اہل شرف کے عزم پہاڑوں کی مثل ہیں
ہیں ہیچ جن کے آگے فلک بوس چوٹیاں
بھائے دلوں کو حق کیلئے ان کی برہمی
حملوں سےان کےشیروں کاغیظ وغضب عیاں
جب جنگ میں وہ جانیں کھپانے کی ٹھان لیں
بن جائیں ان کے بازو زرہ پوشوں پر سناں
دیکھے انہیں تو جنگ میں گویا شکار کو
ہے نوچتا کچھار میں اک شیر خوں چکاں