہبیؒ (748ھ) اپنی کتاب "تذكرة الحفاظ" میں( جو ہزاروں بلکہ لاکھوں حدیثوں کے ماہر و حافظ اماموں (محدثین) کے ذکر میں ہے) آپ کی جلالت شان، امامت و فقاہت، اور فضل و کمال کو بڑے بڑے اساطین علم و فضل اور کبار فقہاء و محدثین کی شہادت سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
’’کان اماماً ورعاً عالماً عاملاً متعبدا کبیرالشان۔‘‘
آپ امام، متورع، عالم، عامل، متقی اور کبیرالشان انسان تھے۔
امام ابو حنیفہ کے مناقب و فضائل پر متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں ،جن کو یہاں بیان کرنے کا موقع نہیں ہے۔ اور جو لوگ ان کی شان میں یہ جسارت کر رہے ہیں ،وہ نادانی اور جہالت کے سبب ہے۔ اللہ انہیں ہدایت نصیب فرمائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی

فتوی کمیٹی

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437

مجھے لگتا ہے کہ اہل حدیث ابوحنیفہ کے معاملے میں جھوٹ بولنا جائز سمجھتے ہیں۔ اگر ان کے پاس ابوحنیفہ کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوئی خاص دلیل ہے تو پیش کریں تاکہ ہم بھی اس پر عمل کرکے لوگوں کے طعن اور تشنیع سے بچ سکیں۔

ایسے لوگ جاہل اور امام ابو حنیفہ کے مناقب سے ناواقف ہیں، ان سے اجتہادی اختلاف تو ہو سکتا ہے ،مگر اتنے شدید فتوے لگانا نادانی اور جہالت کی علامت ہے۔ آپ کی خدمات بڑی معروف اور شاندار ہیں۔ آپ ائمہ اربعہ (: امام ابو حنیفہ, امام مالک, امام شافعی, امام احمد بن حنبل) میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔
ابوحنیفہ نے نہ کوئی تفسیر لکھی نہ احادیث جمع کیں نہ حدیث کی کوئی شرح لکھی اور نہ ہی کوئی اور مفید کتاب تو ابوحنیفہ کی وہ کون سی خدمات ہیں جو معروف اور شاندار ہیں، زرا صحیح سند سے کوئی ایک دینی خدمت لکھ کر اپنے اس جھوٹ سے بری الذمہ ہونے کی کوشش کریں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
أئمہ أربعہ کا مقام اور ان کے بارے میں اپنی زبان کو لگام دینا

سنیے امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس رحمہ اللہ کی زبانی

لنک

ہو سکے تو کوئی بھائی اس کا اردو ترجمہ کر دیں -

جزاک اللہ
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

@محمد عامر یونس بھائی آپ معاملے کو سمجھ نہیں پارہے اور مسلسل غیر متعلقہ دلائل پیش کئے جارہے ہیں۔ میرے بھائی آپ جو آیات اور احادیث اس سلسلے میں پیش کررہے ہیں تو یہ آپ مجھ پر تنقید نہیں کررہے کیونکہ میں تو صرف ناقل ہوں آپکی یہ تنقید براہ راست کبار اور جمہور محدثین پر ہے۔ خدارا کچھ تو غور کریں۔
 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بھائی میرا قرآن و حدیث پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ھم آئم کا احترام کریں اور ان کی وہ بات جو قرآن و صحیح حدیث سے ٹکرائے اس کو چھوڑ دیں نا کہ ھم آئم پر انگلی اٹھائے

بھائی اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو مجھے معاف کر دینا اور اوپر جو ویڈیو میں نے شیخ عبدالرحمن السدیش حفظہ اللہ کی شیئر کی ہے کیا آپ اس کا اردو ترجمہ کر سکتے ہے تا کہ ھم سب کے علم میں اضافہ ہو

آپ کا مخلص بھائی
 
Top