makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
ماشاءاللہ فورم پر (باطنی اب ظاہری) حکماء کی ایک کثیر تعداد موجود ھے۔
دراصل اس بیماری کاتعلق شادی سےہے ہی نہیں۔ہربیماری کاعلاج شادی نہیں ہے۔بہرحال میں کل ارسلان کوہسپتال لےگیاتھااورباقاعدہ علاج شروع ہوگیا ہے اللہ سبحانہ وتعالی شفادیں گےان شاءاللہ۔زاہد بھائی ایگری ود یو
یزید حسین بھائی کل کو ارسلان بھائی نے شادی کروانے کا نسخہ مانگ لیا تو؟ابتسامہپہلے معدہ بہتر ہونے دیں باقی بھی ٹھیک ہو جائیگا
ارسلان بھائی: یہ نسخہ افادہ عام کے لئے لکھتا ہوں ،آپ بھی استعمال کریں
"ملٹھی" 25 روپے کی۔"فلفل دراز" 20 روپے کی دونوں کو الگ الگ گرینڈر میں باریک کر لیں ، ملٹھی کو باریک چھلنی میں چھان کر فلفل دراز کو مکس کر لیں ۔اب اس میں سے آدھا سفوف الگ رک چھوڑیں اور آدھے سفوف کو شھد میں مکس کر کے معجون بنا لیں ۔
چھوٹے چمچ کا چوتھا حصہ صبح وشام ایک کپ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ایک ہفتہ تک ،ان شاء اللہ کافی عرصہ زکام "نیڑے" (نذدیک )بھی نہیں لگے گا
دن میں پودینہ والا قہوہ استعمال کرتے رہیں
سردیوں میں اس معجون کا استعمال بہت مفید رہتا ہے
صحیح کہا آپ نےدراصل اس بیماری کاتعلق شادی سےہے ہی نہیں۔ہربیماری کاعلاج شادی نہیں ہے۔بہرحال میں کل ارسلان کوہسپتال لےگیاتھااورباقاعدہ علاج شروع ہوگیا ہے اللہ سبحانہ وتعالی شفادیں گےان شاءاللہ۔
اورشادی بھی جب اللہ تبارک وتعالی چاہیں گے ہوگی ایک دن پہلے نہ ایک دن بعد۔
اس وقت ارسلان کو شادی سےزیادہ بیماری کی شفا کےلئے آپ سب بھائیوں اوربہنوں کی دعاوں کی ضرورت ہے۔
شادی کا کوئی نسخہ نہیں، بس نیتیں صاف ہونی چاہئیںیزید حسین بھائی کل کو ارسلان بھائی نے شادی کروانے کا نسخہ مانگ لیا تو؟ابتسامہ
شکریہ جناباصلاح معدہ کی مجرب پھکی
ایک چھٹانک چھوٹی ہریڈ
ایک چھٹانک بڑی ہریڈ(اسے توڑ کر گھٹلی نکال دیں)
ایک چھٹانک سونٹھ
دو چھٹانک زیرہ سفید
چار چھٹانک انا دانہ
ایک چھٹانک لا ہوری نمک
انار دانہ صاف کر کے دو دن دھوپ میں مزید خشک کریں ،پھر سب کو باریک پیس کر اکٹھا کر لیں ÷آدھی چمچ صبح ،دوپہر،شام کھانے کے آدھ گھنٹہ بعد دس دن استعمال کریں معدہ کی ٹیو ننگ ہو جائے گی۔پیٹ درد، گیس،اپھارہ ،بد ہضمی میں بھی مفید ہے
(نوٹ) جو حضرات بلڈ پریشر کے مریض ہوں وہ نمک نہ ڈالیں،یا آدھی بغیر نمک کے بنا لیں اور آدھی میں آدھی چھٹانک نمک ڈال لیں
قریبا" 170 روپے میں یہ سب اشیاء مل جائیں گی کسی اچھے پنسار سٹور سے خریدیں
آمینوعلیکم السلام !
اللہ تعالٰی آپ کو شفاءِ کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے ! آمین یا رب العالمین !