• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
جنم دیتی ہے، پالتی ہے اور بولنا سکھاتی ہےعورت
اے مرد!افسوس تمھاری گالی میں بھی اسکا نام ہوتا ہے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
باقر صاحب آپنے بہت خوبصورت غزل تحریر کی ہے جسوقت آپ اس غزل کو لکھ رہے ہونگے اسوقت آپ ضرور مسکراے ہونگے آپکے دل کو سرور حاصل ہواہوگا ذہن کو سکون ملاہوگا لہذا کبھی کبھار ایساماحول بھی بنانا چاہیے ۔یہ مصرع اچھا لگا۔۔وہ سورہے ہیں منہ پہ دوپٹہ جو ڈال کے کن حسرتوں سے تکتے ہیں ارماں وصال کے۔۔ ماشااللہ بھت خوب
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
غزلیں لکھنے کے لئے دیگر تھریڈ بنائے جا سکتے ہیں ،یہاں اشعار شیئر کرنے ہیں۔۔۔برائے مہربانی مزیدپوسٹنگ سے پہلے تھریڈ کی اول پوسٹ پڑھ لیجئے۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
میرے دل کے کسی گوشے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کے دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے:(
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
جو صاحبِ علم وفضل کہلاتے ہیں
ہر جراتِ بے جا پہ وہ پچھتاتے ہیں​
جو اہل نہ ہوں ،وہ مانگتے ہیں منصب
منصب کے جو اہل ہوں ،وہ کتراتے ہیں​
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
ڈاکٹر طاہر القادی کے نام!
تُو محض گھمنڈ میں سر افراختہ ہے
ہر قول ترا جُھوٹ ہے ،خود ساختہ ہے​
کیا تجھ سے کسی کو آبرو کی اُمید
تو خود ہی جب ایک آبرو باختہ ہے​
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
کس نسل کا ہے ،ذات تو دیکھے پہلے
خود کون ہے،یہ بات تو دیکھے پہلے​
اوقات جو دوسروں کی گنواتا ہے
وہ اپنی بھی اوقات تو دیکھے پہلے​
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
مصلحت ہے توجہ ہے یا سازش ہے
ایک دشمن نے میرے حق میں دعا مانگی ہے

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی ’’انا‘‘ کا مریض ہوں
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی؟

 
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
309
پوائنٹ
79
جو کام كرنے ہیں ان ميں نہ چاہئیے تاخير
کبھی پیام اجل نا گہاں بھی آتا ہے
 
Top