• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
قضا کے سامنے بے کار ہوتے ہیں ہواس اکبر
کُھلی ہوتی ہیں گو آنکھیں مگر بِینا نہیں ہوتیں
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
اب وفا کی امید بھی کس سے کریں بھلا
مٹی کے بنے لوگ کاغذ میں بک جاتے ہیں
 
شمولیت
جولائی 06، 2014
پیغامات
165
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
ہوتی نہیں دعا ترک عشق کی قبول۔۔۔
دل ہی نہ چاہتا ہو تو زباں میں اثر کہاں
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
نازک بہت ہیں پاؤں مرے نونہال کے
آنکھیں بچھائے حور تو پلکیں نکال کے
وہ سو رہے ہیں منہ پہ دوپٹہ جو ڈال کے
کن حسرتوں سے تکتے ہیں ارماں وسال کے
کیا کیا تھے شوق آج عروسِ جمال کے
اندھیر تو نے کر دیا گھو نگھٹ نکال کے
برسات میں یہ اُن کی ادا دے گئی مزا
چلنا اٹھا کے پائنچے دامن سنبھال کے
کم سِن ہیں ڈر نہ جائیں وہ شکل اس کی دیکھ کر
شب آئے منہ پہ چادرِ مہتاب ڈال کے
ہالہ میں چاند دیکھ کے یاد آگیا مجھے
کھڑکی سے جھانکنا وہ ترا منہ نکال کے
آیا جو چاند ابر میں آنکھوں میں پھر گیا
آنا وہ شب کو رُخ پہ نقاب اُن کا ڈال کے
یوں کوندتی ہیں ابر میں رہ رہ کے بجلیاں
یاد آئیں جیسے ہجرکی شب ،دن وصال کے
ابر سیہ میں برق منور نہیں حسن
آیا ہے مانگ کوئی پریرو نکال کے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھ
جو سمجھ سمجھ کر سمجھ کو نہ سمجھے

تو سمجھو وہ ہےبڑا ہی نا سمجھ!
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
ترک دنیا کر نہ ہر لذت کو چھوڑ
معصیت کو ترک کر غفلت کو چھوڑ
نفس و شیطاں لاکھ در پے ہوں
تو نہ ہر گز ذکر اور طاعت کو چھوڑ
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
آئے تھے کہنے حالِ دل بیٹھے ہیں لب سئے ہوئے
نیچی نظر کئے ہوئے اپنا سا منہ لئے ہوئے

چھیڑو نہ ہم کو زاہدو بیٹھے ہیں ہم پئے ہوئے

چاہتے ہو جو لَوٹنا زہد کو تم لئے ہوئے

کیسے گئے تھے شوق سے لینے اس آشنا کو ہم

ویسے کے ویسے آگئے اپنا سا منہ لئے ہوئے

جان سے عزیز کیوں مجھ کو نہ ہوں یہ داغِ دل

ہائے کسی کو کیا خبر کس کے ہیں یہ دئے ہوئے

کہنے کو ہجر ہے مگر دل کی کسی کو کیا خبر

پھرتے ہیں اُس نگار کو پہلو میں ہم لئے ہوئے

ہوگئے زندہ مردہ دل جب یہ سنا کہ وہ آئیں گے

جب یہ سنا نہ آئیں گے مر گئے پھر جئے ہوئے

چاہتے ہیں نہ فاش ہو اُن کو جو مجھ سے ربط ہے

رہتے ہیں سب کے سامنے خود کو جو وہ لئے ہوئے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
مشکوۃ صاحب اس کے علاوہ کویی چارہ بھی تو نہیں ہے۔اسی لیے میں مسلسل کہتا رہتا ہوں ۔۔ میں ہوں بیوطن مسافر مرا نام بیبسی ہے۔۔ مرا کویی بھی نہیں ہے جو گلے لگا کے رووے۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محمد باقر صاحب آپ بھی ماشااللہ دل والے لگتے ہیں اور ہونا بھی چاہیے آپکا یہ شعر مجھے بہت پسند آیا۔۔کہنے کو ھجر ہے مگردل کی کسی کو کیا خبر۔پہرتے ہیں اس نگار کو پہلو میں ہم لیے ہوے ۔۔ اللہ کرے جوش جنوں اور زیادہ۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
سمجھ سمجھ کر سمجھ کو سمجھ
جو سمجھ سمجھ کر سمجھ کو نہ سمجھے

تو سمجھو وہ ہےبڑا ہی نا سمجھ!
سمجھ سمجھ کے سمجھ کے سمجھو
سمجھ سمجھنا بھی ایک سمجھ ہے
سمجھ سمجھ کے بھی جو نہ سمجھے
میری سمجھ میں وہ نہ سمجھ ہے
 
Top