• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی

شمولیت
اپریل 18، 2014
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
33
میں اُسی کوہ صفت خون کی اک بوند ہوں جو
ریگ زارِ نجف و خاکِ خراساں سے ملاــــ!

میں ملک کاشف اعوان ہوں۔

سلّوں والی سخت چٹانی دھرتی سطح مرتفع پوٹھوہار  کہ جس کا بنیادی کام تو پاک فوج کی بیرکوں کو سخت جان فولادی جسموں والے "ڈھول سپاہی" مہیّا کرنا ہے اور جس کے ماتھے کا جھومر 4 نشانِ حیدر ہیں  سے میرا تعلق ہے۔ حال مقیم شہرِ لاہور ہوں کہ جس کی بابت میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس شہر سے بچ کر رہنا چاہئیے، بہت جلد اپنا عادی بنا لیتا ہے۔
بنیادی طور پر ایک شاعر اور نثر نگار۔ "بریدہ سر" کے نام سے مختلف اخبارات میں کالم تحریر کرتا ہوں اور مختلف تحقیقی جریدوں میں اقتصادیات پر پُر مغز ]یہ میرا ذاتی خیال ہے[ مقالے بھی تحریر کرتا ہوں۔ کثیر الجہت متنوع موضوعات پر بین الاقوامی کانفرنسوں میں شمولیت اختیار کر چکا ہوں اور تحقیقی و ادبی نوعیت کی 33 کتابیں بھی منصۂ شہود پر آ چکی ہیں۔
پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہوں اور مختلف ملکی یونیورسٹیز میں وزیٹنگ لیکچرار کے طور پر بھی پایا جاتا ہوں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اسلام علیکم :

آپ کو محدث فورم پر خوش آمدید! بھائی امیج سے آپ اپنا فوٹو ہٹا دے -
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
ماشاء اللہ -- بھائی آپ تو multiple skills کے مالک ہیں۔
آپ کو محدث فورم پر خوش آمدید، امید ہے ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ان شاء اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محدث فورم پر خوش آمدید بھائی جان۔
آپ کا تعارف تو بہت مرعوب کن ہے، ماشاءاللہ۔۔
امید ہے کہ ہمیں بھی اپنے تحقیقی و پرمغز مقالات اور کالمز سے مستفیض ہونے کا موقعہ عنایت کرتے رہیں گے۔
"بریدہ سر" بہت خوب!
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محدث فورم پر خوش آمدید بھائی جان۔
اللہ تعالیٰ آپ سے اپنے دین کی خدمت کا کام لے اور آپ کی صلاحیتیں اللہ کے دین کی سرفرازی میں ہی کام آئیں ۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ ہمیں بھی سیکھنے کو ملے گا ان شاء اللہ ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ملک کاشف اعوان صاحب !
خوش آمدید بر محدث فورم۔
فورمی دنیاکی رِیت ہے کہ یہاں مختلف ذہن اورمتفرق دلچسپیاں رکھنےوالے افرادہوتےہیں ۔ جو اپنے اپنے پسندیدہ موضوعات میں دلچسپی رکھتے اوراس پر دوسروں کو بھی ابھارتےہیں ۔
آپ نےاس اسلامی فورم کا انتخاب کیا یقینا اچھی نیت سے ہی کیا ہوگا ۔ امید ہےکہ آپ بہت جلد فورم پر ایک بہترین لکھاری اور وسیع الظرف قاری کی حیثیت سےمعروف ہوجائیں گے ۔
اور سرفرازیء دین کی صورت میں اپنے مقصد زندگی کو بہتر طریقہ سےسرانجام دے سکیں گے ۔
آپ کا تعارف پڑھ کربہت اچھا لگا ۔
میں اُسی کوہ صفت خون کی اک بوند ہوں جو
ریگ زارِ نجف و خاکِ خراساں سے ملاــــ!
آپکی ذات کے تناظرمیں اس شعر کی تشریح جاننے کو جی چاہ رہا ہے ۔
سلّوں والی سخت چٹانی دھرتی سطح مرتفع پوٹھوہار  کہ جس کا بنیادی کام تو پاک فوج کی بیرکوں کو سخت جان فولادی جسموں والے "ڈھول سپاہی" مہیّا کرنا ہے اور جس کے ماتھے کا جھومر 4 نشانِ حیدر ہیں  سے میرا تعلق ہے۔ حال مقیم شہرِ لاہور ہوں
لاہورمنتقل ہونے کا سبب ملازمت یا کاروباری مصروفیات ہیں یا پھر علاقے کےبنیادی کام سے متاثر ہوکر اس کو خیر آباد کہنا پڑا ؟ بالفاظ دیگر اس نقل مکانی کا سبب لاہور کی محبت یا ضرورت ہے یا پھر سلوں والی سے بیزاری اور عدم دلچسپی ۔؟
حال مقیم شہرِ لاہور ہوں کہ جس کی بابت میرا بھی یہی خیال ہے کہ اس شہر سے بچ کر رہنا چاہئیے، بہت جلد اپنا عادی بنا لیتا ہے۔
یہ لفظ’’ بھی ‘‘ کا اضافہ کرکے کسی اورشخصیت کی طرف اشارہ مقصود ہے ؟
 
Top