رضا میاں
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 1,557
- ری ایکشن اسکور
- 3,581
- پوائنٹ
- 384
ابتسامہلہذا یہ میرا سائنسی حق ہے کہ میں ائمہ سائنس آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ پر تنقید کروں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ فیس بکی سائنسدان ہی کہہ دیں گے؟
ابتسامہلہذا یہ میرا سائنسی حق ہے کہ میں ائمہ سائنس آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ پر تنقید کروں۔ زیادہ سے زیادہ لوگ فیس بکی سائنسدان ہی کہہ دیں گے؟
شاہد بھائی ایک نا اہل شخص اقوال تو نقل کر لے گا لیکن ان مختلف اقوال میں تطبیق و توضیح تو ایک اہل شخص ہی کر سکتا ہے۔ ورنہ نقل تو وہ بھی کرتے ہیں جو امام ابو حنیفہ کی تکفیر کرتے ہیں۔ٹھیک ہے وہ ابوحنیفہ پر تنقید کرنے کا حق نہیں رکھتا لیکن جو ابوحنیفہ پر تنقید کرنے کے اہل تھے ان کے اقوال تو نقل کرسکتا ہے اور ان اقوال کی بنیاد پر اپنی رائے بھی پیش کرسکتا ہے جو بالکل غلط نہیں ہوگی۔
اللہ کس سے راضی ہوتا ہے اور کس سے ناراض، اس بات کا اندازہ مخلوق نہیں لگا سکتی اور وہ بھی کس بلبوتے پر؟ محض ایک محدث کے ان کو کذاب کہہ دینے پر۔ اور آپ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ انہوں نے لفظ کذاب کس معنی میں کہا ہے، اور پھر بھی آپ نے اس کو وحی کا درجہ دے دیا اور انہیں واقعتا قصدا جھوٹ بولنے کے معنی میں کذاب قرار دے دیا! اور دجال کا لفظ کس نے کہا ہے یہ بھی بتا دیجیے۔جبکہ محمد بن حسن الشیبانی کو محدثین نے دجال، کذاب وغیرہ قرار دیا ہے۔ کیا کسی کذاب اور دجال سے بھی اللہ راضی ہوسکتا ہے؟؟؟
مجھے لگتا ہے کہ اہل حدیث ابوحنیفہ کے معاملے میں جھوٹ بولنا جائز سمجھتے ہیں۔ اگر ان کے پاس ابوحنیفہ کے بارے میں جھوٹ بولنے کی کوئی خاص دلیل ہے تو پیش کریں تاکہ ہم بھی اس پر عمل کرکے لوگوں کے طعن اور تشنیع سے بچ سکیں۔امام ابو حنیفہ کے فضائل و مناقب
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 26 September 2013 09:58 AM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل فیس بک پر کچھ لوگ امام ابو حنیفہ کو کافر اور مشرک ثابت کرنے کی سر توڑ کر رہے ہیں اور نا معلوم حوالہ جات دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔کیا یہ درست ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسے لوگ جاہل اور امام ابو حنیفہ کے مناقب سے ناواقف ہیں، ان سے اجتہادی اختلاف تو ہو سکتا ہے ،مگر اتنے شدید فتوے لگانا نادانی اور جہالت کی علامت ہے۔ آپ کی خدمات بڑی معروف اور شاندار ہیں۔ آپ ائمہ اربعہ (: امام ابو حنیفہ, امام مالک, امام شافعی, امام احمد بن حنبل) میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔
معروف سیرت نگا رعلامہ ذہبیؒ (748ھ) اپنی کتاب "تذكرة الحفاظ" میں( جو ہزاروں بلکہ لاکھوں حدیثوں کے ماہر و حافظ اماموں (محدثین) کے ذکر میں ہے) آپ کی جلالت شان، امامت و فقاہت، اور فضل و کمال کو بڑے بڑے اساطین علم و فضل اور کبار فقہاء و محدثین کی شہادت سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔
’’کان اماماً ورعاً عالماً عاملاً متعبدا کبیرالشان۔‘‘
آپ امام، متورع، عالم، عامل، متقی اور کبیرالشان انسان تھے۔
امام ابو حنیفہ کے مناقب و فضائل پر متعدد کتب لکھی جا چکی ہیں ،جن کو یہاں بیان کرنے کا موقع نہیں ہے۔ اور جو لوگ ان کی شان میں یہ جسارت کر رہے ہیں ،وہ نادانی اور جہالت کے سبب ہے۔ اللہ انہیں ہدایت نصیب فرمائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی
ابوحنیفہ نے نہ کوئی تفسیر لکھی نہ احادیث جمع کیں نہ حدیث کی کوئی شرح لکھی اور نہ ہی کوئی اور مفید کتاب تو ابوحنیفہ کی وہ کون سی خدمات ہیں جو معروف اور شاندار ہیں، زرا صحیح سند سے کوئی ایک دینی خدمت لکھ کر اپنے اس جھوٹ سے بری الذمہ ہونے کی کوشش کریں۔ایسے لوگ جاہل اور امام ابو حنیفہ کے مناقب سے ناواقف ہیں، ان سے اجتہادی اختلاف تو ہو سکتا ہے ،مگر اتنے شدید فتوے لگانا نادانی اور جہالت کی علامت ہے۔ آپ کی خدمات بڑی معروف اور شاندار ہیں۔ آپ ائمہ اربعہ (: امام ابو حنیفہ, امام مالک, امام شافعی, امام احمد بن حنبل) میں ایک خاص ممتاز اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@محمد عامر یونس بھائی آپ معاملے کو سمجھ نہیں پارہے اور مسلسل غیر متعلقہ دلائل پیش کئے جارہے ہیں۔ میرے بھائی آپ جو آیات اور احادیث اس سلسلے میں پیش کررہے ہیں تو یہ آپ مجھ پر تنقید نہیں کررہے کیونکہ میں تو صرف ناقل ہوں آپکی یہ تنقید براہ راست کبار اور جمہور محدثین پر ہے۔ خدارا کچھ تو غور کریں۔