محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
موضوع کا عنوان ہے "میری پسندیدہ دُعا" جس میں ہم کو جو دُعا پسند ہوگی ہم وہی پوسٹ کریں اگر موضوع کا نام ہوتا "ہماری پسندیدہ دعائیں" تو یہاں جتنی چاہیں اپنی پسند کی دُعائیں پیش کرسکتے ہیں اگر میں غلط ہوں تو میری تصحیح کردیجئے گا
اس دھاگے میں ہم اپنی پسندیدہ دعائیں شئیر کریں گے۔ایک رکن زیادہ سے زیادہ پانچ دعائیں شئیر کر سکتا ہے۔
جزیت خیرا ۔ ۔ مجھے یہ دعا بہت پسند ہے کیونکہ:حسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ﴿١٢٩﴾(التوبہ)
مجھے اللہ کافی ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میرا بھروسہ اسی پر ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔۔
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح و شام سات مرتبہ یہ دعا پڑھے،اللہ سبحانہ وتعالٰی اس کے دین و دنیا کے تمام فکردور کر دیتا ہے۔سنن ابی داؤد،باب ما یقول اذا اصبح وکتاب الاذکار