• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
دمک رہے ہیں مرے حرف لب پہ آئے بغیر
سمجھ رہا ہے وہ باتیں مری بتائے بغیر
یہ دو چراغ ہیں اور ایک لَو سے روشن ہیں
دیا جلا نہیں کر تا لہو جَلائے بغیر
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
وہ دُکھ جو آنکھ سے اوجھل رہے ہیں
کِسی شعلے کی صُورت جل رہے ہیں
جنھیں راس آگیا ہے موسمِ غم
وہ اپنے خونِ دل پر پَِل رہے ہیں
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سمجھ میں آنے لگیں گی ہما ری باتیں بھی
تمھا را قافلہ جب جنگلوں سے گزرے گا

ابرار عمر
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بہت خوب کہا ہے !

شین جی بولتے بہت ہو تم
یار دشمن بنا لیے تم نے
ش زاد
 
شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
وہ مدتوں کے بعد سرِ راہ مِل گیا
ایسا لگا کہ جیسے کوئی زخم چِھل گیا​
اُس کے تو جیسےپاؤں زمیں نے پکڑ لئے
اور مَیں کسی شجر کی طرح جڑ سے ہِل گیا​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
مجبت کون کرتا ہے سیاست کون کرتا ہے
مجھے معلوم ہے میری حفاظت کون کرتا ہے
ہم ہی نے لاج رکھی ہے بزرگوں کی وگرنہ
سبھی ٹکروں پے پلتے ہیں یہاں بغاوت کون کرتا ہے
عمران پرتاپ گڑھی
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
صحیح ہے کہ ۔ بستیاں برسوں میں بستی ہیں مگر۔۔ایک ہی پل میں اجڑ جاتے ہیں لوگ۔ بھت خوب ماشااللہ
 
Top